geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مسعود اظہر سے متعلق فیصلہ: سفارتی فتح کا بھارتی دعویٰ مسترد

May 3, 2019 0 1 min read
Moulana Masood Azhar
Share this:

Moulana Masood Azhar

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستانی حکومت اور کئی سیاسی مبصرین نے اس بھارتی تاثر کو مسترد کر دیا ہے، جس کے تحت نئی دہلی حکومت کالعدم عسکریت پسند تنظیم جیش محمد کے امیر مسعود اظہر کے عالمی دہشت گرد قرار دیے جانے کو اپنی سفارتی فتح قرار دے رہی ہے۔

مسعود اظہر کو کل یکم مئی بدھ کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک عالمی دہشت گرد قرار دے دیا تھا، جس کے بعد بھارتی حکومت اور میڈیا نے اسے بھارت کی فتح سے تعبیر کیا تھا۔ تاہم پاکستانی حکومت اور کئی ماہرین کے خیال میں اس فیصلے سے پاکستان پر کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا۔

اسلام آباد میں پاکستانی دفتر خارجہ نے کل ہی میڈیا کو بتایا تھا کہ مسعود اظہر کا معاملہ عالمی سلامتی کونسل کی پابندیوں سے متعلق کمیٹی میں برسوں سے زیر التوا تھا اور ان کی تنظیم پاکستان میں انسداد دہشت گردی کے قوانین کے تحت پہلے ہی کالعدم ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کی پابندیاں لگانے والی کمیٹی کے واضح ضابطے ہیں اور ان ضابطوں کی بنیاد تکنیکی معاملات ہیں۔ ان کے مطابق اس کمیٹی کا طریقہ کار اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ ارکان تکنیکی بنیادوں پر کسی بھی مسودے کو التوا میں ڈال دیں تاکہ ان معاملات پر مزید گفت وشنید ہو سکے، جو سلامتی کونسل میں زیر غور ہوں۔

دفاعی میزائل نظام کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد نریندری مودی اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ وقت کے ساتھ ساتھ نئی دہلی اور ماسکو کے مابین تعلقات ’مضبوط سے مضبوط تر‘ ہوتے جا رہے ہیں۔ رواں برس دونوں رہنماؤں کے مابین یہ تیسری ملاقات تھی۔

ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ پہلے جو تجاویز آئی تھیں، ان کا مقصدپاکستان اور (بھارت کے زیر انتظام) کشمیر میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی تحریک کو ’بدنام‘ کرنا تھا۔ ’’اسی لیے پاکستان نے انہیں مسترد کر دیا تھا لیکن موجودہ تجاویز کو اس لیے منظور کر لیا گیا کہ ان میں سے تما م سیاسی حوالے نکال دیے گئے تھے۔‘‘

معروف دفاعی تجزیہ نگار لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب بھی پاکستانی دفتر خارجہ کے اس موقف سے اتفاق کرتے ہیں۔ انہوں نے اس بارے میں ڈی ڈبلیو کے ساتھ گفتگو میں کہا، ’’بھارت چاہتا تھا کہ پلوامہ کے حملے کو اس سے جوڑا جائے اور پاکستان پر الزام لگایا جائے کہ وہ بحیثیت ریاست دہشت گردی کی حمایت کرتا ہے۔ اس کے علاوہ بھارتی تجویز کشمیریوں کو بھی بدنام کرنے کے مترادف تھی۔ مسعود اظہر کو اگر دہشت گرد قرار دیا گیا ہے، تو اس کی وجہ طیارہ ہائی جیکنگ اور القاعدہ سے تعلق ہے۔ اس میں بھارت کی تو کوئی کامیابی نہیں ہے۔ چین نے اس بارے میں اپنی وجہ سے تکنیکی التوا کو پاکستان کے ساتھ مشاورت کے بعد ختم کیا ہے۔‘‘

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کا کہنا تھا کہ جن اقدامات کا سلامتی کونسل نے مطاکبہ کیا ہے، پاکستان وہ پہلے ہی کر چکا ہے، ’’مسعود اظہر کے بینک اکاؤنٹس، سفر اور ہتھیار رکھنے پر پہلے ہی سے پابندی عائد ہے۔ ان کی تنظیم بھی کالعدم قرار دی جا چکی ہے۔ اس لیے میری رائے میں سفارتی، سیاسی اور عالمی سطح پر پاکستان کو کسی بھی مسئلے کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔‘‘

بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں مشتعل مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد کی قائد اعظم یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات سے وابستہ ڈاکٹر ظفر نواز جسپال بھی اس تاثر کی نفی کرتے ہیں کہ اس سے پاکستان کے لیے بہت سی نئی مشکلات پیدا ہوں گی۔ انہوں نے کہا، ’’اب ہمیں یہ ضرور کرنا پڑے گا کہ ہمیں رپورٹیں لکھ کر عالمی سلامتی کونسل کو بتانا پڑے گا کہ ہم نے کیا اقدامات کیے ہیں۔ بظاہر یہ بہت بڑی بات لگتی ہے کہ UNSC نے کسی ایسے فرد کو دہشت گرد قرار دے دیا ہے، جو پاکستان میں ہے۔ لیکن ایسا پہلے بھی کچھ افراد کے حوالے سے کیا گیا اور انہیں عالمی دہشت گرد قرار دیا گیا تاہم عملی طور پر میرے خیال میں اس سے پاکستان کے لیے کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہو گا۔‘‘

تاہم کچھ ماہرین کے خیال میں پاکستان کے لیے یہ کوئی اچھی خبر نہیں کیونکہ یہ ایک ایسے وقت پر آئی ہے جب ملک کو شدید مالی بحران کا سامنا ہے اور اس سے نکلنے کے لیے پاکستان کو عالمی مالیاتی اداروں کے پاس جانا پڑے گا، جہاں اس قرارداد کے حمایتی ممالک، یعنی امریکا، برطانیہ اور فرانس، بہت طاقتور ہیں اور وہ اس ماحول اور قرارداد کو پاکستان کے خلاف استعمال کر سکتے ہیں۔

اسلام آباد کی نیشنل یونیورسٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے عالمی ادارہ برائے امن و استحکام سےوابستہ ڈاکٹر بکر نجم الدین کے خیال میں بھارت اس قرارداد کو بین الاقوامی طور پر پاکستان کو تنہا کرنے کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔ انہوں نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ’’اس پابندی سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا اور دیگر طاقت ور ممالک کی حکومتوں اور نئی دہلی کا آپس میں قریبی رشتہ بن گیا ہے۔ بھارت اب اس پابندی کو پاکستان پر مزید دباؤ ڈالنے کے لیے استعمال کرے گا اور پاکستان کو اپنی کشمیر پالیسی بھی تبدیل کرنا پڑ سکتی ہے۔ اس کے علاوہ امریکا اور دیگر مغربی ممالک بھی ممکنہ طور پر آئی ایم ایف پر دباؤ ڈالیں گے کہ وہ پاکستان کے لیے کڑی شرائط رکھے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ اس پابندی کا اثر فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے فیصلے پر بھی ہو سکتا ہے۔ اس لیے میرے خیال میں یہ پیش رفت پاکستان کے لیے ایک بڑا سفارتی دھچکا ہے۔‘‘

Share this:
World Press Freedom Day
Previous Post خون ریزی کے دس سال، صحافیوں کو آج بھی جان کا خطرہ
Next Post ایف اے ٹی ایف پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کرے، بھارتی مطالبہ
Arun Jaitley

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.