geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 22, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

عالمی عدالت میں کلبھوشن کیس کی سماعت: بھارتی دلائل پر پاکستان کے جوابی دلائل

February 19, 2019 0 1 min read
Kulbhushan Jadhav Case
Share this:

Kulbhushan Jadhav Case

دی ہیگ (جیوڈیسک) عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کیس کی سماعت جاری ہے جس کے دوران اٹارنی جنرل منصور علی خان کے بعد پاکستان کے وکیل خاور قریشی دلائل دے رہے ہیں۔

بھارتی وکیل نے گزشتہ روز عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو سے متعلق دلائل دیے اور آج پاکستان کی جانب سے دلائل دیے جا رہے ہیں۔

سماعت کے آغاز پر اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور علی خان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ پڑوسیوں کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوشش کی جس کے لیے پڑوسی ممالک میں دہشت گردی کرائی گئی اور جاسوس بھیجے۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی سے متاثر ہونے کے باوجود دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے، بھارت کی مداخلت اور دہشت گردی کے باعث ہزاروں پاکستانی شہید ہوئے۔

اٹارنی جنرل آف پاکستان نے کہا کہ کلبھوشن جادیو بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ کے لئے کام کر رہا تھا جسے بلوچستان، خصوصاً گوادر اور کراچی میں دہشت گردی کرانے کے لیے بھیجا گیا تھا۔

کلبھوشن جادیو نے پاکستان میں دہشت گردی کے لیے مقامی ذرائع استعمال کیے: اٹارنی جنرل
اٹارنی جنرل نے دلائل میں کہا کہ کلبھوشن یادیو نے مجسٹریٹ کے سامنے پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں سے متعلق بغیر کسی دباؤ کے اپنے جرائم کا اعتراف کیا اور پاکستان نے یقینی بنایا کہ جادیو مرضی سے جو بیان دینا چاہے دے۔

اٹارنی جنرل منصور علی خان نے کہا کہ پاکستان نے کلبھوشن یادیو کو وہ تمام حقوق دیے جو جنیوا کنونشن کے تحت اس کا حق ہے، پاکستان نے انسانی بنیادوں پر جادیو کی والدہ اور اہلیہ کو ملاقات کی اجازت دی۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ کلبھوشن جادیو نے پاکستان میں دہشت گردی کے لیے مقامی ذرائع استعمال کیے اور سی پیک کو نقصان پہنچانے کے لیے بندرگاہوں کو خاص طور پر نشانہ بنایا گیا، کمانڈر یادیو کی سرگرمیاں انفرادی نہیں بلکہ بھارتی ایما پر ہوئیں۔

اٹارنی جنرل منصور علی خان نے کہا کہ پاکستان کے خلاف بھارت کی منصوبہ بندی ڈھکی چھپی نہیں، وہ پاکستان دشمن ملیشا کی فنڈنگ اور تربیت کر رہا ہے، پاکستان کو اب تک دہشت گردی سے 123 ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے۔

پاکستان کی جانب سے وکیل خاور قریشی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کل بھارت نے کئی اہم سوالات کے جوابات نہیں دیے، ہمپٹی ڈمٹی کی طرح بھارت بھی جھوٹ کی کمزور دیوار پر بیٹھا ہے۔

خاور قریشی نے کہا کہ بھارت اور کلبھوشن کا اس سماعت سےکوئی تعلق نہ ہونے کا بھارتی مؤقف مضحکہ خیز ہے، ایک طرف بھارت نے عالمی عدالت سے رجوع کیا اور دوسری طرف پاکستان کے سوال کا جواب دینے سے بھارت تحریری انکار کر چکا ہے۔

پاکستان کے وکیل نے کہا کہ بھارت نے کمانڈر جادیو کی شہریت کا ہی اعتراف نہیں کیا تو قونصلر رسائی کا مطالبہ کیسےکرسکتا ہے، اگر بھارت کہتا ہے کہ جادیو کو ایران سے اغوا کیا گیا تو بھارت نے اب تک ایران سے رابطہ کیوں نہیں کیا۔

خاور قریشی نے کہا کہ بھارت بتائے قونصلر رسائی معاہدے کا کلبھوشن پر اطلاق کیوں نہیں ہوتا، کلبھوشن جادیو کی شہریت سے متعلق ابھی تک فیصلہ نہیں کیا گیا، بھارت نے نہیں بتایا کہ وہ حسین مبارک پٹیل ہے یا کلبھوشن جادیو، جب ایک شخص کی شناخت مصدقہ ہی نہیں تو قونصلر رسائی کیسی؟۔

