geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 12, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ماہ مقدس میں بچوں کے ساتھ جنسی درندگی کے واقعات

May 23, 2019 2 1 min read
Child Abuse
Share this:

Child Abuse

تحریر : محمد مظہر رشید چودھری

اسلامی جمہوریہ پاکستان میں بچوں کے ساتھ جنسی درندگی کے واقعات میں روز بروز اضافہ لمحہ فکریہ اور انتہائی افسوس کا مقام اس لئے بھی ہے کہ وطن عزیز پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہونے والی نظریاتی ریاست ہے جہاں کے ملکی قوانین دین اسلام کی تعلیمات کے مطابق بنائے گئے ہیں اور 98فیصد آبادی مسلمانوں کی ہے ، ملکی قوانین پر عمل درآمد کروانے کی لئے ادارے بھی موجود ہیں اور الحمد للہ اُنکا نظم ونسق سنبھالنے والے سربراہان اور عملہ کی اکثریت بھی مسلمان ہے ،ماہ رمضان المبارک رحمتوں برکتوں کا مہینہ ہے اس ماہ مقدس میں بچوں سے جنسی تشدد، ریپ اور قتل کے واقعات کا مسلسل پیش آنا معاشرے کے تمام طبقات کے لئے لمحہ فکریہ ہے ،مسلمان آبادی والے ملک میں معصوم بچے بچیاں جنسی تشدد کا شکار ہو رہے ہیں، چند ایک واقعات کو میڈیا پر بھر پور کوریج ملنے کے باوجود بھی جنسی درندوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا سلسلہ کم ہی نظر آتے ہیں ،15 مئی 2019کو لاپتہ ہونے والی خیبرپختون خواہ کے قبائلی ضلع مہمند سے تعلق رکھنے وا لی دس،گیارہ سال کی بچی فرشتہ جوکہ اسلام آباد کے علاقے شہزاد ٹاو ن کی رہائشی تھی کی لاش گزشتہ روز جنگل سے ملی جسے مبینہ زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے اس واقع کے خلاف مقتول بچی کے لواحقین نے لاش ترامڑی چوک پر رکھ کر احتجاج کیا لواحقین کا کہنا تھا کہ پولیس نے گمشدگی کی ایف آئی آر درج کرنے میں 4 دن لگائے۔

لواحقین کے احتجاج پر وزیرداخلہ اعجازشاہ نے بچی فرشتہ کے ساتھ زیادتی اورقتل کیس کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی اور سخت ایکشن لینے کے احکامات جاری کئے اور وزیرداخلہ نے آئی جی اسلام آباد سے تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی ،آئی جی نے مقدمہ تاخیر سے درج کرنے پر ایس ایچ او شہزاد ٹاؤن کو معطل کرتے ہوئے ان کے خلاف محکمانہ انکوائری کا حکم دے دیا ،ایسے سینکڑوں واقعات ہر سال رونما ہورہے ہیں ،غیرسرکاری تنظیم کی رپورٹ کے مطابق ہمارے ملک میں ہر روز 11 بچے جنسی تشدد کا نشانہ بنتے ہیں،جبکہ ان میں سے کچھ بچوں کو جنسی تشدد کے بعد ہلاک کرنے کے واقعات میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے ،غیرسرکاری تنظیم ساحل کی رپورٹ کے مطابق 2018 میں 63 فیصد بچے صوبہ پنجاب میں جنسی تشدد کا شکار ہوئے ، صوبہ سندھ سے 27 فیصد ، خیبر پختونخو ا ہ 4 فیصد، اسلام آباد 3فیصد، بلوچستان 2 فیصد جبکہ 34 واقعات پاکستان کے زیر انتظام کشمیر اور 6 گلگت بلتستان سے سامنے آئے اس رپورٹ کے مطابق پاکستان کے چاروں صوبوں ، اسلام آباد، آزاد کشمیراور گلگت بلتستان سے بچوں پر جنسی تشدد کے کل 3832 واقعات رپورٹ ہوئے اور اسی عرصے میں جنسی تشدد کے بعد قتل کیے گئے بچوں کی تعداد 92 ہے جبکہ 2017 میں بچوں پر جنسی تشدد کے واقعات کی تعداد 3445 تھی جس کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت اضافہ ہوا ہے۔

