geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاکستان، ایران اور سعوی عرب کے لیے لمحہ فکریہ

May 28, 2019 1 1 min read
Pakistan, Iran and Saudi Arabia
Share this:

Pakistan, Iran and Saudi Arabia

تحریر : محمد عبداللہ حمید گل

مشرقِ وسطہ کے بگڑتے ہوئے حالات 90 کی دہائی کی طرح دھکیلے جا رہے ہیں ایک طرف تو امریکہ نے ایران سے جوہری معاہدے سے روح گردانی کر کے اس کے خلاف تجارتی پابندیاں نافز کر دی ہیں تو دوسری طرف امریکہ نے اپنا دوسرا بحری بیڑا ابراہم لنکن کو B52بمبار جہازوں کے خیلج فارس بھیج دیا جو کہ بڑی آب و تاب سے اپنا جنگی ماحول بنائے ہوئے ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ جنگ ہر گز نہیں چاہتے۔آج ایران کے سپریم لیڈر نے بھی اپنے جرنیلوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے ساتھ ایران کی کتنی بھی مخالفت ہو جائے ان کے درمیان جنگ نہیں ہو گی اور پہلی بار ایران میں اہلسنت الجماعت کے اکابرین سے سپریم لیڈر کہتے ہیں کہ ہم سب نے مل کر انقلاب لایا ہے امریکی بحری بیڑے کے آنے کے بعد سپریم لیڈر کا اہلِ سنت الجماعت سے ملنا معنی خیز ہے ایران میں یہودی وزیر اور ڈئریکٹر جنرل بن سکتا ہے لیکن اہل سنت نہیں بن سکتا جو کہ ایران کے لئے سوالیہ نشان ہے۔اسی ہفتے امریکہ نے ایران کی چاہ بہار بندر گاہ کو امریکی پابندیوں سے استثنی دے دی ہے۔دونوں ملکوں کے لیڈر یہ دعوے کر رہے ہیں کہ ان کے درمیان کبھی بھی جنگ نہیں ہو گی تو پھر یہ راتوں رات بحری بیڑا کس مقصد کے لئے خلیج فارس میں بھجوایاگیا۔دومہینے پہلے امریکہ نے اپنے تھاڈ میزائل رات و رات اسرائیل پہنچائے اتنی عجلت میں شاید اسرائیل پر کسی نے جنگ مسلط کر دی ہو۔ اسی ہفتے فجیرہ میں سعودی جہازوں پر حملہ ہوا اور بحرِ احمر پر واقع ینبع میں آئیل فیلڈ پر ڈرؤن سے حملے بھی ہوئے اور اسی ہفتے سوڈان کے صدر بشیر کا تختہ الٹ دیا گیا۔ اور اسی ہفتے بلوچستان میں دہشت گردی کی ایک لہر نے علاقے کو لپیٹ میں لے لیا۔گزشتہ دو سالوں سے اسرائیل نے شام پر کئی فضائی حملے کئے لیکن ایران نے اسکا کوئی جواب نہیں دیا۔

