geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکی ایجنسی نے جو بائیڈن کی اقتدار کی منتقلی کی تصدیق کر دی

November 24, 2020November 24, 2020 1 1 min read
Joe Biden
Share this:

Joe Biden

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی جنرل سروس ایڈمنسٹریشن نے جو بائیڈن کو اقتدار کی منتقلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اس کا آزادانہ فیصلہ ہے۔ بائیڈن کی ٹیم کا کہنا ہے کہ ایجنسی نے انتخاب میں بظاہر جو بائیڈن کو فاتح تسلیم کر لیا ہے۔

امریکا میں ‘جنرل سروس ایڈمنسٹریشن’ (جی ایس اے) کی سربراہ ایملی مرفی کے ایک مکتوب کے مطابق نو منتخب صدر جو بائیڈن کو بتا دیا گیا ہے کہ ان کی اقتدار کی منتقلی کا عمل اب باضابطہ طور پر شروع کیا جا سکتا ہے۔ اس خط کا مطلب یہ ہے کہ انتظامیہ نے پہلی بار صدر ٹرمپ کی شکست کو تسلیم کر لیا ہے۔ دو ہفتے قبل ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج کے بعد ہی تقریبا ًتمام مبصرین اور عالمی میڈیا نے جو بائیڈن کو فاتح قرار دیدیا تھا تاہم ٹرمپ نے اب تک اپنی شکست تسلیم نہیں کی ہے۔

جی ایس اے کی سربراہ ایملی مرفی کا کہنا ہے کہ انہوں نے بغیر کسی دباؤ کے آزادانہ طور پر یہ فیصلہ کیا ہے۔ ”میں نے قانون اور دستیاب حقائق کو نظر میں رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے۔ میرے فیصلے اور وقت کے تعلق سے مجھ پر وائٹ ہاؤس کے ایگزیکیٹیو حکام یا پھر جی ایس اے میں کام کرنے والوں کی جانب سے راست یا براہ راست کوئی دباؤ نہیں تھا۔ اس بات کی وضاحت ضروری ہے کہ میرے عزم میں تاخیر کے لیے بھی کسی جانب سے مجھے کوئی ہدایت نہیں ملی۔”

اس اقدام کے اعلان کا مطلب یہ ہے کہ اب بائیڈن کی ٹیم کو آئندہ دو ماہ کے دوران اقتدار کی منتقلی تک ایک دفتر کے ساتھ ساتھ وفاقی فنڈز بھی مہیا ہوسکیں گے۔ اس کے بعد سے اب نو منتخب صدر جو بائیڈن اور ان کی نائب کمالہ ہیرس کو بھی اسی طرز پر نیشنل سکیورٹی بریفنگ ملنے لگے گی جیسے صدر ٹرمپ کو ہر روز دی جاتی ہے۔

امریکی قوانین کے مطابق رخصت پذیر صدر کی انتظامیہ استحکام کو یقینی بنانے میں مدد کے لیے اقتدار کی مکمل منتقلی تک نو منتخب صدر کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے۔

صدر ٹرمپ نے ابھی تک انتخابات میں اپنی شکست تسلیم نہیں کی ہے اور اپنی تمام قانونی چارہ جوئی جاری رکھنے کے منصوبوں کے باوجود ایملی مرفی کو اقتدار کی منتقلی کی اجازت دیدی ہے۔

انہوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا، ”میں جی ایس اے میں ایملی مرفی کا ملک کے ساتھ ان کی ثابت قدمی اور لگن کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ انہیں ہراساں کیا گیا، دھمکیاں دی گئیں اور ان کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے گئے۔ اور میں ان کے، ان کے اہل خانہ یا پھر جی ایس اے کے ملازمین کے ساتھ ایسا ہوتا نہیں دیکھنا چاہتا۔”

صدر ٹرمپ نے انتخابات کے حوالے سے اپنی قانونی چارہ جوئی جاری رکھنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا، ”ہمارا کیس مضبوطی سے جاری ہے، ہم اچھی طرح سے مقابلہ کرتے رہیں گے اور مجھے یقین ہے کہ ہم کامیاب بھی ہوں گے۔ بہرحال ملک کے بہتر مفاد کے لیے میں نے ایملی اور ان کی ٹیم سے ابتدائی پروٹوکول کے لیے جو بھی مناسب ہو وہ کرنے کی سفارش کی ہے اور اپنی ٹیم سے بھی ایسا ہی کرنے کی ہدایت دی ہے۔”

نو منتخب صدر جو بائیڈن کی ٹیم نے بھی ان اقدامات کی تصدیق کر دی ہے۔ ٹیم کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا، ”جی ایس اے انتظامیہ نے نو منتخب صدر جو بائیڈن اور نو منتخب نائب صدر کمالہ ہیرس کی انتخابات میں بظاہر کامیابی کی نشاندہی کر دی ہے اور آنے والی انتظامیہ کو اقتدار کی ہموار اور پرامن منتقلی کے لیے ضروری وسائل اور مدد فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔”

بائیڈن کی اقتدار منتقلی ٹیم کا کہنا ہے کہ نئی انتظامیہ سب سے پہلے کورونا وائرس کی وبا اور معیشت پر توجہ دے گی۔ اس ٹیم کے ڈائریکٹر یوحنا ابراہم نے ایک بیان میں کہا، ”آج کا فیصلہ عالمی وبا پر کنٹرول اور معیشت کو صحیح راستے پر دوبارہ واپس لانے جیسے اہم قومی مسائل کے حل کی سمت میں بہت اہم قدم ہے۔ یہ فیصلہ وفاقی انتظامی اداروں کے ساتھ منتقلی کے عمل کو باضابطہ طور پر شروع کرنے کے لیے ایک حتمی اقدام ہے۔”

ان کا مزید کہنا تھا، ”آنے والے دنوں میں، منتقلی کے عہدیدار وبا سے متعلق اقدامات پر وفاقی حکام سے تبادلہ خیال کرنے کے ساتھ ساتھ قومی سلامتی کے مفادات کا مکمل احتساب کریں گے اور سرکاری اداروں کو کھوکھلا کرنے کی ٹرمپ انتظامیہ کی کوششوں کے بارے میں بھی پوری طرح سے آگاہی حاصل کریں گے۔”

Share this:
Saudi Oil Installation Missile Attack
Previous Post حوثی باغیوں کا سعودی تیل تنصیب پر میزائل حملہ
Next Post پاکستان نے کورونا ویکسین کی تیاری کا عمل شروع کر دیا
Corona Vaccine

Related Posts

Netanyahu Claims Iran's Nuclear and Missile Capabilities Destroyed

ایران کی یورینیم افزودگی اور بیلسٹک میزائل کی صلاحیت ختم ہوگئی، نیٹن یاہو کا دعویٰ

March 19, 2026
Israeli Police Assault Journalists Covering Ramadan Prayers in Jerusalem

یروشلم: فلسطینیوں کی تروایح کی نماز کے دوران اسرائیلی پولیس کا صحافیوں پر تشدد، سی این این پروڈیوسر کا ہاتھ ٹوٹا

March 19, 2026
French Weatherman Drops Viral '6-7' Meme on Live TV

فرانس کے موسمیات کے پروگرام میں وائرل ’6-7‘ میم کا غیر متوقع حوالہ

March 19, 2026
Toulouse Left-Wing Candidates Jeered at Merah Attack Memorial

ٹولوز میں انتخابی کشیدگی: یادگاری تقریب میں بائیں بازو کے امیدواروں کی للکار

March 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.