geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 23, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکی فوجیوں کی جرمنی سے پولینڈ منتقلی کے معاہدے پر پومپیو کے دستخط

August 16, 2020 0 1 min read
Mike Pompeo
Share this:

Mike Pompeo

پولینڈ (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا نے پولینڈ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کر دیے جس کے تحت جرمنی میں تعینات امریکی فوجیوں کی پولینڈ میں منتقلی کا عمل شروع ہو جائے گا۔ ساتھ ہی پولینڈ امریکی فوجی کی ففتھ کور کا نیا ہیڈکوارٹر بھی بن گیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پولینڈ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں جس کے تحت اس مشرقی یورپی ملک میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں اضافے کا عمل شروع ہو جائے گا۔

اس معاہدے کے مطابق پولینڈ میں مزید ایک ہزار امریکی فوجیوں کو تعینات کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ اس وقت پولینڈ میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد 4500 ہے۔ ساتھ ہی اس معاہدے کے بعد امریکا کو پولینڈ کی فوجی تنصیبات تک بھی رسائی مل گئی ہے تاکہ پولینڈ کی ملٹری صلاحیت میں اضافے کے لیے ان تنصیبات کو جدید بنایا جا سکے۔

آج ہفتہ 15 اگست کو ہونے والے اس معاہدے پر دستخط کی تقریب کے موقع پر پولش صدر آندرے ڈوڈا کا کہنا تھا، ”یہ ایک وسیع گارنٹی ثابت ہو گی: اس بات کی گارنٹی کہ کسی خطرے کی صورت میں ہمارے فوجی بازو سے بازو ملائے کھڑے ہوں گے۔‘‘ ڈوڈا کا مزید کہنا تھا، ”اس سے یورپ کے اس حصے میں دیگر ممالک کی سکیورٹی میں بھی اضافہ ہو گا۔‘‘

امریکا اور پولینڈ کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت جرمنی میں تعینات امریکی فوجی کمانڈروں میں سے کئی ایک اب پولینڈ میں تعینات کر دیے جائیں گے۔ ساتھ ہی امریکا کی ففتھ کور کا ہیڈکوارٹرز بھی آئندہ برس پولینڈ منتقل کر دیا جائے گا۔

رواں برس جولائی میں امریکا کے محکمہ دفاع کی طرف سے اعلان کیا گیا تھا کہ وہ جرمنی سے اپنے 12,000 فوجی اہلکار نکال لے گا۔ اس طرح جرمنی میں اس وقت تعینات 36,000 فوجیوں کی تعداد کم ہو کر 24,000 رہ جائے۔ نکالے جانے والے 12 ہزار فوجیوں میں سے 5600 اہلکاروں کو نیٹو اتحاد میں شامل ممالک میں تعینات کیا جائے گا جبکہ بقیہ 6400 فوجی امریکا واپس چلے جائیں گے۔

امریکا کا یہ فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے متعدد مرتبہ ایسی شکایات کے بعد سامنے آیا تھا کہ برلن حکومت مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے دفاعی اخراجات کے لیے اپنا مناسب حصہ نہیں ڈال رہی۔

پولینڈ کے دارالحکومت وارسا کے صدارتی محل میں منعقدہ خصوصی تقریب میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ‘اینہانسڈ ڈیفنس کوآپریشن ایگریمنٹ‘ نامی اس معاہدہ پر اپنے پولش وزیر دفاع ماریوش بلاشچاک کے ساتھ دستخط کیے۔ پومپیو کا وسطی یورپی ممالک کا دورہ بھی اس کے ساتھ ہی اختتام کو پہنچ رہا ہے۔ پولینڈ سے قبل وہ چیک ری پبلک، آسٹریا اور سلووینیا بھی گئے۔

Share this:
UK Refugees
Previous Post سمندری راستے سے برطانیہ پہنچنے والے مہاجرین میں اضافہ
Next Post دنیا بھر میں کورونا سے 7 لاکھ 64 ہزار افراد ہلاک
Coronavirus

Related Posts

US-Israel Attack Iran; Tehran Vows Regional Infrastructure Destruction

امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے علاقائی تباہی کی دھمکی دے دی

March 22, 2026
Zardari Urges India to Restore Indus Water Treaty on World Water Day

صدر زرداری کا عالمی یوم آب پر بھارت سے مطالبہ: سندھ طاس معاہدہ بحال کیا جائے

March 22, 2026
Trump Threatens to Deploy ICE Agents to Airports Amid Shutdown

ٹرمپ کا بجٹ تعطل کے دوران ہوائی اڈوں پر آئی سی ای ایجنٹس تعینات کرنے کا اشارہ

March 22, 2026
Pakistani Celebrities Share Heartwarming Eid Celebrations

نئی شادی شدہ جوڑوں سمیت پاکستانی سٹارز نے عیدالفطر پر پیار بھرے لمحات شیئر کرکے ‘کپل گولز’ دیے

March 22, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.