geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 21, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

عمر شریف کامیڈی کا ایک باب ختم ہو گیا

October 3, 2021 0 1 min read
Umer Sharif
Share this:

Umer Sharif

تحریر : عقیل خان

آج آفس سے آیا تو سب سے پہلی خبر ملی کہ عمرشریف دنیا ئے فانی سے کوچ کر گئے۔ خبر سنتے ہی دل بیٹھ سے گیا کیونکہ عمر شریف کا میں ہی نہیں ہر بندہ بڑا فین تھا۔ میں عمر شریف کو بچپن سے ہی پسند کرتا تھا ۔ ان کے ڈرامے بڑے شوق سے دیکھتا تھا ان کا کمپئرنگ کرنے کا سٹائل اتنا دل کش ہوتا تھا کہ ان کے بات کرنے سے پہلے ہی حاضرین کی ہنسی چھوٹ جاتی تھی۔ عمر شریف مزاح کی دنیا میں اپنا مقام آپ رکھتے تھے۔گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے عارضہ قلب، گردوں اور ذیابیطس کے مرض کی وجہ سے ہسپتال میں زیر علاج رہنے والے عمرشریف جب زیادہ طبعیت خراب ہونے لگی تو ان کو بیرون ملک لے جایاگیا۔ان کو علاج کی غرض سے 28 ستمبر کو ائیر ایمبولینس کے ذریعے امریکا روانہ کیا گیا تھا تاہم طویل سفر اور تھکاوٹ کے باعث انہیں جرمنی کے اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں انہیں نمونیہ ہونے اور ائیر ایمبولینس میں فنی خرابی کے باعث اداکار کا جرمنی میں وقفہ طویل ہو گیا۔امریکا پہنچنے سے پہلے ہی وہ جرمنی میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔

کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف 19 اپریل 1955 کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پیدا ہوئے۔ انتہائی کم عمری میں والد کا سایہ سر سے اٹھ گیا۔ شرارتی نٹ کھٹ اور ہر فن مولا عمر شریف محلے میں گھومتے پھرتے بس لوگوں کی نقلیں اتارتے۔ کبھی چٹکلے سنا کر لوٹ پوٹ کرتے تو کبھی فلمی ستاروں کی آوازیں نکال کر پورے محلے کی آنکھوں کا تارا بن گئے تھے۔

عمر شریف بچپن سے ہی اپنے دور کے معروف کامیڈین منور ظریف سے خاصے متاثر تھے۔ منور ظریف کو کاپی کرتے ہوئے انہوں نے اپنے نام میں ‘ظریف’ کے ہم قافیہ لفظ ‘شریف’ کا اضافہ کیا تھا۔ یہ بھی عجیب اتفاق ہے کہ عمر شریف کی ان سے کبھی ملاقات نہ ہوئی، ایک بار ملنے کے لیے ہوٹل پہنچے تو منور ظریف نیند کے مزے لوٹ رہے تھے جبھی مایوس ہو کر واپس آ گئے۔ البتہ جب لاہور کا رخ کیا تو منور ظریف کے گھر کی دیواروں کو چوم کر ان سے عقیدت کا اظہار کیا۔

عمر شریف نے فنی سفر کی ابتدا سٹیج ڈراما ‘بائیونک سرونٹ’ سے کیا۔یہ عمر شریف کا پہلا کمرشل ڈراما تھا، جس میں انہوں حسب روایت خوب کامیابی سمیٹی۔ کراچی میں جب تھیٹر ڈراما سجتا، عمر شریف کا نام دیکھ کر ہی تماشائی اسے دیکھنے آتے۔عمر شریف نے80 کی دہائی میں آڈیو کیسٹ کے ذریعے ‘عمر شریف شو’ کے نام سے سیریز جاری کی، جس کے پہلے ہی حصے نے عوام میں مقبولیت حاصل کر لی، بالخصوص وہ افراد جو تھیٹر کا رخ نہیں کرتے تھے، ان تک عمر شریف کے دلچسپ جملے اور برجستہ کامیڈی پہنچنے لگی۔ عمرشریف کی اس سیریز کی پانچ کیسٹیں آئیں جو ہاتھوں ہاتھ فروخت ہو گئیں۔

