geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جلال پورپیر والا میں 10 افراد خاندانی رنجش کی بھینٹ چڑھ گئے

June 8, 2019 0 1 min read
Kill People
Share this:

Kill People

تحریر : محمد مظہر رشید چودھری

عید الفطر ایک اسلامی تہوار ہے ، دین اسلام میں صرف دو تہوار مقرر ہیں، ایک عید الفطر اور دوسرا عید الاضحی دونوں تہواروں کو منانے سے پہلے اہل ایمان اللہ تعالی کی عبادت کی تکمیل کرتے ہیں جبکہ دیگر مذاہب کے لوگ ماضی میں پیش آنے والے کسی اہم واقعہ کی یادمیں تہوار مناتے ہیں، ماہ رمضان میںاللہ تعالی کی خوشنودی کے لئے بندہ سحری سے لے کر افطاری تک کھانے پینے اورنفسانی خواہشات کو چھوڑدیتا ہے ،اور رات کو تراویح سمیت پورا مہینہ عبادت میںگذارتا ہے ، اللہ تعالی اپنے بندے کو انعام میں عید الفطر کا تحفہ دیتا ہے ماہ رمضان المبارک میں روزے رکھنے سے مسلمان کو ظاہر ہوجاتا ہے کہ فاقہ کش کی حالت کیا ہوتی ہے اور اللہ تعالی کی عبادت سے روزہ دار کا دل اور جسم دونوں پاک ہو جاتے ہیں،یکم شوال کو عیدالفطر پر مسکینوں اور ناداروں میں حسب توفیق نقد و جنس خیرات کے طور پر تقسیم کرتا ہے۔

دراصل عید الفطر پراللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتا ہے کہ یارب تو نے مجھے مفلسی اور فاقہ کشی سے بچایا،میں تیرا صدق دل سے شکرگزار ہوں،عید کے دن مسلمان صاف ستھرے کپڑے پہنتے ہیں اور عید گاہ یا جامع مسجد میں جاکر نماز عید پڑھتے ہیںاس کے بعد وہ اپنے رشتہ داروں، دوستوں اور عزیزوں کی ملاقات کو جاتے ہیںخوشی سے ایک دوسرے کے گلے ملتے ہیں، دعوتیں کرتے ہیں،اور صدقہ و خیرات دیتے ہیں،غریبوں محتاجوں کو کھانا کھلاتے ہیں،احباب کو تحفے بھی پیش کیے جاتے ہیں کئی جگہ پرمیلے بھی لگتے ہیں اور خوب رونق ہوتی ہے،لوگوں اپنے گلے شکوے ختم کر تے ہیں۔

افسوس کہ 5جون کو عید الفطر کے روز نمازِ عید کے بعد ایک ہی خاندان کے 2 گروہوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد قتل اور 17 افراد زخمی ہو گئے ،جنوبی پنجاب کے شہر ملتان کی تحصیل جلال پورپیر والا میں قتل ہونے والے 10افراد کے قتل کی وجہ اہل علاقہ کے مطابق دو گروپوں میں پرانی رنجش بتائی جاتی ہے کہا جاتا ہے کہ پولیس کے پاس ایسی اطلاعات تھیں کے اس عید پر دونوں گروپس میں جھگڑا ہو سکتاہے تاہم پولیس کی جانب سے کوئی قبل از وقت اقدامات نہیں کیے گئے جس کی وجہ سے یہ اندوہنا ک واقعہ پیش آگیا،بستی جعفراں میں افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب کالا جعفر نامی شخص اپنے 20 رشتے داروں کے ہمراہ نمازِ عید کی ادائیگی کے بعد مسجد سے نکلا تو اس کے چچا غلام نازک کے گروپ نے فائرنگ کر دی۔

دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں کالا جعفر اپنے 7 ساتھیوں سمیت جاں بحق ہو گیا جبکہ اس گروپ کی جوابی فائرنگ سے مخالف گروپ کے 3 افراد بھی جاں بحق ہوگئے، واقعے میں مجموعی طور پر 17 افرد زخمی ہوئے، آئی جی پنجاب عارف نواز نے عید کے روز ملتان میں 10 افراد کے قتل کے واقعے پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے فوری واقعے کے سلسلے میں غفلت برتنے پر ڈی ایس پی جلالپور اور ایس ایچ او تھانہ صدر کو معطل کر دیا اور سینئر افسران سے جواب طلب کر لیا ،فائرنگ اور قتل کے اس واقعے پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے نوٹس لینے پر آر پی او محمد وسیم نے موقع پر پہنچ کر معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا، آر پی او کے مطابق واقعے میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

آر پی او ملتان نے انکوائری کمیٹی بھی بنا دی ہے جو پولیس اہلکاروں کی اس واقعے میں غفلت کی نشاندہی کرے گی،آئی جی پنجاب نے علاقے میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے جاں بحق ہونے والوں کی آخری رسومات تک عارضی پولیس چوکی قائم کی کرنے کا حکم بھی دیا،انہوں نے علاقے میں کومبنگ آپریشنز کر کے 7 دن میں تمام جرائم پیشہ عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کے احکامات جاری کئے ،سانچ کے قارئین کرام ! دین اسلام کی تعلیمات سے دوری اور انا کی جنگ میں ایسے افسوسناک واقعات اکثر سننے دیکھنے کو ملتے رہتے ہیں ایسے واقعات میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہونے کے ساتھ ساتھ لواحقین میں بیوہ ہونے والی عورتیں ،بچے یتیم ہوکرساری زندگی بے بسی کی تصویر بن جاتے ہیں، رحمتوں برکتوں والے مہینے کے اختتام کے بعد عید الفطر کے روزبھی محبت اور الفت کے بجائے دشمنیان اور عداوتین بٹنے لگیں تو ایسے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں ، اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لئے حکومت اور علاقہ کے معززین کو کسی سانحے کا انتظار کرنے کی بجائے فوری اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
MUHAMMAD MAZHAR RASHEED

تحریر : محمد مظہر رشید چودھری
03336963372

Share this:
Rescue
Previous Post ساہیوال میں گاڑی میں آگ لگنے سے 2 اور بھکر میں ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق
Next Post خسارے کا سودا
Loans

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.