geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

القدس کے تاریخ اور قانونی تشخص کو گزند پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی: شاہ سلمان

June 1, 2019 0 1 min read
Shah Salman bin Abdul Aziz
Share this:

Shah Salman bin Abdul Aziz

سعودی عرب (جیوڈیسک) سعودی عرب کے فرمانروا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ معظمہ میں‌ جاری اسلامی سربراہی اجلاس سے خطاب میں‌ توقع ظاہر کی ہے کہ او آئی سی کا سربراہ اجلاس عالم اسلام کی امنگوں کا ترجمان ثابت ہو گی۔ ان کا کہنا ہے کہ مسٗلہ فلسطین کا منصفانہ حل ان کی پہلی ترجیح ہے اور عالم اسلام مقبوضہ بیت المقدس کے تاریخی اور قانونی تشخص کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

اسلامی تعاون تنظیم کا 14 واں سربراہ اجلاس جُمعہ کی شام سعودی عرب میں شروع ہوا۔ ‘او آئی سی’ سربراہ اجلاس کے افتتاحی خطاب میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا امید ہے کہ کانفرنس میں شریک مسلمان ممالک کے عوام کی خوش حالی اور ترقی کے لیے یہ اجلاس اہم ثابت ہوگا۔

انہوں‌ نے کہا کہ قضیہ فلسطین کا منصفانہ حل سعودی عرب کی پہلی ترجیح ہے۔ ہم اس وقت تک فلسطینیوں کے حقوق کے حصول کی حمایت جاری رکھیں گے جب تک انہیں منصفانہ طریقے سے ان کے حقوق فراہم نہیں‌ کر دیے جاتے۔ شاہ سلمان نے بیت المقدس کے تقدس کو نقصان پہنچانے کی تمام کوششوں کو مسترد کردیا ہے اور کہا کہ عالم اسلام القدس کو گزند نہیں‌ پہنچنے دیں‌ گے۔

انہوں‌ نے مزید کہا کہ ایرانی حمایت یافتہ ایک دہشت گرد گروپ نے سعودی عرب میں ڈرون طیاروں‌ کی مدد سے تیل کی دو تنصیبات پر دہشت گردانہ حملے کیے گئے۔ خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات کے پانیوں میں تیل بردار جہازں پر حملے کر کے عالمی جہاز رانی میں رکاوٹ اور دُنیا کو توانائی کے حصول سے محروم کرنے کی مجرمانہ کوشش کی گئی۔

سعودی فرمانروا نے دہشت گردوں اور ان کے مالی سرپرستوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا مطالبہ کیا۔ شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ یہ بہت بڑا المیہ ہے کی پوری دنیا میں سب سے زیادہ پناہ گزین مسلمان ہیں۔ پناہ گزینوں‌ کی تعداد میں اضافے کی وجہ مسلمان ملکوں میں‌ جاری شورش ہے۔

انہوں نے علاقائی اور عالمی چیلنجز سے نبرد آزما ہونے اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے اسلامی تعاون تنظیم’او آئی سی’ کے ڈھانچے کی تشکیل نو کی ضرورت پر زور دیا۔

اجلاس سے خطاب میں ترک وزیر خارجہ مولود چاویش اوگلو نے کہا کہ القدس اور فلسطینیوں کے خلاف گہری سازشیں ہو رہی ہیں۔ انہوں‌ نے اسلامی سربراہ اجلاس کی سعودی عرب کو میزبانی دیے جانے کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ توقع ہے کہ سعودی عرب مسلم امہ کے مسائل کے حل میں اپنا جوہری کردار ادا کرے گا۔ انہوں‌ نے کہا کہ مسئلہ فلسطین سے متعلق تاریخ کی کتاب دوبارہ لکھنے کی ضرورت نہیں۔ ترکی القدس اور فلسطینی پناہ گزینوں‌ کے تحفظ کے لیے قراردادیں پیش کرے گا۔

اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے تنظیم کے سیکرٹری جنرل یوسف العثیمین نے کہا کہ ‘مسئلہ فلسطین’ او آئی سی کےایجنڈے میں سرفہرست ہے۔ انہوں‌ نے کہا کہ مسلم مماک کی نمائندہ تنظیم نے اپنے قیام کے 50 سالہ سفرمیں حق وصداقت اور انصاف ورواداری کے لیے آواز بلند کی ہے۔

Share this:
Hassan Rohani
Previous Post شاہ ایران کی طرح امریکی صدر ٹرمپ کو بھی دفن کردیں گے: سربراہ شورائے نگہبان
Next Post وفاقی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، جسے جو کرنا ہے کر لے: گورنر سندھ
Imran Ismail

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.