geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نیب کی بندگلی

June 8, 2019 2 1 min read
NAB
Share this:

NAB

تحریر : الیاس محمد حسین

اپوزیشن جماعتوں نے عمران خان کی حکومت کیخلاف جو اعلان ِجنگ کیا ہوا ہے اس کا منطقی انجام ان کیلئے کوئی حوشگوار نہیں لگ رہا کیونکہ ہر جماعت کے اپنے مسائل اور اپنے اپنے مفادات ہیں صرف مسلم لیگ ن پنجاب میں دما دم مست قلندرکرسکتی ہے لیکن نیب نے شہبازشریف ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز پر فردِجرم عائدکرکے ان کا زہرنکال دیاہے سلمان شہباز ان کے بہنوئی عمران سگی اور سوتیلی مائوں کے خلاف تحقیقات کے باعث انہیں لینے کی بجائے دینے پڑ گئے ہیں جبکہ فضل الرحمن کی سیاست کا کیا بنتاہے فی الحال تو انکی سیاست ٹھس ہوکررہ گئی ہے کیونکہ میاںنوازشریف صاف چھپتے بھی نہیں سامنے آتے بھی نہیں والی سیاست کرنے کے موڈمیں ہیں ان کی تو دلی خواہش ہے کہ جیل سے ان کی جان چھوٹ جائے خواہ انہیں ایک بارپھر جلاوطن کردیا جائے اس لئے وفاقی اور پنجاب حکومت مشکلات سے دوچار نہیںہوسکتی ویسے تو بظاہر نظر آرہاہے کہ مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی اور مولانا فضل الرحمن عمران خان سے گن گن پر بدلہ لینے کے موڈمیں ہیں اس لئے ان کے تیور کچھ اچھے نہیں لگ رہے۔

مہنگائی،غربت ،ڈالرکی اونچی اڑان،بجلی و سوئی گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ،اوور بلنگ،ادویات کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمتیں اور ملکی معیشت کو سنبھالا دینے کی تمام تر کوششیں ناکام ہونے پر وزیر ِ اعظم عمران خان بھی سر پکڑ کر بیٹھ گئے اس عدم سیاسی استحکام کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مسلم لیگ ن کچھ ہلا گلہ کرنے کے موڈمیں ہے لیکن اندرونی کہانی یہ ہے کہ یہ سب کچھ صرف حکومت پر پریشر ڈالنے کیلئے شوشا چھوڑاگیا ہے کہ عمران خان ڈر کے مارے ان سے مک مکا کرنے پر مجبور ہوجائے دوسری طرف آصف زرداری نے حکومت گرانے کیلئے دمادم مست قلندر شروع کا جوعندیہ دیاہے یہ بھی ایک قسم کی مفاہمت کی پیشکش ہے اسی لئے مسلم لیگ ق کو ڈبل پاور شیئرنگ کی پیشکش کی گئی ہے جس کے بعد پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب میں سیاسی تبدیلی کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں. دوسری طرف سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ عوام تیار ہو جائیں، حکمرانوں کو گھر بھیجنے کا وقت آ گیا ہے. انہوںنے کہا کہ ہمیں عمران خان کی نیت پر شک ہے، یہ ہماری 18 ویں ترمیم ختم کرنا چاہتے ہیں جس سے صوبے کمزورہوجائیں گے۔

سابق صدر نے کہا کہ حکمرانوں سے چھٹکارے کا اس کے علاوہ کوئی طریقہ نہیں ہے، ہم ان لوگوں کی طرح کا دھرنا نہیں دیں گے کہ شام کو واپس گھر چلے جائیں ، ہم سڑکوں پر لیٹے رہیں گے اور انہیں نکال کر واپس آئیں گے جبکہ ان کے ہونہار صاحبزادے بلاول بھٹوزرداری بھی موجودہ حکومت پر خوب گرج برس رہے ہیں ان کا کہنا تھا معیشت چندے، حکومت چابی اور ملک جادو سے نہیں چلتا، بزدل وزیر اعظم اپوزیشن کیلئے شیر بنا پھرتا ہے کیونکہ سلیکٹڈ وزیر اعظم بھٹو کا آئین ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، تمہیں وارننگ دے رہا ہوں کہ اٹھارہویں ترمیم ختم کرنے کی کوشش کی تو میں ایک لات مار کر آپ کی حکومت ختم کردوں گا، وزیر اعظم کو یہ سمجھ نہیں آتا کہ اٹھارہویں ترمیم سے ہم نے صوبوں کو مضبوط کیا، کوئی انہیں سمجھائے کہ معیشت چندے، حکومت چابی اور ملک جادو سے نہیں چلتا ، یہ کس قسم کا بزدل وزیر اعظم ہے جو نہ مودی کے خلاف بات کرتا ہے اور نہ ہی کالعدم تنظیموں اور دہشتگردوں کے خلاف ہے مگر اپوزیشن کیلئے بڑا شیر بنا پھرتا ہے.