عالمی عدالت انصاف میں پاکستان کے وکیل نے کئی سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ کلبھوشن جادیو کے پاس مسلمان نام سے پاسپورٹ کیوں موجود تھا، کلبھوشن کو ایران سے پاکستان اغوا کر کے لانے کے الزام کا کیا ثبوت ہے، ایران سے پاکستان کے 9 گھنٹے کے سفر کا بھارت کے پاس کیا ثبوت ہے، بھارت کا 47 سال کی عمر میں کلبھوشن کا ریٹائرمنٹ کا کہنا ناقابل فہم ہے۔

خاور قریشی کی جانب سے عدالت میں الیکٹرانک پریزینٹشن دی گئی اور کہا کہ حسین مبارک پٹیل کے نام پاسپورٹ 2003 میں جاری ہوا جس کی تجدید 2014 میں کی گئی، حسین مبارک کے پاسپورٹ پر درج پتے کی جائیداد کلبھوشن کی ماں کی ملکیت ہے۔

خاور قریشی نے کہا کہ کلبھوشن جادیو کے معاملے کا ایران سے کوئی تعلق نہیں ہے، اُسے ایران سے نہیں بلوچستان سے گرفتار کیا گیا، اس کے ایران سے اغوا کی کہانی بے بنیاد ہے

خاور قریشی نے دلائل کے دوران بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کے انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اجیت دوول نے بلوچستان میں بھارتی دہشت گردی کا اعتراف کیا اور کہا کہ پاکستان بلوچستان سے ہاتھ دھو دے گا، اجیت دوول کے بقول کلبھوشن نے بلوچستان میں دہشتگردی میں اہم کردار ادا کیا اور کلبھوشن پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کا ایک آلہ کار تھا۔

خاور قریشی نے کہا کہ کلبھوشن کیس کے دوران بھارت نے ہمیشہ بداعتمادی کا مظاہرہ کیا۔

پاکستانی وکیل نے بھارتی صحافی کیرن تھاپر اور پروین سوامی کی دی گئی رپورٹس کے حوالے دیئے اور کہا کہ پروین تھاپر نے کلبھوشن کے ساتھ کام کرنے والے خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں کے انٹرویوز کے حوالے دیے۔

پاکستان کے وکیل خاور قریشی نے کہا کہ ‘میں ماضی میں بھارت کی نمائندگی بھی کر چکا ہوں، بھارت کا یہ رویہ میرے لیے بالکل نیا ہے’۔

عالمی عدالت انصاف میں پاکستان کے ایڈہاک جج جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی کی طبیعت خراب ہوگئی جس کے بعد پاکستان کی ایڈہاک جج تبدیل کرنے کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

یاد رہے کہ بھارت کو 20 فروری کو اپنا مؤقف دوبار ہ پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا اور پھر پاکستان 21 فروری کو اپنے حتمی دلائل پیش کرے گا۔

بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ کے جاسوس کلبھوشن جادیو کو 3 مارچ 2016 کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔

کلبھوشن پر پاکستان میں دہشت گردی اور جاسوسی کے سنگین الزامات ہیں اور بھارتی جاسوس تمام الزامات کا مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف بھی کر چکا ہے۔

10 اپریل 2017 کو کلبھوشن یادیو کو جاسوسی اور کراچی اور بلوچستان میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہونے پر سزائے موت سنانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

تاہم بھارت نے کلبھوشن جادیو کی سزائے موت کو عالمی ثالثی عدالت (آئی سی جے) میں چیلنج کرتے ہوئے سزا پر عمل درآمد رکوانے کی اپیل کی تھی۔

عالمی عدالت نے کلبھوشن کی سزائے موت کے خلاف بھارت کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ حتمی فیصلہ آنے تک کلبھوشن کو پھانسی نہیں دی جا سکتی۔

Share this:
Imran Khan
Previous Post وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو پلوامہ واقعے کی تحقیقات کی پیشکش کر دی
Next Post محمد حفیظ کی جگہ سلمان بٹ لاہور قلندرز میں شامل
PSL

Related Posts

US-Israel Attack Iran; Tehran Vows Regional Infrastructure Destruction

امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے علاقائی تباہی کی دھمکی دے دی

March 22, 2026
Zardari Urges India to Restore Indus Water Treaty on World Water Day

صدر زرداری کا عالمی یوم آب پر بھارت سے مطالبہ: سندھ طاس معاہدہ بحال کیا جائے

March 22, 2026
Trump Threatens to Deploy ICE Agents to Airports Amid Shutdown

ٹرمپ کا بجٹ تعطل کے دوران ہوائی اڈوں پر آئی سی ای ایجنٹس تعینات کرنے کا اشارہ

March 22, 2026
Pakistani Celebrities Share Heartwarming Eid Celebrations

نئی شادی شدہ جوڑوں سمیت پاکستانی سٹارز نے عیدالفطر پر پیار بھرے لمحات شیئر کرکے ‘کپل گولز’ دیے

March 22, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.