geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 23, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکا کا قطر کو غیر نیٹو اتحادی بنانے کا فیصلہ

February 1, 2022 1 1 min read
Joe Biden and Tamim bin Hamad al-Thani
Share this:

 Joe Biden and Tamim bin Hamad al-Thani

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا کے صدر جو بائیڈن نے امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی کے ساتھ ملاقات میں قطر کو غیر نیٹو اتحادی کے طور پر نامزد کرنے کا اعلان کیا۔ بائیڈن نے قطر کو ایک ‘اچھا دوست اور بھروسے مند شریک کار’ بھی قرار دیا۔

امریکی صدر جو بائیڈن اور قطری امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان پیر کے روز وائٹ ہاوس کے اوول آفس میں ملاقات ہوئی۔ بائیڈن نے کہا کہ وہ واشنگٹن اور دوحہ کے درمیان شراکت کو مزید وسعت دیتے ہوئے قطر کو غیر نیٹو اتحادی کے طور پر نامزد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ امریکی کانگریس کو جلد ہی اس حوالے سے مطلع کریں گے۔

گو کہ غیر نیٹو اتحادی کا درجہ دیا جانا بڑی حد تک علامتی نوعیت کا ہے تاہم یہ قطر کی جانب سے اس تعاون کے لیے واشنگٹن کی ممنونیت کا اظہار بھی ہے جو اس نے فغانستان سے امریکا کے انخلاء نیز گزشتہ برس غزہ میں اسرائیل اور حماس کے مابین جنگ کو ختم کرانے میں کیا تھا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے اوول آفس میں صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا، “قطر اچھا دوست اور قابل بھروسہ اور قابل شراکت دار ہے اور میں کانگریس کو مطلع کر رہا ہوں کہ میں قطر کو اہم غیر نیٹو اتحادی کے طور پر نامزد کروں گا تاکہ اپنے تعلقات کی اہمیت کی عکاسی ہو سکے۔ میرا خیال ہے کہ یہ کافی عرصے سے زیر التوا ہے۔”

قطر خلیجی ملکوں میں کویت کے بعد امریکا کا بڑا غیر نیٹو اتحادی بننے والا دوسرا ملک بن گیا ہے۔ جب کہ مجموعی طور پر یہ درجہ حاصل کرنے والا اٹھارہواں ملک ہوگا۔ آخری ملک برازیل تھا جس کو 2019 میں غیر نیٹو اتحادی بنایا گیا تھا۔ یہ درجہ امریکا کی طرف سے قریبی غیر نیٹو اتحادیوں کو دیا جاتا ہے جن کے امریکی فوج کے ساتھ اسٹریٹیجک تعلقات ہیں۔

غیر نیٹو اتحادی کا درجہ مل جانے کے بعد دو حہ کو واشنگٹن کے ساتھ اپنے تعلقات کی وجہ سے خصوصی اقتصادی اور فوجی مراعات مل جائیں گی۔

صدر بائیڈن کے اعلان کے بعد امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا، “بڑے غیر نیٹو اتحادی کا درجہ امریکا کے ساتھ ان ملکوں کے قریبی تعلقات کی ایک طاقتور علامت ہے جو ہمار ے دیگر نیٹو اتحادیوں کے ساتھ دوستی اور احترام کا اظہار کرتے ہیں۔”

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے اس موقع پر کہا، “ہمیں ان عظیم تعلقات پر فخر اور خوشی ہے۔ ہم اپنے خطے میں امن قائم رکھنے کے طریقے اور ذرائع تلاش کرنے کے لیے مل کر کام جاری رکھیں گے۔”

شیخ تمیم کا یہ دورہ جنوری 2021 میں بائیڈن کے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد امریکا کا پہلا دورہ ہے۔ یہ دورہ ایسے وقت ہو رہا ہے جب مشرقی یورپ کا سفارتی اور فوجی بحران شدید ہوتا جا رہا ہے۔ امریکا کو خدشہ ہے کہ روس یوکرائن پر فوجی حملہ کرسکتا ہے، حالانکہ روس نے اس طرح کے حملے کے امکانات کی تردید کی ہے۔

وائٹ ہاوس نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ بائیڈن قطری امیر کے ساتھ عالمی توانائی سپلائی کے استحکام کو یقینی بنانے پر بات کریں گے۔

قطر دنیا بھر کو سب زیادہ قدرتی مائع گیس فراہم کرتا ہے اور اگر یوکرائن کے تنازعے نے یورپ کو روسی گیس کی ترسیل میں تعطل پیدا کیا تو دوحہ اپنی سپلائی کا رخ یورپ کی طرف موڑ سکتا ہے۔ یورپ اپنی توانائی کی سپلائی کے لیے بڑی حد تک روس پر منحصر ہے۔ لیکن اگر روس نے حملہ کیا توماسکو کو پابندیوں اور رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

صدر بائیڈن نے پیر کے روز قطر کے ساتھ امریکا کے تعلقات کو امریکی مفادات کے لیے اہم قرار دیا۔ انہوں نے طالبان کے ساتھ امریکی جنگ کے خاتمے کے دوران ہزاروں امریکی شہریوں اور افغانوں کے انخلا میں مدد کرنے پر قطر کی تعریف کی۔ امریکی صدر نے غزہ میں استحکام برقرار رکھنے اور فلسطینیوں کی مدد کے لیے بھی قطر کے کردار کی تعریف کی۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق امریکی صدر اور امیر قطر نے ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی سیکورٹی اور افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جہاں گذشتہ سال امریکی افواج کے انخلا اور طالبان کے کنٹرول میں آنے کے بعد سے انسانی بحران کا خدشہ ہے۔

قطری امیر نے امریکی وزیر داخلہ اور وزیر دفاع کے ساتھ بھی الگ الگ ملاقات کر کے اسلحہ کے فروخت اور دیگر فوجی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ رہنماؤں نے 2015 کے ایران جوہری معاہدے کو دوبارہ بحال کرنے کی امریکی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

امریکی اور قطری رہنماوں کی ملاقات کے بعد قطر کے وزیرخارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک واشنگٹن اور تہران کے نقطہ نظر کو ایک دوسرے سے قریب لانے کے لیے اپنے کھلے روابط کا استعمال کر رہا ہے۔

Share this:
Imran Khan
Previous Post وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانےکی سمری مؤخرکر دی
Next Post یوکرائن کشیدگی: سلامتی کونسل میں امریکا اور روس کے درمیان تکرار
Security Council

Related Posts

US-Israel Attack Iran; Tehran Vows Regional Infrastructure Destruction

امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے علاقائی تباہی کی دھمکی دے دی

March 22, 2026
Zardari Urges India to Restore Indus Water Treaty on World Water Day

صدر زرداری کا عالمی یوم آب پر بھارت سے مطالبہ: سندھ طاس معاہدہ بحال کیا جائے

March 22, 2026
Trump Threatens to Deploy ICE Agents to Airports Amid Shutdown

ٹرمپ کا بجٹ تعطل کے دوران ہوائی اڈوں پر آئی سی ای ایجنٹس تعینات کرنے کا اشارہ

March 22, 2026
Pakistani Celebrities Share Heartwarming Eid Celebrations

نئی شادی شدہ جوڑوں سمیت پاکستانی سٹارز نے عیدالفطر پر پیار بھرے لمحات شیئر کرکے ‘کپل گولز’ دیے

March 22, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.