geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 22, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سیف علی خان گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر شدید زخمی، اسپتال منتقل

January 16, 2025 0 1 min read
**سیف علی خان گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر شدید زخمی،…
Share this:

بالی وڈ اداکار سیف علی خان کے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران پیش آنے والے واقعے کے بعد ان کی اہلیہ کرینہ کپور کی ٹیم نے تفصیلات جاری کردی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب تقریباً 3 بجے کے قریب سیف کے ممبئی کے علاقے باندرا میں واقع گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی، جسے اداکار نے مزاحمت کرکے ناکام بنادیا۔

مزاحمت کے دوران سیف علی خان پر چاقو سے حملہ کیا گیا، جس سے انہیں 6 زخم آئے۔ ان میں سے 2 زخم کافی گہرے تھے، جب کہ ایک زخم ریڑھ کی ہڈی کے قریب لگا۔ اس حوالے سے لیلا وتی اسپتال کے سی او او ڈاکٹر نیرج اتمانی نے بھی تصدیق کی ہے کہ سیف کو چاقو کے وار سے چھ زخم آئے ہیں، جن میں سے دو کافی گہرے ہیں۔

کرینہ کپور کی ٹیم نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ’سیف علی خان اور کرینہ کپور کے گھر میں گزشتہ رات ڈکیتی کی واردات کی کوشش کی گئی، جو ناکام ہوگئی۔ سیف کو بازو پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔‘ بیان میں مزید کہا گیا کہ ’اداکار اس وقت اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، جب کہ ان کی اہلیہ اور دونوں بچے محفوظ ہیں۔‘

کرینہ اور سیف کی ٹیم کی جانب سے مداحوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ پرسکون رہیں اور کسی قسم کی جعلی خبروں پر یقین کرنے سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ صرف پولیس یا ہماری ٹیم کی جانب سے جاری کردہ بیانات کو ہی سچ مانیں۔

دوسری جانب، اداکار سیف علی خان نے بھی ایک آفیشل بیان جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ ’مداحوں سے میری درخواست ہے کہ اطمینان رکھیں۔‘ سیف نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ وہ بہتر ہیں اور جلد ہی صحت یاب ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ اس واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ سیف علی خان کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر ان کے جلد صحت یاب ہونے کی دعائیں مانگتے ہوئے انہیں حوصلہ دیا ہے۔

Share this:
### پی ٹی آئی نے مذاکرات میں تحریری مطالبات پیش…
Previous Post پی ٹی آئی نے مذاکرات میں تحریری مطالبات پیش کردیے، دو انکوائری کمیشن بنانے کا مطالبہ
Next Post جسپریت بمراہ نے چیمپئنز ٹرافی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دے دیا
**جسپریت بمراہ نے چیمپئنز ٹرافی سے متعلق خبروں کو جعلی…

Related Posts

US-Israel Attack Iran; Tehran Vows Regional Infrastructure Destruction

امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے علاقائی تباہی کی دھمکی دے دی

March 22, 2026
Zardari Urges India to Restore Indus Water Treaty on World Water Day

صدر زرداری کا عالمی یوم آب پر بھارت سے مطالبہ: سندھ طاس معاہدہ بحال کیا جائے

March 22, 2026
Trump Threatens to Deploy ICE Agents to Airports Amid Shutdown

ٹرمپ کا بجٹ تعطل کے دوران ہوائی اڈوں پر آئی سی ای ایجنٹس تعینات کرنے کا اشارہ

March 22, 2026
Pakistani Celebrities Share Heartwarming Eid Celebrations

نئی شادی شدہ جوڑوں سمیت پاکستانی سٹارز نے عیدالفطر پر پیار بھرے لمحات شیئر کرکے ‘کپل گولز’ دیے

March 22, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.