geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سوشل میڈیا کی طاقت

June 23, 2019 0 1 min read
Social Media
Share this:

Social Media

تحریر : سعد فاروق

پاکستان شائد دنیا کا واحد ملک ہے جہاں مخالفت میں تنقید بالکل برداشت نہیں کی جاتی۔ دنیا بھر میں اداروں، حکومتوں، جماعتوں اور گروہوں پر تنقید اور مخالفت ہونا عام بات ہے لیکن اس تنقید کو بھی ایک حد تک رکھا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا سے قبل اخبارات، ٹیلی ویژن اور عوامی جلسوں کے زریعے تنقید کی جاتی رہی مگر سوشل میڈیا کے متعارف ہوتے ہی مخالفت اور تنقید نے زور پکڑ لیا۔ ایک منٹ میں دنیا کے کسی بھی حصے میں ہونے والی ہر اہم سرگرمی فوری طور پر سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں تک پہنچ جاتی ہے۔ سوشل میڈیا کی افادیت سے یقینا انکار نہیں مگر پاکستان میںں اکثر سوشل میڈیا کا منفی استعمال کیا جاتا ہے۔ جس کا کام اسی کو سانجھے کے محاورے کے برعکس ہر فرد اپنے کام ، زمہ داری اور فرض کو چھوڑ کر دوسروں پر تنقید کرتا نظر آتا ہے۔ سوشل میڈیا ہی کے ذریعے لوگ اکثر سستی شہرت کے لیے منفی اقدامات کو فروغ دے کر اپنے مزموم مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا کے ذریعے جہاں سیاسی ، سماجی اور معاشی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے وہیں مذہب جیسے حساس اور اہم موضوع کو بھی زیر بحث لایا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا ہی کے ذریعے دنیا کے کسی کونے میں بیٹھ کر مکروہ عناصر نے عام افراد کی برین واشنگ کرکے انکو دہشت گردی کے بدترین واقعات میں استعمال کیا۔ سوشل میڈیا کا استعمال عام ہوا تو فتنہ فساد پھیلانے والوں کی ایک طرح سے لاٹری نکل آئی۔ پاکستان میں دہشت ، انتہا پسندی، انتشار، فساد پھیلانے کے لیے دشمن نے سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال کیا دنیا کے باقی ملکوں کی نسبت پاکستان میں سوشل میڈیا کی مانیٹرنگ کا معقول انتظام نہ ہونے کے باعث دشمن کو اپنے مذموم مقاصد میں بڑی کامیابیاں ملیں اور رہی سہی کسر پاکستان میں بیٹھے انکے ایجنٹ عناصر نے پوری کر دی۔

دشمن کو بخوبی اندازہ تھا کہ سیاسی ،معاشی اور سماجی مسائل کے برعکس مذہب جیسے حساس مسلے پر فوری رد عمل سامنے آئے گا چنانچہ ملک میں کئی ایسے واقعات آپکے سامنے ہوں گے جہاں جھوٹی افواہ پر لوگ لڑنے مرنے کے لیے تیار ہو گیا، کسی جگہ پر لوگوں نے جھوٹی افواہ پر مشتعل ہوکر بےگناہ افراد کو مار ڈالا یا زخمی کر دیا اور کئی سچے واقعات کو سوشل میڈیا کے ذریعے غلط رنگ دے کر مجرموں کو بچا لیا گیا۔ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد وزیرستان میں پاک فوج نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز کیے تو دشمن نے بیرون ملک میں بیٹھے زر خرید ایجنٹوں کے ذریعے آپریشن کو غلط رنگ دے کر دنیا میں امریکی دہشتگردی کی تصاویر پھیلا کر پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا کیا اور آج تک دشمن پاکستان کے محافظوں کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے کی ناکام کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

لال مسجد کا واقعہ ہو یا راولپنڈی میں مسجد جلانے کا، ماڈل ٹاؤن کا سانحہ ہو یا تحریک لبیک یارسول صلی اللہ علیہ وسلم کا دھرنا، ہر واقعے میں سوشل میڈیا کے ذریعے حقائق سے افواہیں گردش کرتی رہیں۔ گذشتہ دنوں معروف بلاگر اور سوشل میڈیا ایکٹیویٹیس بلال خان کی مظلومانہ شہادت پر سوشل میڈیا پر تقریبا سبھی لوگ واقعے کی شدید مذمت کرتے نظر آئے۔ بلاشبہ بلال خان سوشل میڈیا پر ناموس صحابہ پر آواز اٹھاتے رہے۔ پی ٹی ایم ہو تحریک لبیک، بلال خان نے ہر واقعے پر کھل کر آواز اٹھائی۔ بلال خان کی شہادت پر حبیب جالب کا شعر یاد آیا گیا

یہ دیس ہے اندھے لوگوں کا
اے چاند یہاں نہ نکلا کر

گزشتہ ہفتے وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر بول نیوز کے سنئیر اینکر سمیع ابراہیم کے ساتھ شدید گرما گرمی کے بعد ایک تقریب میں عمر میں اپنے سے کئی بڑے سمیع ابراہیم کو تھپڑ دے مارا۔ سمیع ابراہیم کا جرم فواد چوہدری کی ڈبل سواری کرنے کی کوششوں کے بارے بتانا بنا جبکہ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر موجود فواد حسین چوہدری کے آفیشل ہینڈل سے پاکستان پیپلز پارٹی کی کئی اہم واقعات پر ٹویٹس کو لائک کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ چند سالوں کے دوران سوشل میڈیا پر طوفان بدتمیزی برپا ہے۔ سیاسی مخالفین اینکر، کالم نگار یا اخبار خرید کر اپنے موقف کو پھیلانے کی کوششوں میں اب سوشل میڈیا ایکٹیویٹیس خرید کر اپنے موقف کو پھیلا رہے ہیں، وہی دشمن اپنے ایجنٹوں کے ذریعے اپنا ملک میں بیٹھا ففتھ جنریشن وار تیز کر رہا ہے۔

سوشل میڈیا کی اس جنگ میں اپنی مسلح افواج کے خلاف پروپیگنڈے کے منہ توڑ جواب دیجیے۔ ملک مخالف سرگرمیوں کو سوشل میڈیا پر محب وطن افراد کے ساتھ شئیر کیجیے۔ تنقید کیجیے ، اپنا موقف دیجیے ، لیکن اخلاق کے ساتھ ، مناسب الفاظ کے ساتھ۔ والدین کو اپنے بچوں پر بہت نظر رکھنے کی ضرورت ہے کہ آپکا بچہ کن موضوعات پر بحث کر رہا ہے ، کن کوگوں کے ساتھ اٹھ بیٹھ رہا ہے۔ خدارا اپنے عزیزوں کو غلط ہاتھوں میں استعمال ہونے سے بچائیے۔
Saad Farooq

تحریر : سعد فاروق

Share this:
Mushtaq Ahmad Yousefi
Previous Post مزاح کا عہد مشتاق احمد یوسفی…!
Next Post عبرت کا جہاں
Corruption

Related Posts

Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026
Zelensky's Plane Not Hit by Russian Drone, Ukraine Says

زیلنسکی کے طیارے اور روسی ڈرون: مالدووا کے واقعے کی حقیقت کیا ہے؟

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.