geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جرمن چانسلر کا ہارورڈ یونیورسٹی کے طلبا سے غیر روایتی خطاب

May 31, 2019 2 1 min read
Angela Merkel
Share this:

Angela Merkel

جرمنی (جیوڈیسک) جرمن چانسلر انگیلا میرکل امریکا کی مشہور زمانہ ہارورڈ یونیورسٹی کی سالانہ گریجویشن تقریب میں بطور مہمان خصوصی ایک تاریخی خطاب کرنے جا رہی ہیں۔

وفاقی جمہوریہ جرمنی کی چانسلر انگیلا میرکل تیس مئی بروز جمعرات ہارورڈ یونیورسٹی کی سالانہ گریجویشن یا جلسہ عطاءِ اسناد کے موقع پر ایک غیر روایتی تقریر کریں گی، جس کے بارے میں میرکل نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ خطاب روایتی سیاسی تقریر سے ہٹ کر ہوگا۔

جرمن چانسلر کے بقول، ’’میں طلبا کو اپنی زندگی سے حاصل کردہ اسباق سے آگاہ کروں گی‘‘۔

امریکی ریاست میسا چیوسٹس کے شہر کیمبرج میں قائم ایلیٹ یا مراعات یافتہ طبقے سے تعلق رکھنے والوں کی ہارورڈ یونیورسٹی میں ہر سال عطاءِ اسناد کی ایک شاندار تقریب کا انعقاد ہوتا ہے جس سے خطاب کے لیے دنیا کی ممتاز شخصیات کو مدعو کیا جاتا ہے۔ اس بار اس نوعیت کی 368 ویں تقریب کا انعقاد ہو رہا ہے۔ ہارورڈ یونیورسٹی کے صدر لاری بیکو نے جرمن چانسلر کو اس تقریب سے خطاب کے لیے مدعو کیا ہے۔ انہوں نے انگیلا میرکل کی اس تقریب میں شرکت کے بارے میں اعلان کرتے ہوئے کہا،’’میرکل ہمارے دور کی بہت زیادہ پسند کی جانے والی اور وسیع اثر و رسوخ کے حامل سیاست دانوں میں سے ایک ہیں‘‘۔

ہارورڈ یونیورسٹی کے صدر کے مطابق انگیلا میرکل کی قیادت نے نہ صرف جرمنی بلکہ پورے یورپ اور وسیع تر دنیا کی سیاست کو ایک نئی جہت دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ لاری بیکو نے کہا،’’جرمن چانسلر میرکل ہنوز ہمارے دور کے چند بڑے چیلنجز سے نمٹنے میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں‘‘۔

انگیلا میرکل نے اپنی فعال سیاسی زندگی کا آغاز 1989ء سے کیا تھا۔ اُس وقت وہ جرمنی کے اُس پُر امن انقلاب سے بہت متاثر تھیں جس کے نتیجے میں دیوار برلن کا انہدام اور جرمنی کے دوبارہ اتحاد کی راہ ہموار ہوئی تھی۔

ہارورڈ یونیورسٹی میں میرکل کی تقریر کے بارے میں برلن میں چہ میگوئیاں ہو رہی ہیں کہ کیا جرمن چانسلر کی تقریر اُن بیانات سے مماثل ہو گی، جو انہوں نے سال رواں فروری میں میونخ سکیورٹی کانفرنس کے دوران دیے تھے۔ تب میرکل نے بین الاقوامی سیاسی ڈھانچے اور معاہدوں کو ترک کرنے کی امریکی پالیسیوں کے خلاف سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے ان کی سرزنش کی تھی۔ سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے میرکل نے کہا کہ اُن کے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین پیدا ہونے والے بہت سے مسائل دراصل دوطرفہ تعاون کے فروغ کا سبب بنے ہیں کیونکہ باہمی مسائل کا حل ان دونوں لیڈروں کو مل کر ہی نکالنا ہیں۔ میرکل نے اس امر کا اعتراف بھی کیا کہ امریکی صدر کے ساتھ بہت سے معاملات میں نزاع انگیزی رہی ہے۔ مثال کے طور پر 2017 ء میں جب ان دونوں کی ہیمبرگ میں جی ٹوئنٹی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی تھی تاہم آخر کار دونوں نے مشترکہ حل نکال ہی لیا تھا۔

ایک مترجم کی مدد سے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے جرمن چانسلر کا کہنا تھا،’’ بحث و مباحثہ یقیناً ایک چیلنج ہوتا ہے لیکن میں اس چیلنج کو خوشی کے ساتھ قبول کرتی ہوں، میرا اپنا نظریہ ہے اور صدر ٹرمپ بھی اپنے خیالات رکھتے ہیں تاہم ہم کہیں نہ کہیں آکر ایک مشترکہ خیال پر آمادہ ہو ہی جاتے ہیں اور اگر ایسا نا ہو رہا ہو تو بھی ہمیں بات چیت اور مذاکرات کا عمل جاری رکھنا چاہیے۔

جرمن حکومت کے ایک ترجمان نے بتایا کہامریکی حکام نے وضاحت کی ہےکہ ٹرمپ جمعرات کو واشنگٹن میں نہیں ہوں گے۔ جس وقت میرکل ہارورڈ یونیورسٹی کے عطاءِ اسناد کے موقع پر خطاب کریں گی اُس وقت امریکی صدر کولوراڈو میں امریکی فضائی اکیڈمی کے گریجویٹز سے بات چیت کر رہے ہوں گے۔

Share this:
Pope Francis
Previous Post پوپ فرانسس رومانیہ کے دورے پر
Next Post ملک بھر میں جمعۃ الوداع کے بڑے اجتماعات
Jumma Prayer

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.