geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 12, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یار سخی

May 4, 2019May 4, 2019 0 1 min read
Generous
Share this:

Generous

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی

اپریل کی صبح اپنا ایک خاص جادو رکھتی ہے آج کی صبح بھی نیم خنک جمیل پہاڑی جھرنوں کی شبنمی پھوار جیسی تھی اپریل آدھے سے زیاد ہ گزر چکا تھا لیکن پھر بھی موسم میں گرمی کی حدت نہیں تھی بارشوں کی وجہ سے خنکی اور خوشگوار یت کا تاثر ابھی تک قائم تھا صبح کا وقت مو سم کی شاداب لطافتیں سورج کی سنہری کرنوں سے سر گوشیاں کر رہی تھی چڑھتے سورج کی کر نیں میرے گھر کی چار دیواری سے لپٹی بو گن و یلیا کے سفید پھولوں کو چوم رہی تھیں میں گھر کی چھت پر بیٹھا لان میں لگے امرود مسمی مالٹے کے درختوں کے پتوں کی شادابی کو خوب انجوائے کر رہا تھا درختوں پر آنے والے موسم کے پھلوں کی نازک کلیوں اور پھولوں پر نظرجمائے میں صبح کا لطف اور درختوں کے شاداب سبز حسن کو خوب انجوائے کر رہا تھا رات کی نیند کا خمار صبح کا وقت مقتدی خوشگوار ہوا سامنے سر سبز شاداب درخت کیف انگیز سرشاری میرے انگ انگ میں دوڑ رہی تھی میں صبح کے دل ا ویز حسن کا شکار دنیا مافیا سے کٹ چکا تھا ہوا کے جھونکوں سے جھولتے پھولوں کو دیکھتے دیکھتے خانہ دل کے نہاں خانے میں ایک شگوفہ پھوٹا خوشبو کا جھونکا سا آیا اور میر ی نیم وار آنکھوں کی نیند کا فور ہو تی چلی گئی میری نیند اور صبح کے خمار میں غرق اعصاب بیدار ہو تے چلے گئے۔

مجھے پھولوں جیسا وہ شخص یادآگیا جو موجودہ دور کے بنجر ویران بد بو دار معاشرے میں پھولوں جیسی شگفتگی اور مہک رکھتا تھا جو مذہب کا علمبردار نہیں تھا لیکن حقیقی خدمت خلق کا مسافر تھا جس کی زندگی کا ہر پل دوسروں کی زندگی سنوارنے میں بنانے میں خرچ ہوتا تھا وہ جہاں بھی جاتا اپنے کر دار کی خوشبو سے اُس جگہ کو مہکا دیتا ویران آنکھوں میںخوشی کی کرنیں لے آتا امید کے دیپ جلا دیتا کو ئی بھی اُس کے سامنے آکر اپنی ضرورت پریشانی کا اظہار کر تا اُس پر ایک جنون سا طاری ہو جاتا ایک بے چینی بے قراری اُس پر طاری ہو جاتی پھر اُسے اُس وقت تک چین نہ آتا جب تک وہ اُس کی پریشانی ضرورت پو ری نہ کر دیتا کیونکہ احقر بھی تصوف اورراہِ فقر کا طالبِ علم ہے اِس لیے جب بھی کو ئی شخص میری زندگی میں ایسا آیا جو حقیقی معانوں میں خدمت خلق کے عہدے پر فائز ہو تو وہ میری سہیلی دوست یار بن جاتا ہے ایسے لوگ آج کے مہذب بنجر زمانے میں خال خال ہی ملتے ہیں لیکن پھر بھی کبھی کبھی ایسے لوگ ویران اجاڑ بستیوں کو آباد کر نے آہی جاتے ہیں ایسے ہی زندہ آباد لوگوں کے دم سے معاشرے زندہ رہتے ہیں۔

