geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 21, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

انتظار کی گھڑیاں ختم: میٹرو اورنج لائن ٹرین کو عوام کے لیے کھول دیا گیا

October 26, 2020 0 1 min read
Metro Orange Line Train
Share this:

Metro Orange Line Train

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) لاہوریوں کے لئے جدید سفری سہولت کا بڑا تحفہ، 5 سال میں مکمل ہونے والی اورنج لائن میٹرو ٹرین کو عوام کیلئے کھول دیا گیا۔ ٹرین روزانہ صبح ساڑھے 7 سے رات ساڑھے 8 بجے تک چلے گی۔

اورنج ٹرین نے ڈیرہ گجراں سٹیشن سے 10 منٹ کی تاخیر سے 7 بج کر 40 منٹ پر اپنے پہلے سفر کا آغاز کیا۔ پہلے ہی روز میٹرو ٹرین کے سٹیشنوں پر مسافروں کا رش بڑھ گیا۔ شہری اورنج ٹرین کے سٹیشنوں پر ٹوکن کے حصول کے لئے قطاروں میں کھڑے رہے۔

لوگوں اور طلبہ کا کہنا تھا کہ صبح سویرے ہی سٹیشن پر آ گئے، اورنج ٹرین پر سفر کے لئے بے تاب ہیں، فلموں میں ایسی ٹرین دیکھتے تھے، آج سفر بھی کر رہے ہیں۔ خواتین نے کہا کہ پہلے دن ٹرین چل رہی ہے، اورنج ٹرین کی سیر کے لئے آئی ہیں۔

اورنج لائن ٹرین کے سٹیشنوں پر کارڈ کے حصول کیلئے بھی مسافر نظر آئے، جنہوں نے 130 روپے میں کارڈ حاصل کیا، اب وہ بآسانی اورنج ٹرین میں سفر کر سکیں گے۔

خیال رہے 27 کلو میٹر کے ٹریک پر 26 سٹیشنز بنائے گئے ہیں۔ اورنج ٹرین یہ فاصلہ 45 منٹ میں طے کرے گی۔ ہر ایک کلو میٹر پر سٹیشن، ہر 5 منٹ بعد ٹرین آئے گی، ٹرین کا یکطرفہ کرایہ 40 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

اورنج ٹرین ساڑھے 7 بجے سے 10 بجے تک ہر سٹیشن پر 3 منٹ رکے گی۔ صبح 10بجے سے شام ساڑھے 5 بجے تک ہر سٹیشن پر ایک منٹ کا سٹاپ کرے گی۔ شام ساڑھے 5 سے ساڑھے 8 بجے تک ہر سٹیشن پر 3 منٹ رکے گی۔ خواتین، معذور اور بزرگ مسافروں کیلئے الگ نشستیں مختص کی گئیں۔

واضح رہے منصوبے کا معاہدہ پاکستان اور چین کے درمیان مئی 2014 میں ہوا تھا، پی سی ون کے مطابق ٹرین منصوبہ 27 ماہ میں مکمل ہونا تھا تاہم یہ منصوبہ 60 ماہ کے عرصہ میں مکمل ہوا۔ اورنج ٹرین کے 11 تاریخی مقامات پر 16 ماہ تک تعمیراتی کام بند رہا۔

Share this:
Pakistan Foreign Office
Previous Post گستاخانہ خاکوں کا معاملہ: فرانسیسی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستان کا شدید احتجاج
Next Post حضور نبی کریم ؐ کی آمد کی خوشی منانا مسلمانوں پر فرض ہے: صوفی مسعود احمد صدیقی
Sufi Masood Ahmed Siddiqui

Related Posts

US-Israel Strikes Escalate as Iran Retaliates, Oil Prices Fluctuate

امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں جنگ چوتھے ہفتے میں داخل

March 20, 2026
Pakistan Accuses India of Water Weaponization at UN Forum

اقوام متحدہ میں پاکستان نے بے بنیاد دہشت گردی کے الزامات پر بھارت کی آبی وسائل کو ہتھیار بنانے کی پالیسی کی سخت مذمت کی

March 20, 2026
Oil Prices Retreat as Hawkish Central Banks Rattle Markets

ایران جنگ کے تناؤ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں، بانڈ مارکیٹ میں ہلچل

March 20, 2026
Pakistan's Economy at High Risk from Hormuz Strait Disruption

ہرمز کے آبنائے میں خلل پاکستان کی معیشت کے لیے تباہ کن ہو سکتا ہے، مطالعہ انتباہ

March 20, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.