ہماری پاکستانی قوم اکثر یہ سوال اٹھاتی ہے ویسے تو ایران یوم بیت القدس بھی مناتا ہے لیکن اسرائیل کے خلاف اس نے ابھی تک کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا جب خلیج کی جنگ میں عراق نے اسرائیل پر 52سکڈ میزائیل داغے تھے تو بھی ایران نے اس حملے کی حمایت نہیں کی تھی۔اگر ایران امریکہ کو اپنا اتنا ہی دشمن سمجھتا ہے تو جب امریکہ نے پچھلے سال شام کی کیمیائی لیبارٹری تباہ کی تھی تو اس وقت اس کی فوج حرکت میں کیوں نہیں آئی۔اِس وقت پاک چائینہ اقتصادی راہداری منصوبہ پوری قوت کے ساتھ رواں دواں ہے۔ سعودی عرب نے بھی گوادر میں ریفائنری کے لئے جگہ لینے کی کوشش شروع کر دی ہے اور وہاں تقریباً دس ارب ڈالر کی ریفائنری لگنی ہے جس میں لاکھوں بیرل کروڈ آئیل صاف ہو گا۔ گوادر کی 60کلومیٹر ساحلی پٹی بہت گہری ہے جہاں بڑے سے بڑے جہاز لنگر انداز ہو سکیں گئے جو کہ خطے کی سب سے گہری بندر گا ہ ہے۔امریکہ چائینہ کو گوادر میں کامیاب نہیں دیکھنا چاہتا۔بے شک ایران نے 65کی جنگ میں پاکستان کی مدد کی اور سب سے پہلے پاکستان کو تسلیم بھی کیا لیکن اب اس کی وا بسطگی بھارت کے ساتھ زیادہ ہو گئی ہے جس کی وجہ سے ایران نے اپنے پڑوسی اور برادر ملک پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کو چاہ بہار کی بندر گاہ دے دی جہاں وہ بیٹھ کر پاکستان کے خلاف شب و روزساز باز کر رہا ہے جس کی ریاستِ پاکستان اور عوام میں پریشانی پائی جاتی ہے۔ عمان نے ابھی اپنی ایک بندر گا ہ دقم کا حصہ بھارت کو دے دیا جو کہ پاکستان کی سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔

حالیہ دنوں ایران سے دہشت گرد گوادر آئے اور پاکستانیوں کا قتلِ عام کر کے واپس چلے گئے اس کا سوال اکثر لوگ اٹھاتے ہیں یہ سب کڑیاں یا تو پاکستان کے خلاف کوئی بڑا محاز کھولنے کے لئے ہیں یا پھر سعودی عرب جو کہ عالم اسلام کا ایک بڑا ملک ہے جس کی اکثریتی آبادی سنی ہے البتہ مشرق میں خطیف میں اور جنوب میں نجران میں اہلِ تشیع بستے ہیں۔نجران کا علاقہ سعودیہ کا بہت بڑا علاقہ ہے اور انہیں الیامی کہتے ہیں سعودی عرب کی یہ خصوصیت ہے وہاں تمام شہریوں کو یکساں شہری حقوق حاصل ہیں لیکن امریکہ انہیں اپنے مقاصد کے لئے استعمال کر سکتا ہے۔۔ سعودی عرب اور ایران کی کوئی مشترکہ سرحد نہیں ہے اس کے باوجود ان دونوں برادر اسلامی ممالک میں دہائیوں سے ناراضگی چلی آرہی ہے ایک طرف تو ایران پرشدید پابندیاں ہیں تو دوسری طرف اسرائیل کو شتر بے مہار کی طرح چھوڑ دیا گیا ہے اورگریٹر اسرائیل خلیج میں اپنے پر پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے۔ امریکی فوج میں اسرائیلی فوجی بھی ہوتے ہیں جو کہ اپنے آپ کو امریکی کہتے ہیں۔یہ فوجی ان علاقوں میں اپنی منصوبہ بندی کر رہے ہوتے ہیں اِس وقت امریکہ ایشیاء اور مشرقِ وسطی سے اپنی حمایت کھو چکا ہے اب وہ دوبارہ 1991کی طرح جنگی حالات پیدا کر کے یہاں اپنے مستقل اڈے قائم کرنا چاہتا ہے۔اب وہ اپنی جگہ بنانے کے لئے یا تو پاکستان کے سی پیک کو سبوتاژ کر نے کوشش کرے گا یا پھر ایران اور سعودیہ کو آپس میں لڑا کر وہاں بیٹھنے کی کوشش کرے گا۔

