geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 23, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یورینیم کی افزودگی کا ایرانی اقدام ’انتہائی خطرناک‘ ہے، اسرائیلی وزیراعظم

July 8, 2019 0 1 min read
Iran Atomprogramm
Share this:

Iran Atomprogramm

اسرائیل (جیوڈیسک) ایران نے یورپ پر دباؤ بڑھانے کے لیے کم افزودہ یورینیم کی مقدار میں اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ دوسری جانب فرانس اور اسرائیل نے اس ایرانی اعلان کی مذمت کرتے ہوئے اسے ’خطرناک اقدام‘ قرار دیا ہے۔

ایران کی کوشش ہے کہ یورینیم کی افزودگی بڑھا کر یورپ پر دباؤ میں اضافہ کیا جائے، تاکہ وہ امریکی پابندیوں کے خلاف ایران کی مدد کرے۔ تاہم ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا اتوار کو کہنا تھا کہ اگر عالمی جوہری معاہدے میں شریک یورپی ممالک اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہیں تو ایران اپنا یہ فیصلہ واپس لے لے گا۔

عالمی طاقتوں کے ساتھ طے شدہ معاہدے کے تحت ایران کو اب تک اپنے ہاں تین سو کلوگرام تک افزودہ یورینیم کی پیداوار کی اجازت ہے۔ لیکن اب ایران کا کہنا ہے کہ وہ جس قدر چاہے گا اس کی پیداوار میں اضافہ کرے گا۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے ایران کی جانب سے یورینیم کی افزودگی میں تیزی لانے کو ‘انتہائی خطرناک‘ قرار دیا ہے۔ اتوار کے روز انہوں نے فرانس، جرمنی اور برطانیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران کو اس اقدام سے روکیں۔ نیتن یاہو نے کہا کہ جرمنی، برطانیہ اور فرانس ہی اس ڈیل میں ایران کے لیے افزودہ یورینیم کی حد مقرر کرنے والوں میں شامل تھے۔ واضح رہے کہ امریکا اس ڈیل سے پہلے ہی نکل چکا ہے اور اس کی طرف سے ایران کے خلاف سخت ترین پابندیاں نافذ کی جا چکی ہیں۔

دریں اثناء فرانس نے بھی اس ایرانی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو ادائیگیاں ممکن بنانے کے لیے بنایا گیا نظام فوری طور پر منجمد کیا جا رہا ہے۔ فرانس کے صدارتی دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق اجازت سے زیادہ یورنیم کی افزودگی عالمی معاہدے کی خلاف ورزی ہے اور اسے برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

گزشتہ روز فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے اپنے ایرانی ہم منصب حسن روحانی سے ٹیلی فون پر بات چیت بھی کی تھی۔ ہفتے کے روز اس بات چیت میں پندرہ جولائی تک ایران اور مغربی طاقتوں کے درمیان مذاکرات کا آغاز ممکن بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا تھا۔

فرانس کے علاوہ جرمنی اور برطانیہ نے بھی اس نئے ایرانی فیصلے پر ‘شدید تشویش‘ کا اظہار کیا ہے۔

Share this:
European Union
Previous Post ایران جوہری ڈیل کے لیے ضرر رساں مزید اقدامات سے گریز کرے : یورپی یونین
Next Post موٹاپے کا شکار صادق آباد کا رہائشی نور حسن انتقال کر گیا
Noor Hassan

Related Posts

US-Israel Attack Iran; Tehran Vows Regional Infrastructure Destruction

امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے علاقائی تباہی کی دھمکی دے دی

March 22, 2026
Zardari Urges India to Restore Indus Water Treaty on World Water Day

صدر زرداری کا عالمی یوم آب پر بھارت سے مطالبہ: سندھ طاس معاہدہ بحال کیا جائے

March 22, 2026
Trump Threatens to Deploy ICE Agents to Airports Amid Shutdown

ٹرمپ کا بجٹ تعطل کے دوران ہوائی اڈوں پر آئی سی ای ایجنٹس تعینات کرنے کا اشارہ

March 22, 2026
Pakistani Celebrities Share Heartwarming Eid Celebrations

نئی شادی شدہ جوڑوں سمیت پاکستانی سٹارز نے عیدالفطر پر پیار بھرے لمحات شیئر کرکے ‘کپل گولز’ دیے

March 22, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.