geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ظرافت کا شہنشاہ

April 30, 2019 1 1 min read
Munawar Zarif
Share this:

Munawar Zarif

تحریر : ڈاکٹر بی اے خرم

پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1961ء میں فلم ”ڈنڈیاں” سے کیا ابتدا میں انہیں چھوٹے موٹے رول ملے یہ وہ دور تھا جب فلم نگر میں نرالا، سلطان کھوسٹ، ایم اسماعیل، زلفی ، خلیفہ نذیر اور دلجیت مرزا جیسے کامیڈین اداکاروں کا طوطی بولتا تھا ان کامیڈین کی موجودگی میں کسی بھی نئے کامیڈین کو اپنی الگ پہچان بنانے کے لئے سخت محنت درکار تھی منور ظریف میں خداداد صلاحیت یہ تھی کہ یہ ہر کردار میں خوب ڈھل جاتے تھے ان کی منفرد مزاحیہ اداکاری اور مخصوص لب و لہجہ نے فلم نگر میں قدم جمانے کے مواقع پیدا کئے جگت بازی ، بذلہ سنجی ، حاضر دماغی اور برجستگی ، پھرتی اور تیز طراری الغرض مزاحیہ اداکاری جملہ اصناف میں منور ظریف اپنی مثال آپ تھے۔ شائقین فلم اورپرستاروں نے انہیں شہنشاہ ظرافت کے نام سے یاد رکھااپنے سولہ سالہ فلمی کیرئیرمیں تین سوسے زائد اردواور پنجابی فلموں میں مختلف نوعیت کے رول پلے کئے ااور خوب جوہر دکھائے 70 کے قریب اردو فلموں میں کام کیا انہیں بہترین کردار نگاری پہ تین نگارایوارڈ بھی ملے۔

پاکستان فلم انڈسٹری میں یوں تو،ایم اسماعیل،عرفان کھوسٹ،زلفی،نرالا،خلیفہ نذیر،دلجیت مرزا،رنگیلا،لہری ،علی اعجاز،ننھا و دیگر کامیڈین اداکاروں نے شائقین فلم کو خوب ہنسایا اور نام بھی کمایا لیکن جوشہرت اور مقبولیت کامیڈی اداکار منورظریف کے حصہ میں آئی وہ دیگر کسی بھی کامیڈین اداکار کے حصہ میں نہ آسکی ناظرین انہیں پردہ سکرین پہ دیکھتے ہی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہوجاتے ہیں مرحوم منور ظریف کے والدمحترم ایک سرکاری آفیسر تھے ان کے بڑے بھائی ظریف بھی اداکار تھے بھائی ظریف جوانی ہی انتقال کر گئے اپنے بڑے بھائی کی وفات کے بعد انہوں نے فلم نگر کا رخ کیا اور خوب نام کمایا منور ظریف نے 2 فروری 1940ء کو گوجرانوالا کی ایک رحمانی فیملی میں آنکھ کھولی محمد منوران کا اصل نام تھاان سے ایک بڑا اور دو چھوٹے بھائی تھے۔ان کے بڑے بھائی ظریف نے قیام پاکستان کے بعد کی فلموں میں اداکاری کی۔چھوٹے دو بھائیوں مجید ظریف اور رشید ظریف نے بھی فلموں میں کام کیالیکن فلم انڈسٹری میں اپنا مقام نہ بنا سکے ان کی شادی تحصیل کامونکی میں رشتہ داروں کے ہاں خاندانی رضامندی سے سرانجام پائی منور ظریف کے بیٹے فیصل منور ظریف 90ئ کے عشرے میں دو فلموں ”پتر منور ظریف دا” اور ”پتر جیڑے بلیڈ دا” میں بطور ہیرو آئے لیکن کامیابی ان کا مقدر نہ بن سکی اور گمنامی کے گھٹا ٹوپ اندھیروں میں کھو گئے۔

منور ظریف کی پنجابی فلم ” ہتھ جوڑی ” جو 1964میں ریلیز ہوئی اس فلم سے انہیں صف اول کے اداکاروں کی فہرست میں لاکھڑا کیاان کی ہرسال کم وبیش بیس فلمیں نمائش کے لئے پیش ہوتی تھی جو ان کی بے پناہ مقبولیت اور مصروفیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ان کی کامیڈین رنگیلا کے ساتھ جوڑی بہت مقبول ہوئی ان کی جوڑی فلموں میں کامیابی کی ضمانت بن گئی ان دونوں فنکاروں کی کامیاب ترین مزاحیہ جوڑیوں میں سے ایک سمجھی جاتی تھی پنجابی فلم ” ہتھ جوڑی ” دونوں کی ایک کامیاب فلم تھی 1972ء تک منور ظریف پاک فلم انڈسٹری میں اپنا ایک ممتاز مقام بنا چکے تھے 1973ء ان کے فلمی کیرئیر کا ایک نہ بھولنے والا سال ثابت ہوا اس سال منور ظریف ہدایت کارشباب کیرانوی کی اردو فلم ”پردے میں رہنے دو” رنگیلا کے ساتھ جلوہ گرہوئے اور زبردست کامیابی حاصل کی اسی پیٹرن پرایک اور اردو فلم ”رنگیلا اور منورظریف” بنی جس کے ہدایت کار نذرشباب تھے جو باکس آفس پر ایک اور کامیاب ترین فلم تھی یہ بھی واضح رہے کہ رنگیلا کے بعد منور ظریف پاکستان کے دوسرے ایسے فنکار تھے جن کے نام پر کوئی فلم بنائی گئی تھی۔