کوئی مسلمان نہیں چاہتا کہ مسلمانوں کی طاقت مسلمانوں پر ضائع ہو۔سعودی ولی عہد بہت سمجھدار اور ایرانی صدر فہم و فراست والے ہیں وہ کبھی بھی نہیں چائیں گئے کہ ان کا پیسہ جنگ میں تباہ ہو۔ اس وقت دنیا کا سب سے بڑا تجارتی حب دبئی ہے جو کہ ایران کے باکل سامنے ہے اور فائرنگ رینج پر ہے دوسرا دنیا کا زیادہ تر تیل مشرقِ وسطہ سے نکلتا ہے اگر جنگ سعودیہ ایران یا امریکہ ایران کے ساتھ ہوئی تو پورا مشرقِ وسطہ متاثر ہو گا۔ خاص کر پاکستان جس کا تقریباً تیس لاکھ آ دمی برسرِ روزگار ہے۔ اسی طرح خطے میں بھارت کے بھی ساٹھ لاکھ سے زیادہ آدمی بر سرِ روزگار ہیں۔ جنگ کی صورت میں بہت بڑا معاشی بحران پیدا ہو گا۔اس صورتِ حال میں ایک طرف تو استعماری قوتوں کی سازشیں ہمارے سامنے ہیں وہیں ان کو روکنا بھی ہمار ا فرض ہے۔پاکستان کو چین اور روس کو اس صورتِ حال کے حوالے سے اعتماد میں لینا چایئے اور اگے بڑھ کر ثالثی کا کردار ادا کرنا چایئے جس طرح طالبان اور امریکہ کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔پاکستان عالمِ اسلام کی واحد سپر پاور ہے اور اگر اپنے پورے قد کے ساتھ کھڑا ہو جائے توہمیں امید ہے کہ یہ معاملات بطریق احسن طے پائیں گئے۔تعلقات میں اتار چڑاو ضرور رہتا ہے لیکن پڑوسی اور بھائی کبھی تبدیل نہیں ہوتے۔

نشیب و فراز کے باوجود ایران کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہونے چایئے۔یہ ہمارے دونوں برادر ملکوں کی خارجہ پالیسی میں خامی رہی ہے کہ سات دہائیوں سے معاشی تعلقات ہونے کے باوجو د ایک دوسرے کے ملکوں میں اپنے بنک نہیں کھولے۔مشرقِ وسطہ میں اگر ایک دفعہ دوبارہ امریکہ نے اپنے اڈے بنا لیئے تو آنے والے وقتوں میں سعودی عرب کیلئے شدید مشکلات پیدا کر سکتی ہے جس کا اظہار امریکی ڈیفنس میگزین جرنل میں کرنل رائف پیٹر نے “2006بلڈ بارڈر ” (خونی سرحدیں)کے نام سے جو نقشہ جا ری کیا۔ جس کی تمام مسلمانوں کو مزہمت کرنی چایئے۔ اس میں آزاد بلوچستان، آزاد کردستان اور خاکمِ بدھن سعودی عرب کے بھی ٹکڑے دکھائی دیئے گئے۔ دن بدن پاکستان پر بڑھتا معاشی دباؤاور عدم استحکام اور اداروں کے خلاف نفرت استعماری قوتیں ایسا ماحول پیدا کر رہی ہیں جس کی وجہ سے پاکستان اپنے داخلی معاملات میں الجھا رہے اور اپنا کوئی کلیدی اور تاریخی کردار ادا نہ کر سکے۔ مشرقِ وسطہ اور پاکستان کے پاس یہ قیمتی وقت ہے کہ وہ اپنی عوام کو متحد منظم اور متحرک کریں اور ان تمام قوتوں کے خلاف مزہمت کریں جو عالمِ اسلام میں تفریق اور عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہیں۔پاکستان کو اب west look پالیسی کی بجائے east lookپالیسی اپنانی ہو گی۔ ختم شد
 Muhmmad Abdullah Gull

تحریر : محمد عبداللہ حمید گل

Share this:
Nawaz Sharif
Previous Post نواز شریف کا یوم تکبیر کے موقع پر قوم کے نام جیل سے پیغام
Next Post کھلے عام روزہ خوری اللہ کے عذاب کو دعوت ہے، مفتی محمد نعیم
Mufti Mohammad Naeem

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.