geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

عبرت کا جہاں

June 23, 2019June 23, 2019 1 1 min read
Corruption
Share this:

Corruption

تحریر : ایم سرور صدیقی

ایک قدیمی چرچ کے خوبصورت بڑے سے ہال میں ایک میت تابوت میں رکھی ہوئی ہے دنیا بھر سے VVIP مندوبین سوگوار کھڑے ہیں ان میں سے درجنوں اینے اپنے ملک کے صدر، وزیر ِ اعظم یا آرمی چیف ہیں، بیشتر اتنے مالدار کہ اپنی ہر خواہش کو پورا کرنے پر قادر ہیں وہ باری باری مرنے والے کا آخری دیدار کررہے تھے یہ میت ان کے روحانی و مذہبی پیشوا پوپ جان پال کی تھی تعزیت کرنے کیلئے آنے والے دنیا کے انتہائی با اثر لوگ۔۔ جن کے ایک اشارۂ ابرو پر تیسری دنیا کے ممالک اور ان کے سربراہان کی تقدیر کا فیصلہ ہو نا چھوٹی سی بات ہے ۔۔ جنگ یا امن ان کی خواہش کا نام تھا اس وقت یہ سب انتہائی بے بس تھے۔ یہ سارے کے سارے مل کر بھی آنجہانی کو چند سیکنڈ زندگی یا گنتی کی کچھ سانسیں نہیں دے سکتے تھے یقینا قدرت اور فطرت کے سامنے ان کی ایک نہیں چل سکتی۔

وہ ایک سخت گیر حکمران کے طورپر مشہور تھا ۔۔ دنیا کا امیر ترین بادشاہ۔۔۔ مخالفین کیلئے معافی کا لفظ اس کی لغت میں نہیں تھاجہاں سے سورش کی افواہ بھی ملتی یا کسی سے کوئی خطرہ محسوس ہوتا بے رحم اپریشن کے ذریعے ان کو کچل دیا جاتا عراق میں کئی مقامات پر اجتماعی قبریں اس کی درندگی کی واضح نشانیاں تھیں جب امریکہ نے طوطے کی طرح آنکھیں پھیریں تو سخت گیر حکمران صدام حسین کیلئے اپنا ہی ملک اجنبی بن گیا اتحادی فوجوں کی یلغار کے بعد اسے چھپنے کیلئے بہروپ بدلنا پڑا اس دوران اس کے بیٹوں کو قتل کردیا گیا جب صدام حسین کو گرفتار کیا گیا تو اس پر عوام کے قتل ِ عام اور جنگی جرائم کی پاداش میں مقدمہ چلایا گیا اور آخر کار موت کی سزا سنائی گئی عید کے روز جب اسے پھانسی گھاٹ کی طرف لے جایا گیا اس نے کما ل جرأت سے پھانسی کا پھندہ خود اپنے ہاتھوں اپنے گلے میں ڈال لیا جلادنے لیور دبایا اور وہ رسے کے ساتھ ہوا میں جھول گیا بے پناہ اختیارات، مال و دولت اور بادشاہت پانی کا بلبلہ ثابت ہوئے۔

ایران کے بادشاہ رضا شاہ پہلوی کو کون نہیں جانتا کئی صدیوںتک اس کا خاندان حکمرانی کرتا آرہاتھا اس کے دور میں اختلاف رائے بھی جرم تھا مخالف تو مخالف چڑیا کا بچہ بھی پر نہیں مارسکتا تھا ایران میں آیت اللہ خمینی کی قیادت میں اسلامی انقلاب آیا تو سب کچھ ختم ہوگیاشہنشاہ ِ ایران کے سب سے بڑے دوست امریکہ نے بھی اس سے نگاہیں پھیر لیں اسے زندگی بچانے کیلئے فرارہونا پڑا۔اس کا جہاز سمندر پر کئی گھنٹے پرواز کرتا رہا ،چکر لگاتا رہا دنیا کا کوئی ملک اسے پناہ دینے کیلئے تیار نہ تھا۔

