geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 23, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھائی رابرٹ ٹرمپ انتقال کر گئے

August 16, 2020 5 1 min read
Robert Trump - Donald Trump
Share this:

Robert Trump - Donald Trump

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ کے جاری کردہ بیان کے مطابق ان کے چھوٹے بھائی رابرٹ ٹرمپ 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کی شام ہسپتال میں رابرٹ سے آخری ملاقات کی تھی۔

رابرٹ اسٹیورٹ ٹرمپ سن 1948 میں پیدا ہوئے تھے اور وہ پانچوں بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے تھے۔ رابرٹ ٹرمپ بھی اپنے والد اور بھائی کی طرح ریئل اسٹیٹ کا کاروبار کرتے تھے۔

جمعے کے روز بھائی کے شدید علیل ہونے کی اطلاع ملنے پر صدر ٹرمپ اپنی مصروفیات میں تبدیلی کرتے ہوئے نیویارک کے ایک ہسپتال میں بھائی کی عیادت کے لیے پہنچے تھے۔ بعد ازاں وہ ویک اینڈ پر نیو جرسی میں گالف کھیلنے کے لیے چلے گئے تھے۔

صدر ٹرمپ نے رابرٹ ٹرمپ کے انتقال سے متعلق بیان نیو جرسی ہی سے جاری کیا۔ مختصر بیان میں صدر ٹرمپ نے لکھا، ”میں رنجیدہ دل کے ساتھ اطلاع دے رہا ہوں کہ میرے بہترین بھائی رابرٹ آج شب پرسکون طریقے سے انتقال کر گئے ہیں۔‘‘ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ رابرٹ صرف ان کے بھائی ہی نہیں بلکہ بہترین دوست بھی تھے۔

رابرٹ ٹرمپ نے جون میں اپنی اور صدر ٹرمپ کی بھتیجی میری ٹرمپ کی کتاب کی اشاعت کے خلاف عدالت سے حکم امتناع حاصل کیا تھا۔ اس کے بعد اے بی سی نیوز نے بتایا تھا کہ رابرٹ علیل ہیں اور انہیں انتہائی نگہداشت کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تاہم تب سے ان کے مرض کی نوعیت اور شدت کے بارے میں معلومات خفیہ رکھی گئی تھیں۔

امریکی صدر ان دنوں اپنی انتخابی مہم میں انتہائی مصروف ہیں۔ تاہم نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق شدید مصروفیات کے باوجود وہ رابرٹ ٹرمپ کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔

صدر ٹرمپ نے چھوٹے بھائی کے انتقال کے بارے میں کہا کہ رابرٹ ‘کی یاد بری طرح ستائے گی لیکن ہم پھر ملیں گے‘۔ صدر ٹرمپ نے ابتدائی بیان میں مزید کہا، ”ان کی یاد میرے دل میں ہمیشہ رہے گی۔ رابرٹ مجھے تم سے محبت ہے۔‘‘

رابرٹ کی زندگی میں بھی ٹرمپ نے ایک مرتبہ ان کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا، ”رابرٹ میری نسبت زیادہ خاموش طبع اور بردبار ہیں۔‘‘

رابرٹ اسٹیورٹ ٹرمپ نے اپنے کیریئر کی ابتدا وال اسٹریٹ سے کی تھی لیکن بعد میں انہوں نے اپنا خاندانی کاروبار یعنی ریئل اسٹیٹ اختیار کرنے کو ترجیح دی تھی۔ بھائی کے صدر بننے کے بعد بھی انہوں نے خود کو نمایاں کرنے سے گریز کیا تھا۔

Share this:
Rana Sanaullah
Previous Post بظاہر لگتا ہے مریم نواز کی گاڑی پر گولیاں چلائی گئیں: رانا ثنااللہ
Next Post پی آئی اے کی یورپ کیلیے متبادل ذرائع سے پروازیں شروع
PIA

Related Posts

US-Israel Attack Iran; Tehran Vows Regional Infrastructure Destruction

امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے علاقائی تباہی کی دھمکی دے دی

March 22, 2026
Zardari Urges India to Restore Indus Water Treaty on World Water Day

صدر زرداری کا عالمی یوم آب پر بھارت سے مطالبہ: سندھ طاس معاہدہ بحال کیا جائے

March 22, 2026
Trump Threatens to Deploy ICE Agents to Airports Amid Shutdown

ٹرمپ کا بجٹ تعطل کے دوران ہوائی اڈوں پر آئی سی ای ایجنٹس تعینات کرنے کا اشارہ

March 22, 2026
Pakistani Celebrities Share Heartwarming Eid Celebrations

نئی شادی شدہ جوڑوں سمیت پاکستانی سٹارز نے عیدالفطر پر پیار بھرے لمحات شیئر کرکے ‘کپل گولز’ دیے

March 22, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.