geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پی پی نے آئی ایم ایف معاہدہ مسترد کر دیا، ڈیل پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا مطالبہ

May 13, 2019 0 1 min read
Sherry Rehman
Share this:

Sherry Rehman

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے ڈیل کو مسترد کر دیا۔ پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان کا آئی ایم ایف سے معاہدے پر رد عمل میں کہنا تھا کہ آئی ایم ایف اپنی ہی ٹیم سے مذاکرات کرکے واپس چلی گئی ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر پارلیمنٹ میں بریفنگ دی جائے اور بتایا جائے وزارت خزانہ کے اعلی حکام ان مذاکرات میں کیوں شامل نہیں تھے؟ کن شرائط پر ملک اور ادارے گروی رکھے جا رہے ہیں؟

ان کا کہنا ہے کہ معاہدے سے لگتا ہے مہنگائی کا ’سونامی‘ آنے والا ہے، کہیں مہنگائی کا یہ سونامی حکومت کو نہ لے ڈوبے، ابھی سے بجلی مہنگی کرنے کا اعلان کیا ہے، حکومت ترقیاتی و فلاحی منصوبے بند کرنے جا رہی ہے۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ حکومت یاد رکھے عام آدمی مزید مہنگائی برداشت نہی کر سکتا، آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد روپے کی قدر مزید کم ہوگی، ہم اس عوام دشمن معاہدے کو نہیں مانتے۔

پیپلزپارٹی کی سیکریٹری اطلاعات نفیشہ شاہ کا اپنے ردعمل میں کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کونظر انداز کرکے آئی ایم ایف سے ڈیل کو مسترد کرتے ہیں، حکومت کو پارلیمنٹ آکر آئی ایم ایف سے ڈیل کی شرائط بتانا ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو اندھیرے میں رکھ کر آئی ایم ایف سے بالا ہی بالا ڈیل کرلی گئی، وزارت خزانہ کے اہم افسران کو بھی آئی ایم ایف مذاکرات سے لاتعلق رکھا گیا، اہم ریاستی اداروں پر آئی ایم ایف کے تنخواہ دار مسلط کر دیے گئے۔

ان کا کہنا ہے کہ اقساط میں 6 ارب ڈالر سے بجٹ اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کیسے پورا ہوگا؟ قرضہ لینے پر خودکشی کو ترجیح دینے والوں کے لیے آئی ایم ایف سے ڈیل شرمناک ہے، جب آئی ایم ایف سے ڈیل ناگزیر تھی تو 9 ماہ تک خزانے کو نقصان پہنچانے کا ذمہ دار کون؟

نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ تبدیلی کا سونامی لانے والے مہنگائی کا سونامی لاچکے ہیں، پاکستان میں پی ٹی آئی ایم ایف کی حکومت ہے، جس کا سربراہ آئی ایم ایف خان ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے ڈیل کے باوجود پی پی نے تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا لیکن کمزور اور نااہل حکومت نے آئی ایم ایف کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے اور اب حکومت اب سینکڑوں ارب روپے کے ٹیکس لگانے کی تیاری کررہی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدہ ہوگیا ہے اور پاکستان کو تین سال کے دوران آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر ملیں گے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے کا اعلان وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے کیا۔

Share this:
Burkina Faso church Attack
Previous Post بورکینا فاسو میں چرچ پر حملے میں 6 افراد ہلاک
Next Post ایران کے خلاف سیاسی و اقتصادی دباو حقیقی معنوں میں ایک جنگ کی حیثیت رکھتا ہے: حسن روحانی
Hassan Rohani

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.