geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

فلسطینی صدر کی غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت

May 5, 2019 0 1 min read
Mahmood Abbas
Share this:

Mahmood Abbas

غزہ (جیوڈیسک) فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے فلسطینی قوم کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی پر بمباری کے بعد صدرعباس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست کے فلسطینیوں کے خلاف جرائم پر خاموشی اسرائیلی جرائم کی حوصلہ افزائی کا سبب بن رہی ہے۔

ادھر ہفتے کے روز اسرائیلی فوج کی بمباری میں اورایک اور فلسطینی شہید ہو گیا۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 25 سالہ خالد محمد ابو قلیق شمالی غزہ میں‌ بیت لاھیا کے مقام پر اسرائیلی بمباری میں شہید ہوا۔

قبل ازیں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں ایک بچی صبا ابو عرار جام شہادت نوش کر گئی تھی۔اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ پر مسلسل بمباری روکنے کے لیے فلسطینی حکومت نے اقوام متحدہ سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔

دوسری جانب غزہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیموں‌ پر مشتمل کنٹرول روم کی طرف سے کہا گیا ہے کہ غزہ کے اطراف میں مزاحمت کاروں‌ کی طرف سے میزائل داغے گئے ہیں۔ یہ میزائل اور راکٹ اسرائیلی فوج کی غزہ پر فوج کشی کے جواب میں داغے گئے۔

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ غزہ سے قریبا 200 میزائل اور راگٹ فائر کیے گئے۔ ساتھ ہی فلسطینی مزاحمت کاروں‌ کے خلاف سخت کارروائی کی دھمکی بھی دی گئی ہے۔ ہفتے کے روز اسرائیلی فوج نے غزہ کی تمام گذرگاہیں بند کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔

ادھریک دوسری پیش رفت میں فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے امریکا کی طرف سے مشرق وسطیٰ کے لیے تجویز کردہ امن فارمولہ مسترد کر دیا۔ ایک بیان میں صدر عباس نے کہا کہ امریکا کی طرف سے جو امن فارمولہ تجویز کیا گیا ہے اس میں فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی امن اسکیم کے باقاعدہ اعلان سے قبل وہ اسے مسترد کرتے ہیں۔

صدر عباس سے پوچھا گیا کہ کیا وہ امریکی ایلچی جیرڈ کشنر کے تیارکردہ مشرق وسطیٰ کے لیے امن فارمولے کو قبول کریں گے تو ان کا کہنا تھا ہم ایسا کوئی اسی فارمولے کو تسلیم کریں گے جس میں فلسطینیوں کے حق خود اردایت، القدس اور پناہ گزینوں کے حقوق کا منصفانہ حل نہیں‌ نکالا جائے گا۔

خیال رہے کہ کشنر نے، جو امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کے شوہر بھی ہیں، واضح کیا کہ وہ دو برس سے مذکورہ امن منصوبے کی تیاری پر کام کر رہے ہیں اور توقع ہے کہ وہ رمضان کے بعد جون میں اپنی تجاویز کا انکشاف کریں۔

واشنگٹن انسٹی ٹیوٹ پالیسی برائے مشرق قریب سے گفتگو کرتے ہوئے کشنر نے کہا کہ امریکا نئی اسرائیلی حکومت کی تشکیل کے بعد مغربی کنارے کی یہودی بستیوں کو اسرائیل میں ضم کرنے کے امکان پر نظر کرے گا۔

یہ منصوبہ جو گزشتہ ڈیڑھ برس سے التوا کا شکار ہے دو مرکزی شقوں پر مشتمل ہے۔ پہلی شق سیاسی نوعیت کی ہے اور یہ مرکزی معاملات سے متعلق ہے مثلا بیت المقدس کی پوزیشن وغیرہ۔ دوسری شق اقتصادی نوعیت کی ہے جس کا مقصد فلسطینیوں کی معشیت کو مضبوط کرنے کے لیے ان کی مدد کرنا ہے۔

صدر ٹرمپ نے دو برس قبل اپنے داماد کو یہ ذمے داری سونپی تھی کہ وہ اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان تنازع کے حل کے واسطے “حتمی معاہدے” کا فارمولا تیار کریں۔ دو ہفتے قبل کشنر نے اعلان کیا تھا کہ وہ جون کے اوائل میں اس منصوبے کا انکشاف کریں گے۔

Share this:
General Qamar Javad Bajwa
Previous Post محاذ سے قطع نظر تمام خطرات کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں: آرمی چیف
Next Post امریکی وفد کے ساتھ مذاکرات، فاصلے کم ہوتے جا رہے ہیں: طالبان
Taliban Talks

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.