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عدالت سے انصاف کی امید رکھی حالانکہ ہمیں اکثر عدالت سے مایوسی ملی، انصاف اس وقت تک شروع نہیں ہوسکتا جب تک بھٹو کے عدالتی قتل کا انصاف نہیں مل جاتا یہ سارے حالات کے تناظرمیں آجکل مولانا فضل الرحمان کی پھرتیاں دیکھنے کے قابل ہیں جب سے عمران خان نے انہیں خیبر پی کے میں بے دست وپاکرکے رکھ دیاہے وہ ہر قیمت پر تحریک ِ انصاف کی حکومتوںکو چلتا کرنے کی کوششوںمیں لگے ہوئے ہیں موصوف نے تو عمران خان کی حکومت کو ناجائز ہونے کا فتوی ٰ بھی دیدیاہے اب دیکھتے ہیں سیاسی حالات کس کروٹ بیٹھتے ہیں فی الحال یہی کہا جا سکتاہے کہ ملک کی معاشی صورت ِ حال کے پیش ِ نظرموجودہ حکومت کا مستقبل کوئی روشن نظرنہیں آرہا لیکن سیاسی مبصرین مسلسل کہہ رہے ہیں عمران خان اس پریشانی سے نکل جائیں گے۔

اس میں کوئی شک نہیں مہنگائی،غربت ،ڈالرکی اونچی اڑان، سوئی گیس کی اوربلنگ ،ادویات کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمتیں اور ملکی معیشت کی حالت نے عمران خان کے ساتھ ساتھ ان کے ووٹروں،سپورٹروں کو پریشان کرکے رکھ دیاہے اب دیکھتے ہیں عمران خان اس نازک صورت ِ حال سے کیسے نبرد ہوتے ہیں اور وقت بتائے گا کہ فضل الرحمن کی ڈوبتی ،ڈم توڑتی سیاست کا کیا بنتاہے فی الحال تو انکی سیاست ٹھس ہوکررہ گئی ہے کیونکہ میاںنوازشریف صاف چھپتے بھی نہیں سامنے آتے بھی نہیں والی سیاست کرنے کے موڈمیں ہیں ان کی تو دلی خواہش ہے کہ جیل سے ان کی جان چھوٹ جائے خواہ انہیں ایک بارپھر جلاوطن کردیا جائے شہبازشریف فیملی، نوازشریف خاندان ہو یاپھر آصف علی زرداری،محترمہ فریال تالپور یا مولانا فضل الرحمن ، خواجہ آصف ،خواجہ سعدرفیق سمیت نہ جانے کتنے سیاستدان اوربیورو کریٹ قطار اندر قطار میں لگے ہوئے سی کی دلی خواہش ہے کہ حکومت کو ان سے مک مکا کرنے پر مجبور کردیا جائے تاکہ وہ نیب کی بند گلی سے باہر آسکیں خواہش کرنا خواب دیکھنے کے برابر ہوتاہے یہ ہر انسان کا حق ہے لیکن ایک اوربات ضروری نہیں انسان کی ہر خواہش پوری ہوجائے آگے آپ خود سمجھ دار ہیں۔
Ilyas Mohammad Hussain

تحریر : الیاس محمد حسین

Share this:
Blast
Previous Post زیارت میں دو دھماکے: خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق
Next Post گذشتہ دس سالوں میں حلقہ این اے 71 سمیت ضلع گجرات تعمیر و ترقی اور امن و امان کا گہوارہ رہا۔ چوہدری شبیر احمد
Gujarat

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.