عمر شریف کے یوں تو کئی سٹیج ڈرامے نے دھوم مچائی البتہ ‘بکرا قسطوں پہ’ ان میں سب سے زیادہ مقبول رہا جس کے پانچ سیزن آئے۔ عمر شریف کے مطابق اس ڈرامے کا پہلا حصہ انہوں نے صرف دو دن میں لکھا تھا۔بکرا قسطوں پے اور بڈھا گھر پے ہے جیسے ڈراموں نے پاکستان میں خوب نام کمایا۔

عمر شریف نے اپنا نام فلمی دنیا میں بھی کمایا۔ 1986 میں حساب اور خاندان نامی فلموں میں کام کیا ۔ 1992میں اپنی ہی ڈائریکشن میں تیار ‘مسٹر 420’ سینیما گھروں میں سجائی تو اپنے مزاحیہ جملوں، دلچسپ کہانی اور موسیقی کی بنا پر اس فلم نے دھوم مچا دی۔ عمر شریف کو ‘مسٹر 420’ پر بہترین اداکار سمیت چار نگار ایوارڈز ملے۔ وہ واحد آرٹسٹ ہیں جنہوں نے ایک ہی سال میں چار نگار ایوارڈ حاصل کیے۔

اس بیمثال پذیرائی کے بعد عمر شریف نے ‘مسٹر چارلی،’ ‘مس فتنہ،’ ‘چلتی کا نام گاڑی،’ ‘جھوٹے رئیس،’ ‘بہروپیا،’ ‘چاند بابو،’ ‘کھوٹے سکے’ اور ‘چھپا رستم’ جیسی بہترین فلموں کا تحفہ اپنے چاہنے والوں کو دیا۔
تمغہ امتیاز حاصل کرنے والے عمر شریف عمران خان کے شوکت خانم اسپتال کے فنڈز اکٹھے کرنے کے لیے دنیا بھر میں مختلف شوز کر چکے ہیں۔ اسی ہسپتال سے متاثر ہو کر انہوں نے اپنی والدہ کی یاد میں بھی خود بھی ایک اسپتال تعمیر کرایا۔عمر شریف کا فنی سفر پانچ دہائیوں پر مبنی رہا۔

عمر شریف آج اس دنیا میں نہیں رہے مگر ان کانام عوام کے دلوں میں زندہ رہے گا۔ ان مزاحیہ نگاری ، دل کو لبھاتے جملے اور ان کے اداکاری کے جوہر صدیوں یاد رکھے جائیں گے۔ عمرشریف کامیڈی کی دینا ایک ایسا باب ہے جس کا آج اختتام ہو گیا۔ اللہ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور ان کے گھر والوں کو صبروجمیل عطا فرمائے۔
Aqeel Khan

تحریر : عقیل خان

Share this:
Imran Khan
Previous Post ہم ڈرتے ورتے کسی سے نہیں
Next Post دہشتگردوں کا علاج صرف نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل کرنا ہے: آصف زرداری
Asif Ali Zardari

Related Posts

US-Israel Strikes Escalate as Iran Retaliates, Oil Prices Fluctuate

امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں جنگ چوتھے ہفتے میں داخل

March 20, 2026
Pakistan Accuses India of Water Weaponization at UN Forum

اقوام متحدہ میں پاکستان نے بے بنیاد دہشت گردی کے الزامات پر بھارت کی آبی وسائل کو ہتھیار بنانے کی پالیسی کی سخت مذمت کی

March 20, 2026
Oil Prices Retreat as Hawkish Central Banks Rattle Markets

ایران جنگ کے تناؤ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں، بانڈ مارکیٹ میں ہلچل

March 20, 2026
Pakistan's Economy at High Risk from Hormuz Strait Disruption

ہرمز کے آبنائے میں خلل پاکستان کی معیشت کے لیے تباہ کن ہو سکتا ہے، مطالعہ انتباہ

March 20, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.