جنسی تشدد کا شکار ہونے والے بچوں کی عمریں 6سے 14سال ہیں لیکن افسوس کی بات ہے ہی کہ اکثر واقعات ایسے بھی ہورہے ہیں جس میں بچی کی عمر 3یا 4سال تھی ، سانچ کے قارئین کرام! گزشتہ دنوں سینٹ میں بچوں سے زیادتی کے واقعات کی رپورٹ پیش کی گئی جس کے مطابق سال 2018میں بچوں کے خلاف زیادتی کے 3 ہزار 832 کیسز سامنے آئے ،بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات پر سینٹ کی خصوصی کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے 2 ہزار 403 کیسز ، سندھ میں 1016 خیبر پختونخوا میں 145، اسلام آباد میں 130 کیسز، بلوچستان میں بچوں سے زیادتی کے 98 کیسز ، آزاد کشمیر میں 34 اور گلگت بلتستان میں 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال اغوا کے 923 ،لڑکوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے 589 ،لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے 537، بچوں کی گمشدگی کے 452، زیادتی کی کوشش کے 345، لڑکوں کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے 282 واقعات پیش آئے،سانچ کے قارئین کرام! یہ وہ واقعات ہیں جو رپورٹ ہوئے ہیں جو رپورٹ نہیں ہو سکے یا انہیں دبا دیا گیا وہ بھی سینکڑوں میں ہونگے ،اگر امسال کے پہلے پانچ ماہ کے واقعات جو کہ میڈیا کے زریعے منظر عام پر آئے ہیں اُنکی تعداد سینکڑوں میں ہے آج سے چند سال پہلے قصور میں سینکڑوں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی ویڈیو سامنے آئی لیکن افسوس کہ تمام تر قوانین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اِ سطرح کے واقعات میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا نہیں دلائی جا سکی اگرچہ اس گھنائونے جرم میں ملوث چند ایک کی فوری گرفتاری اور سزاہوئی بھی لیکن پھر بھی ایسے واقعات کو نہیں روکا جا سکا ،بچوں کو ان بھیڑیوں سے محفوظ رکھنے کے لئے ہمیں اپنے ارد گردکے ماحول پر نظر رکھنے کے ساتھ بچوں کی تربیت پر بھی خاص توجہ دینا ہوگی۔

جدید ٹیکنالوجی کے کم عمری میں غلط استعمال سے معاشرے میں جنسی ہوس کا بڑھ جانا معاشرے کے لئے انتہائی خطرناک ثابت ہورہا ہے جس کے لئے والدین اپنی اولاد کی بہتر تربیت پر توجہ مرکوز کریں بچوں کو زیادہ زیادہ وقت دیں،بچوں اور اپنے درمیان خوف ڈر کی فضا کو ختم کر کے ان سے روز مرہ کے معمولات پر گفتگو کریں ماہرین کا کہنا ہے کہ جو لوگ بچپن میں جنسی تشدد کا نشانہ بنے ہوںوہ اس طرح کے واقعات میں زیادہ ملوث پائے جاتے ہیں ،ایسے بہت سے واقعات میں قریبی رشتہ دار ، خاص طور پر محلے دار اور جاننے والے ملوث پائے گئے ہیں ، بچوں کی بات کو توجہ سے سنیں اور کسی بھی حرکت کو فوری نوٹ کریں۔

معصوم بچے اکثر محلے کی دوکانوں پر یا سکول جاتے ہوئے کسی جاننے والے یا قریبی عزیز کی باتوں کے لالچ میں آکر اُس سے تنہا ملنا جلنا شروع کر دیتے ہیں جس سے اکثر بچے جنسی زیادتی کا نشانہ بن جاتا ہے والدین ایسے معاملات کو دبانے کی بجائے فوری ایکشن لیں تاکہ کسی ایک بچے کے ساتھ جرم کرنے والا مزید ایسا فعل نہ کر پائے ،سینٹ میں پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تمام صوبوں میں بچوں کے حقوق کے قوانین موجود ہیں،لیکن محکموں میں کوئی رابطہ نہیں ہے ،نیشنل پولیس بیورو کے پاس بچوں کے ساتھ زیادتی کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں، سانچ کے قارئین کرام ! آج کے جدید دور میں اساتذہ کی تربیت بھی انتہائی اہم ہے شعبہ تعلیم کو اختیار کرنیوالوں کی باقاعدہ تربیت وقت کی ضرورت ہے خاص طور پر پرائیویٹ اداروں کے اساتذہ جن میں سے اکثریت چند ماہ یا سال کے لئے تدریس کے شعبہ سے وابستہ ہوتے ہیں انکو بچوں کے تحفظ کے حوالہ سے خصوصی تربیت کروائی جائے اور بچوں کے تحفظ کے مضمون کوبھی نصاب کا حصہ بنایا جائے ، ضلعی اور تحصیل حکومتوں کو بچوں کے تحفظ کے قوانین پر عمل درآمد کروانے کے لئے سخت اقدامات اُٹھانے ہونگے۔
MUHAMMAD MAZHAR RASHEED

تحریر : محمد مظہر رشید چودھری
03336963372

Share this:
Inflation
Previous Post مہنگائی سے کیسے نپٹیں
Next Post پٹرولنگ پوسٹ چنگس ضلع منڈی بہاؤالدین نے دوران گشت مختلف مکانات پر موبائل ایجوکیچن یونٹ کا اہتمام کیا
Chingus

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.