پنجابی فلم ”اج دا مہینوال” میں پہلی مرتبہ بطور ٹائٹل رول اور ہیرو جلوہ گر ہوئے یہ فلم بھی اسی سال ریلیز ہوئی تھی جس میں ان کی ہیروئن عالیہ تھی لیکن یہ فلم کامیاب نہ ہو سکی جب کہ اسی سال پنجابی فلم ”بنارسی ٹھگ” نے انھیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا”اکھ لڑے بدوبدی۔۔۔موقع ملے کدی کدی۔۔۔ کل نئیں کسے نے ویکھی مزہ لئے اج دا ”ایک مقبول ترین نغمہ تھایہ سال ان کی کامیابیوں کے دروازے کھولتا گیا پنجابی فلمیں ”خوشیا” اور ”جیرا بلیڈ”میں بھی بطور ٹائٹل رول اور ہیرو آئے یہ کامیاب فلمیں سمجھی جاتی ہیں کہا جاتا ہے کہ ”خوشیا”ایک ایسی فلم تھی جو ان کی حقیقی زندگی کی عکاسی کرتی ہے”نوکر ووہٹی دا”1974ء میں ریلیز ہونے والی ان کے کریڈٹ پہ ایک بڑی فلم ثابت ہوئی اس فلم میں ان کے ساتھ آسیہ اور ممتاز تھی فلم کی ہیروئن آسیہ تھی اس فلم کے گیت”چپ کر دڑ وٹ جا نہ عشق دا کھول خلاصہ” اور ”زندگی تماشا بنی” آج بھی مقبول ہیں 1975ء میں فلم ”جانو کپتی” ریلیز ہوئی اس میں آسیہ سے ان کا رقص کا مقابلہ بھی ہوا تھا۔

ان پر روبینہ بدر ، افشاں ، ناہید اختر اور مہناز کے گیت بھی نسوانی رول کی بنا پہ فلمائے گئے منور ظریف پر زیادہ تر مسعود رانا کے گائے ہوئے گانے فلمائے گئے سڈول جسم ہونے کی وجہ سے وہ اچھا ڈانس کرلیتے تھے گانوں کو خوبصورت انداز میں پکچرائز کرایاخواتین کا گیٹ اپ کرنے میں ان کا کوئی ثانی نہیں تھا36 سال کی عمر میں ان کا انتقال 29اپریل 1976ء کو لاہور میں ہوا اور میانی صاحب کے قبرستان میں آسودہ خاک ہیںانہوں نے ملک کے صف اول کے فنکاروں اکمل،اعجاز،یوسف خاں،وحید مراد،ندیم ،شاہد،حبیب،سلطان راہی،مظہر شاہ،اقبال حسن،اسلم پرویز، آسیہ، ممتاز، سنگیتا، نشو،نیلو،عالیہ،صاعقہ،فردوس،نغمہ اور دیگر کے ساتھ کام کیاان کی مشہور فلموں میں بنارسی ٹھگ ، جیرا بلیڈ ، موج میلہ، شوکن میلے دی ،نمک حرام،پیار کا موسم ،منجھی کتھے ڈھواں،شوکن میلے دی،شیدا پستول،حکم دا غلام ،گاما بی اے،استاد شاگرد،میراناں پاٹے خاں،بہارو پھول برساؤ، دامن اورچنگاری، چکر باز، ہمراہی،دیا اور طوفان،ہسدے آؤ ہسدے جاؤ، بدتمیز، نوکر ووہٹی دا اوردیگر شامل ہیں۔
Dr. B.A. Khurram

تحریر : ڈاکٹر بی اے خرم

Share this:
Sarwar Khan Sarwar
Previous Post سرور خان سرور کی اعلیٰ ادبی خدمات کے اعتراف میں راشد محمود، چیف لائبریرین کاشف کمال کے ہمراہ ایوارڈ پیش کر رہے ہیں
Next Post بھارت دہشت گردی کی ماں۔۔۔
Narendra Modi

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.