geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مودی کی پہلی پریس کانفرنس، کسی سوال کا جواب نہیں دیا

May 18, 2019 0 1 min read
Narendra Modi
Share this:

Narendra Modi

نئی دلی (جیوڈیسک) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے پانچ سال کے دور اقتدار میں آج سترہ مئی کو پہلی ’پریس کانفرنس‘ کی، تاہم انہوں نے صحافیوں کے کسی سوال کا جواب نہیں دیا۔

وزیر اعظم مودی نے ان سے پوچھے گئے تمام سوالات کو اپنے ساتھ بیٹھے پارٹی صدر امت شاہ کی طرف موڑ دیا۔ اس پریس کانفرنس کا پچھلے پانچ برس سے ہر صحافی کو کافی انتظار تھا۔ وہ ملک کے وزیر اعظم سے براہ راست سوال پوچھنا چاہتے تھے کیوں کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے مئی 2014 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے اب تک کوئی پریس کانفرنس نہیں کی تھی۔ تاہم انہیں آج اس وقت خاصی مایوسی ہوئی جب وزیر اعظم نے ان سے براہ راست پوچھے گئے ایک بھی سوال کا جواب نہیں دیا اور اپنے ساتھ پریس کانفرنس میں بیٹھے حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا، ”ہمارے لیے پارٹی صدر ہی سب کچھ ہوتے ہیں۔”

بی جے پی کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد اس رسمی پریس کانفرنس میں وزیر اعظم نے صر ف بیان دینے پر اکتفا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ میڈیا کا بھی شکریہ ادا کرنے آئے ہیں اور میڈیا کے ذریعے سے اہل وطن کا بھی۔ اپنے بیان میں انہوں نے دعوی کیا کہ موجودہ عام انتخابات میں بی جے پی کو مکمل اکثریت حاصل ہو گی، ”مجھے یقین ہے کہ مکمل اکثریت والی حکومت پانچ سال کی مدت کار مکمل کرنے کے بعد دوبارہ جیت کر اقتدار میں آ رہی ہے اور طویل عرصے کے بعد ایسا ہوگا۔ ملک کے عوام کو سن 2014 کے بعد 2019ء میں پھر سے موقع ملا ہے۔ عوام نے حکومت بنانا طے کرلیا ہے۔ ملک کو آگے لے جانے کے لیے کیا کرنا ہے۔ جلد سے جلد نئی حکومت اپنا کام شروع کردے گی۔”

داخلی سلامتی کے معاملے پر اپنی حکومت کے کارناموں کا ذکر کر تے ہوئے مودی نے کہا کہ سن 2009 اور 2014ء میں الیکشن کی وجہ سے آئی پی ایل کرکٹ مقابلوں کا انعقاد بیرون ملک کرانا پڑا تھا لیکن اس مرتبہ آئی پی ایل کو باہر نہیں لے جانا پڑا، ”آئی پی ایل، الیکشن، ایسٹر، نوراتری، رام نومی اور ہنومان جینتی اور روزے بھی ساتھ ساتھ چلے۔ یہ ملک کی جمہوریت کی طاقت ہے۔ دنیا کو ہندوستانی جمہوریت کی طاقت سے آگاہ کرایا جانا چاہیے۔ یہ جمہوریت تنوع سے بھری ہوئی ہے۔”

وزیر اعظم مودی نے کہا، ”گزشتہ مرتبہ انتخابی نتیجہ 16مئی 2014ء کو آیا تھا اور اگلے ہی دن 17مئی کو ’سانحہ‘ہوگیا تھا۔ سٹے بازوں کو مودی کے آنے سے بھاری نقصان ہوا تھا۔ سٹہ لگانے والے سب کے سب ڈوب گئے تھے اور ایمانداری کی شروعات اسی دن ہوگئی تھی۔”

بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب الیکشن میں اپوزیشن کی طرف سے حکومت کے خلاف مہنگائی اور بدعنوانی کو انتخابی موضوع نہیں بنایا گیا، ”بہت دنوں کے بعد عوام نے ایسا الیکشن دیکھا ہے جس میں یہ موضوعات غائب تھے۔”

امت شاہ نے دعوی کیا، ”مودی حکومت نے ملک کے وقار کو بلند کرنے کا کام کیا ہے۔ بھارت کو ایک عالمی طاقت کے طور پر تسلیم کرانے کا کام کیا ہے۔ آج کسی میں بھی عدم تحفظ کا احساس نہیں ہے۔“ انہوں نے دعوی کیا کہ ان کی پارٹی اس مرتبہ تین سو سے زیادہ سیٹیں حاصل کرکے اپنے بل بوتے پر حکومت بنائے گی۔ خیال رہے کہ بھارتی ایوان زیریں یعنی لوک سبھا میں مجموعی طور پر 543 سیٹیں ہیں اور حکومت سازی کے لیے کم از کم 274 سیٹوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

آج کی پریس کانفرنس میں دلچسپ بات یہ رہی کہ جس وقت وزیر اعظم مودی صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے ٹھیک اسی وقت اپوزیشن کانگریس پارٹی کے صدر راہل گاندھی کی بھی پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس چل رہی تھی۔ راہل گاندھی نے طنزیہ لہجے میں کہا، ”میں دو تین صحافیوں کو وزیر اعظم کی پریس کانفرنس میں بھیجنے والا تھا لیکن پتہ چلا کہ وہاں تو دروازہ ہی بند کردیا گیا ہے۔

میں وزیر اعظم سے سوال پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ نے مجھ سے رافیل جنگی طیارہ معاملے پر بحث کیوں نہیں کی؟ میں نے آپ کو چیلنج کیا، انیل امبانی کے معاملے پر سوال پوچھے، لیکن آپ نے کوئی جواب نہیں دیا۔ آج پریس کانفرنس کر رہے ہیں تو ملک کو بتا دیجئے کہ آپ میرے ساتھ ڈیبیٹ کیوں نہیں کرنا چاہتے ہیں۔”

وزیر اعظم مودی کی اس پریس کانفرنس پر سوشل میڈیا میں دلچسپ تبصرے ہو رہے ہیں۔ لوگ اس بات پر بھی حیرت کا اظہار کر رہے ہیں کہ ہرماہ ریڈیو پر’من کی بات‘ کرنے والے اور بڑے بڑے عوامی جلسوں کو اپنی تقریروں سے مسحور کر دینے والے نریندر مودی نے آج صحافیوں کے ایک بھی سوال کا جواب کیوں نہیں دیا۔

Share this:
Qamar Zaman Kaira Son
Previous Post قمر زمان کائرہ کا جواں سال بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق
Next Post بلاول بھٹو کا افطار ڈنر، مریم نواز سمیت اپوزیشن جماعتوں کے قائدین مدعو
Maryam Nawaz

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.