اِس شخص کا مجھ سے تعارف چند سال پہلے ہوا جب یہ کسی غریب بچی کو لے کر میرے پاس آیا کہ اِس کے ماں باپ فوت ہو چکے ہیں اِ س کے آگے پیچھے کوئی بھی نہیں ہے میں نے ہی اِس کی شادی کی ہے اب اِس کے سسرال والے اور اِس کا خاوند اِس کو تنگ کر تے ہیں میرے سے جو کچھ ہو تا ہے میں کر تا ہوں لیکن پھر بھی خاوند تنگ کر تا ہے جب میں نے دیکھا کہ اِس شخص کا اِس لڑکی کے ساتھ کو ئی خونی رشتہ نہیں ہے لیکن یہ پھر بھی اِس کے درد کے مداوے کے لیے کو شش کر رہا ہے تو یہی بات میرے دل میں گھرکر گئی مجھے ایسے لوگوں کی تلاش رہتی ہے میرے بتائے ہو ئے وظائف میں اللہ نے برکت ڈالی لڑکی کا میاں اور سسرال والے بہتر ہو گئے تو یہ شخص بہت خوش ہوا۔

میری اِس شخص سے دوستی ہو گئی اب یہ بار بار میرے پاس آنا شروع ہو گیا ہر بار کسی پریشان بیمار مفلوک حال شخص کو لے کر آتا خود بھی اُس کی مدد کر تا ‘ اگر کام اُس کی اوقات سے بڑھ کر ہوتا تو اُسے میرے پاس لے کر آجاتا دوسروں کا درد دور کر نا اسی لئے میں نے اُس کا نام یار سخی رکھ دیا جو ہر وقت دوسروں کی مدد پر تیار رہتا تھا اب اِس کے ملنے والے بھی میرے پاس آتے تھے انہوں نے جب مجھے اِس کی خوبیاں بتائیں تو میں اِس کا اور بھی گروید ہ ہو گیا تھا لوگوں کے بقول یہ شروع میںسبزی منڈی میں کام کرتا تھا کسی درویش سے ملاقات ہو گئی تو زندگی کے اطوار چال چلن ہی بدل گئے ‘ اب زندگی کا مقصد یہ ٹھہراکہ مختلف درباروں پر جمعرات کے دن لنگر پکانا پھر لوگوں میںبانٹنا اب سخی اور اُس کے مرشد کا کام تھا’ پنجاب کے دور دراز کے ایسے درباروں کا انتخاب جن کے اطراف میں غریب لوگ رہتے تھے اب یہ اِن درباروں پر جاکر بیل بکرے اور چاولوں کی دیگیں پکاتے پھر خوشی خوشی لوگوں میں بانٹتے چند سال بعد ہی مرشد درویش انتقال کر گیالیکن سخی کو سخاوت کی عادت ڈال گیا ‘ یار سخی کی زندگی بد ل چکی تھی وہ دن رات لوگوں کی مدد اور خدمت کے چسکے میں لگ چکا تھا مجھے جب اِس کی خوبیوں کا پتہ چلا تو میں نے کہا یار سخی کسی دن مجھے بھی لنگر کھلا ئوتو سخی بہت خوش ہوا کہ اِس جمعرات میںنے فلاں دربار پر بیل ذبح کر کے کچا گوشت غریبوں میں بانٹنا ہے۔