چند سال پہلے پاکستان میں سیاہ و سفیدکے مالک ۔۔ طاقت کے نشے میں چور مخالفین کو مکے دکھا اور لہرا کر ان کا ناقطہ بند کرنے والا بر ملا کہتا پھرتا تھا ۔۔میں کسی سے ڈرتا وڑتا نہیں ہوں ۔۔اس کے ایک اشارہ ٔ ابرو پر ایک منتخب وزیر ِ اعظم کو جلاوطن کردیا گیا تو کسی نے چوں چراں تک نہ کی اس وقت ڈکٹیٹر کے حامی اسے دس دس بار باوردی صدر منتخب کروانے کا دعویٰ کرتے رہے خود موصوف وردی کو اپنی کھال قراردیتے رہے اور طاقت کے زعم میں انہوں نے کبھی لال مسجد کو خون سے رنگین کروایا تو کبھی ملک میں ایمرجنسی لگا کر عوام کو انکے بنیادی حقوق سے محروم کرڈالا۔میاں نواز شریف کے والد میاں شریف کی وفات پر تدفین کیلئے ان کی فیملی کو وطن آنے کی اجازت نہ دینے والے پرویز مشرف کا حال بھی سب کے سامنے ہے اسے پہلے بیرون ِ ملک جانے کی اجازت نہیں مل رہی تھی اب وہ بیرون ملک ہیں تو وطن واپس آنے سے گھبراتے ہیں اسے کہتے ہیں مکافات ِ عمل جس کا شکار ہرحکمران ہوتاہے پھر بھی کوئی عبرت حاصل نہیں کرتا یا یہ بھی ہو سکتاہے کوئی عبرت حاصل کرنا ہی نہیں چاہتا۔

پانامہ سکینڈل میاں نوازشریف کا تیہ پانچا کرڈالا تین بار وزیر ِ اعظم منتخب ہونے والا کرپشن کے الزام میں جیل میں بندہے کرپشن کی کمائی سے اربوں کھربوں کی جائیدادبنانے والے کی اہلیہ کی تدفین کے وقت بھی اس کے بیٹے میت کے ساتھ نہیں آئے اب موصوف جیل میں بیمارہوتے ہیں تو کوئی بیٹا خیریت دریافت کرنے بھی نہیں آتا اس سے زیادہ ہم نے اپنی زندگی میں عبرت کا مقام نہیں دیکھا۔

کئی عشروں سے ایک اور پاکستانی سیاستدان آصف علی زرداری کی کرپشن کے قصے کہانیاں مشہورہیں اب سابق صدر جعلی اکائونٹس اور منی لانڈرنگ کے میگاریفرنسزمیں گرفتارہیں ان کی ہمیشرہ اور اکلوتے بیٹے پر بھی کرپشن کے الزامات ہیں یہ کتنی عبرت ہے کہ جس بیٹے کا مستقبل درخشندہ و تاباں ہوسکتاتھا وہ بیٹا اپنے باپ کی کرپشن کا دفاع کرتا پھرتاہے ۔

