geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پانچ سال سے روزانہ ایک مہاجر بچہ ہلاک ہو رہا ہے، اقوام متحدہ

June 30, 2019June 30, 2019 0 1 min read
Immigrant Child
Share this:

Immigrant Child

واشنگٹن (جیوڈیسک) بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرین نے مہاجر بچوں کی غیر معمولی ہلاکتوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ زیادہ تر مہاجر بچے بحیرہ روم میں کشتیوں کی غرقابی میں مارے گئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے مہاجرین سے متعلق بین الاقوامی ادارے نے جمعہ اٹھائیس جون کو مہاجرت کے دوران ہونے والی ہلاکتوں پر ایک خصوصی رپورٹ جاری کی۔ بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرت (IOM) کی اس خصوصی رپورٹ کا عنوان ‘خوفناک سفر‘ ہے۔

اس رپورٹ میں بالغ اور کم عمر مہاجرین کے موت کی جانب سفر کو موضوع بنایا گیا ہے۔ سن 2014 سے سن 2018 کے دوران ہلاک ہونے والے مہاجرین کی مجموعی تعداد بتیس ہزار بیان کی گئی ہے۔ ان میں زیادہ تر کی ہلاکت بحیرہ روم میں ناقص کشتیوں کی غرقابی کے دوران ہوئی۔

ان بتیس ہزار افراد میں تقریباً سولہ سو ایسے بچے ہیں، جن کی عمریں اٹھارہ برس سے کم تھیں۔ ان ہلاک شدہ بچوں میں ايک چھ ماہ کا مہاجر بچہ بھی تھا۔ اس رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ باعث افسوس ہے کہ مہاجرت کے عمل میں موت کا آسان ہدف بچے ہوتے ہیں۔

اس رپورٹ میں عالمی ادارہ برائے مہاجرت نے بتایا ہے کہ سن 2014 سے اوسطاً روزانہ کی بنیاد پر ایک مہاجر بچہ موت کا نوالہ بنتا رہا۔ ایسے زیادہ تر بچوں کی موت بحیرہ روم میں غرقابی کے دوران ہوئی۔ یہ بچے اپنے والدین کی یورپ پہنچنے کی خواہش کے نتیجے میں بحیرہ روم کی شوریدہ سر موجوں کی لپیٹ میں آئے۔

یہ رپورٹ وسطی امریکا کے ایک مہاجر باپ اور اُس کی بیٹی کی ڈوب کر مرنے کے بعد شائع ہونے والی تصویر پر پیدا ہونے والی عالمی بے چینی کے بعد جاری کی گئی ہے۔ اس رپورٹ کو بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرت کے شعبے گلوبل مائیگریشن ڈیٹا انیلیسز نے مرتب کیا ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی محققین نے اس رپورٹ کے اعداد و شمار کے حوالے سے شکوک کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بیان کیے گئے پانچ برسوں میں مہاجرین اور بچوں کی ہلاکتوں کو کم بیان کیا گیا ہے جب کہ ہلاک شدگان کی اصل تعداد کہيں زیادہ ہے۔

ان ریسرچرز کے مطابق ڈوب کر ہلاک ہونے والے کئی افراد کی نعشیں بھی دستیاب نہیں ہو سکی تھیں۔ اس کے علاوہ مہاجرین کی یہ تعداد بچ جانے والے افراد کے اندازوں پر مبنی ہے۔ اسی طرح ان کا خیال ہے کہ مہاجر بچوں کی ہلاکتوں کا ڈیٹا ایک پیچیدہ عمل ہے اور اس حوالے سے بھی ایسے بچوں کی عمروں کا تعین نہیں کیا جا سکا اور زیادہ تر معلومات بچ جانے والے افراد کے بیانات پر مبنی ہے۔

Share this:
Bilawal Bhutto
Previous Post یہ کہتے ہیں وزیراعظم کو سلیکٹڈ نہ بولیں، یہ لفظ تو ڈکشنری میں بھی آ گیا ہے، بلاول بھٹو
Next Post پٹریاٹہ کی چیئر لفٹوں میں پھنسے 90 افراد کو 10 گھنٹوں بعد ریسکیو کر لیا گیا
Rescue Operation

Related Posts

Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026
Zelensky's Plane Not Hit by Russian Drone, Ukraine Says

زیلنسکی کے طیارے اور روسی ڈرون: مالدووا کے واقعے کی حقیقت کیا ہے؟

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.