geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 23, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکی صدر بائیڈن کا شاہ عبداللہ دوم سے مشرقِ اوسط کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال

July 20, 2021 2 1 min read
Joe Biden Meeting
Share this:

Joe Biden Meeting

واشنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے سوموار کو وائٹ ہاؤس ، واشنگٹن میں امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات کی ہے اور ان سے مشرقِ اوسط کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔وہ ڈیموکریٹک صدرکے جنوری میں اقتدار سنبھالنے کے بعد وائٹ ہاؤس پہنچنے والے پہلے عرب لیڈر ہیں۔

انھوں نے امریکا اور اردن کےدرمیان دوطرفہ تعلقات کے علاوہ اسرائیل سے عرب ممالک کے امن معاہدوں اور شام کی صورت حال پر بات چیت کی ہے۔ جوبائیڈن نے شاہ عبداللہ کو ’’اچھا، وفادار اور مہذب دوست قراردیا ہے۔انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ’’آپ (شاہ عبداللہ) ہمیشہ وہاں موجود رہے ہیں اور ہم بھی اردن کے لیے موجود رہیں گے۔‘‘

انھوں نے کہا کہ وہ شاہ عبداللہ سے مشرقِ اوسط میں ہونے والی تازہ پیش رفت سے متعلق کچھ سننا چاہتے ہیں۔انھوں نے اپنے مہمان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’آپ ایک مشکل ہمسائے میں رہتے ہیں۔‘‘

اس موقع پرشاہ عبداللہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہمارے خطے کو بہت سے چیلنجز درپیش ہیں،آپ ہمیشہ مجھے ، میرے ملک اور خطے میں ہمارے بہت سے ساتھیوں کو اپنے ساتھ شمار کرسکتے ہیں۔‘‘

اس سے قبل وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری جین ساکی نے کہا کہ ’’اس ملاقات میں مشرق اوسط میں درپیش چیلنجز اور خطے میں امن واستحکام کے فروغ میں اردن کے کردار کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔‘‘

شاہ عبداللہ منگل کے روز امریکا کی نائب صدر کمالاہیرس سے ناشتے پرملاقات کریں گے اور اس کے بعد وزیرخارجہ انٹونی بلینکن سے بات چیت کریں گے۔ان کی ملکہ رانیا اور ولی عہد شہزادہ حسین بھی دورے میں ان کے ہمراہ ہیں۔

واضح رہے کہ شاہ عبداللہ کے امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تعلقات میں سردمہری رہی تھی۔انھوں نے صدر ٹرمپ کے 2017ء میں امریکی سفارت خانہ کو تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس میں منتقل کرنے اوراس متنازع شہر کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت قرار دینے کے فیصلے کی مخالفت کی تھی۔

انھوں نے ٹرمپ انتظامیہ کی ثالثی میں اسرائیل کے بحرین، متحدہ عرب امارات ، سوڈان اور مراکش کے ساتھ معمول کے تعلقات استوار کرنے کے لیے ابراہیم معاہدوں پر بھی اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ ان معاہدوں کو طے کرتے وقت فلسطینیوں کو یکسر نظرانداز کردیا گیا ہے اور تنازع فلسطین کے حل کے ضمن میں کوئی ضمانت نہیں دی گئی ہے۔

مگر صدر جوبائیڈن اپنے پیش رو صدر کے یروشلیم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کی تنسیخ کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔ان کی حکومت نے ٹرمپ کی ثالثی میں طے پانے والے امن معاہدوں کی بھی تعریف کی تھی۔

شاہ عبداللہ دوم کے اس دورے سے قبل گذشتہ ہفتے ہی اردن کی اسٹیٹ سکیورٹی عدالت نے دوسابق اعلیٰ عہدے داروں کواپریل میں حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کے الزام میں قصور وار قرار دے کر پندرہ ، پندرہ سال قید کی سزا سنائی تھی۔اس سازش میں شاہ عبداللہ کے سوتیلے بھائی شہزادہ حمزہ بن شاہ حسین بھی مبینہ طورپرشریک تھے اور حکومت کے بیان کے مطابق انھوں نے غیرملکی فریقوں سے مل کرملک میں عدم استحکام کی صورت حال پیدا کرنے کی کوشش کی تھی۔

Share this:
Iran Corona Cases
Previous Post ایران: تہران میں کووِڈ-19 کے کیسوں میں اضافے کے بعد سرکاری دفاتر اور بنک بند
Next Post عراق : بغداد کے صدر سٹی میں بم دھماکا، 21 افراد ہلاک، 33 زخمی
Iraq Baghdad Bombings

Related Posts

US-Israel Attack Iran; Tehran Vows Regional Infrastructure Destruction

امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے علاقائی تباہی کی دھمکی دے دی

March 22, 2026
Zardari Urges India to Restore Indus Water Treaty on World Water Day

صدر زرداری کا عالمی یوم آب پر بھارت سے مطالبہ: سندھ طاس معاہدہ بحال کیا جائے

March 22, 2026
Trump Threatens to Deploy ICE Agents to Airports Amid Shutdown

ٹرمپ کا بجٹ تعطل کے دوران ہوائی اڈوں پر آئی سی ای ایجنٹس تعینات کرنے کا اشارہ

March 22, 2026
Pakistani Celebrities Share Heartwarming Eid Celebrations

نئی شادی شدہ جوڑوں سمیت پاکستانی سٹارز نے عیدالفطر پر پیار بھرے لمحات شیئر کرکے ‘کپل گولز’ دیے

March 22, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.