ایک صاحب اور ہیں جن کا تکیہ کلام ہے میں نے دھیلے کی کرپشن بھی نہیں کی لیکن حیرت ہے اس کاپورا خاندان کرپشن کے الزامات میں نیب کی پیشیاں بھگت رہاہے ایک بیٹا اسی الزام میں جیل میں ہے ایک اور صاحبزادہ اپنے بہنوئی کے ساتھ ملک سے فرارہے اللہ تعالیٰ نے ایک عام سے خاندان کو 35سال اس ملک کی حکمرانی عطا کی لیکن یہ لوگ کیا نکلے؟ آئیے ہم سب اپنے دل سے ایک سوال کریں اور عبرت کسے کہتے ہیں یہ چند مثالیں ہیں۔۔ اپنے آپ کو زمین کا خدا سمجھنے والوں کی بے بسی کے کچھ نمونے ۔۔کچھ بھولی بسری یادیں یا عبرت کا ایک جہاں ۔۔ ہم غور کریں تو محسوس ہوگا ہمارے ارد گرد ان گنت ایسی ہی کہانیاں بکھری پڑی ہیں لیکن دولت کی خماری اور اختیارات کے نشہ میں مخمور لوگ اب بھی نہیں سمجھتے وہ شایداس خیال میں ہے کہ ان کا یہ موج میلہ سدا لگا رہے گا دفتروں میں بیٹھے فرعون بنے افسر عوام کو گھاس ڈالنا بھی پسند نہیں کرتے ، اور تو اور چھوٹے اہلکاروں سے گزٹیڈ افسران تک ایک سے ایک بڑا نکھٹو، ہڈ حرام اور کام چور موجود ہے شاید اسی لئے ہمارا ملک ترقی نہیں کررہا، تھانہ ،کچہری میں انصاف کے لئے بلکتے بلبلاتے عام آدمی کا کوئی پرسان ِ حال نہیں عوام اپنے بنیادی حقوق کیلئے ذلیل و خوار ہورہے ہیں لیکن حکمرانوںپر جوں تک نہیں رینگتی اشرافیہ عوام کو خجل خوار کرنا شاید اپنا حق سمجھتی ہے۔

یہ لوگ نہ جانے کس مستی میں گم ہیں پاکستان میں شیخ چلی کی طرح ہر حکومت نے زبانی جمع خرچ کے بہت سے منصوبے تیار کئے ہیں فائلوں میں غربت کے خاتمہ کے حیرت انگیر اعدادو شمار کابھی اندراج بھی کیا جاتاہے اور مزے کی بات یہ ہے ہمارے حکمران ان پر اتراتے پھرتے ہیں لیکن عملاً آج تک کوئی ٹھوس حکمت ِ عملی یا بہتر منصوبہ بندی کی ہی نہیں گئی کوئی حکمران یہ نہیں سوچتا کہ اگر یہ اعدادو شمارکا گورکھ دھندا درست ہوتا تو پاکستان میں غربت کی شرح کم ہونے کی جائے زیادہ کیوں ہوتی جارہی ہے ۔پاکستان کے حکمران ا س بات کو یادرکھیں کہ وہ پوپ جان پال،صدام حسین،شہنشاہ ِ ایران یا کرنل قذافی سے زیادہ طاقتور ہیں نہ صاحب ِ اختیار ۔ اگر انہوںنے عام شہری کیلئے اب بھی کچھ نہ کیا ان کی دولت سے محبت ختم نہ ہوئی تو ایک ایک لقمے تو ترستے غربیوں کی محرومیاں بددعا بن جائیں گی۔اپنے آپ کو زمین کا خدا سمجھنے والو !ایسا ہو گیاتو پھر توبہ کا دروازہ بند ہو جائے گاکروڑوں اربوں روپے بھی چند منٹ کی سانسیں نہیں عطا کرنے پر قادر نہیں لوگوں کے دلوں اور تاریخ کے صفحات پر زندہ رہنے کیلئے انقلابی کام کرنا پڑتے ہیں باتیں نہیں ۔ لیکن دولت کے پہاڑ جمع کرنے کے باوجود مزید دولت کی ہوس اورہرقیمت پر حکمرانی کی خواہش نے پاکستانی سیاستدانوں نے غربت کو عوام کی بدنصیبی بنادیاہے تاریخ میں ہزاروں زندہ مثالیں موجودہیں یہ پھربھی صرف اپنے متعلق سوچتے ہیں یہ بھی عبرت کا مقام ہے۔
M Sarwar Siddiqui

تحریر : ایم سرور صدیقی

Share this:
Social Media
Previous Post سوشل میڈیا کی طاقت
Next Post چیئرمین صاحب فواد کو نوٹس سے کام نہیں چلے گا
Fawad Chaudhry

Related Posts

Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026
Zelensky's Plane Not Hit by Russian Drone, Ukraine Says

زیلنسکی کے طیارے اور روسی ڈرون: مالدووا کے واقعے کی حقیقت کیا ہے؟

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.