پروفیسر صاحب آپ بھی میرے ساتھ چلنا اور پھر میں مقررہ دن وہاں پہنچا تو سخی بہت خوش تھا اب میرے سامنے اُس نے غریبوں میں گوشت بانٹنا پھر لنگر کا کھانا لوگوں میں تقسیم کیا اِس عمل کے دوران سخی کے چہرے اور جسمانی حرکات دیکھنے والی تھیں ‘ لگ رہا تھا اُس کے لیے عید کا دن ہے اور وہ اپنے بال بچوں میںلنگر اور خوشیاں بانٹ رہا ہے اُس کے جسم کی پھرتی چیتوں جیسی تھی وہ ادھر اُدھر بھاگ کر لوگوں کی خدمت کر رہا تھا اُس کی خوشی دیکھ کر مجھے خدمت خلق کی حقیقی روح نظر آرہی تھی خدمت خلق کے نمائشی چمپئین مجھے اِس کے سامنے کیڑ ے مکوڑے نظر آرہے تھے یہاں سے فارغ ہو کر سخی مجھے اپنے گھر لے گیا جہاں اُس کی بیوی اور بچوں نے بتایا کہ خدا کے لیے ہمارے باپ کو بریک لگائیں جس طرح یہ سخاوت کے دریا بہا رہا ہمارے لیے کچھ بھی نہیں بچے گا بیوی دہائیاں دے رہی تھی کہ سخی صاحب صرف دوسروں کی مدد کے لیے زندہ ہیں میری اولاد کی تین دکانوں پر ضرورت مندوں کو بٹھا دیا ہے وہ دکانیں مفت میں اُن کے نام بھی لگا دی ہیں باقی دکانوں کا جو کرایہ آتا ہے اُس سے ہمارا گزارا ہوتا ہے لیکن یہ ایڈوانس کرا یہ لے کر غریبوں کی مدد کر دیتا ہے زرعی زمینیں آدھی سے زیادہ بیچ کر غریب لڑکیوں کی شادی کرا چکا ہے کوئی ضرورت مند اگر آجائے تو اُس کی ضرورت پو ری کر نے کے لیے سخی صاحب کو دورہ پڑ جاتا ہے لوگوں سے ادھار لے کر اُس کی ضرورت پو ری کر تا ہے۔

گھر میں فاقے ہو تے ہیں لیکن یہ دوسروں کے بجھے چو لہے روشن کر نے پر لگا رہتا ہے میں نے محبت بھری نظروں سے سخی کو دیکھا اور بولا یار سخی یہ کیا تو بولا پروفیسر صاحب مجھ سے کسی کی تکلیف دیکھی نہیں جاتی میں لوگوں کی مدد نہ کروں تو میرا سانس رکنے لگتا ہے اور پھر میں خو شیوں کی سوغات لے کر گھر آگیا جب بھی رمضان آتا سخی میرے پاس آتا ضرورت مندوں کی لسٹ نکالتا جن کو وہ رمضان میں راشن دیتا تھا مجھے سر گوشی میں کہتا پروفیسر صاحب ان ضرورت مندوں کے نام دیں جن کو راشن دینا ہے پھر میں نے نام دے دیئے جن کو سخی راشن دے کر آتا پھر دوسال پہلے یہ ہمالیہ جیسا انسان موت سے شکست کھا کر آسودہ خاک ہو گیا اب پھررمضان کی آمد آمد ہے مجھے سفید لٹھے میں ملبوس یار سخی یاد آرہا ہے جو آکر اسرار کر تا پروفیسر صاحب راشن والوں کی لسٹ دیں سخی کی یاد نے شدت پکڑی تو میرے قدم قبرستان کی طرف بڑھنے لگے سخی کی قبر پر جاکر دعا کی مجھے آج بھی سخی اِدھر اُدھر لوگوں کی مدد کر تا نظر آرہا تھا اُس کا سراپا باتیں سخاوت مجھ سے بات کر نایاد آیا تو میری آنکھوں سے آنسوئوں کے قطرے سخی کی قبر پر گرنے لگے اور میں یہ کہتے ہو ئے واپس آگیا یار سخی آئی مس یوٹو مچ۔
Prof Muhammad Abdullah Khan Bhatti

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
ای میل: help@noorekhuda.org
فون: 03004352956
ویب سائٹ: www.noorekhuda.org
فیس بک آفیشل پیج: www.fb.com/noorekhuda.org

Share this:
Award Ceremony
Previous Post استحکام پاکستان کونسل کی ایوارڈ تقریب
Next Post الخدمت فائونڈیشن پاکستان
Al-Khidmat Foundation

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.