geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یہ کہتے ہیں وزیراعظم کو سلیکٹڈ نہ بولیں، یہ لفظ تو ڈکشنری میں بھی آ گیا ہے، بلاول بھٹو

June 30, 2019 0 1 min read
Bilawal Bhutto
Share this:

Bilawal Bhutto

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ملکی معیشیت عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے حوالے کر دی گئی ہے، آئی ایم ایف کی سخت شرائط کے سامنے عمران خان نے سر جھکا دیا، ملکی خودمختاری کا سودا کرلیا ہے۔ بلاول نے کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ وزیراعظم کو سلیکٹڈ نہ بولیں ، یہ لفظ تو اب ڈکشنری میں بھی آ گیا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے گوجر خان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوجرخان کی سرزمین پر دو نشان حیدر سجے ہوئے ہے، میں شہید بے نظیرکا بیٹا اور شہید ذوالفقار بھٹو کا نواسہ ہوں، شہیدوں کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتا ہوں۔

بلاول نے کہا کہ ‘میں نےعوامی رابطہ مہم پوٹھوہار سے شروع کی، ہمارے دو قائدین کو شہید کر کے پنجاب سے پیپلز پارٹی ختم کرنے کی کوشش کی گئی، سرزمین پوٹھوہار جس پر بے نظیر کا خون بہا اور ذوالفقار علی بھٹو کا قتل ہوا’۔

انہوں نے کہا کہ آج پنجاب کو آواز دیتا ہوں وعدہ کرتا ہوں مسائل حل کیے جانے تک سکون سے نہیں بیٹھوں گا، میں جانتا ہوں کہ پنجاب کا جیالا مایوس ہے، جیالے مایوس نہ ہوں ایک اور بھٹو سامنے آرہا ہے، سنو میرے جیالوں اب آگیا بلاول اب پھر سے چلے گا تیر’۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک معاشی اور قیادت کے ایک ایسے بحران سے گزررہا ہے جو پہلے نہ دیکھا نہ سنا، میں سمجھتا ہوں کہ یہ بحران عمران خان کی نالائقی اور سلیکشن کی بنا پر ہے۔

خطاب کے دوران بلاول بھٹو نے عمران خان کی طرح آواز بنا کربھی بات کی، انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے جب میری حکومت آئے گی تو ملک میں لاکھوں ڈالرآئیں گے، سلیکٹڈ وزیراعظم جب بھی آتے ہیں ظلم کرکے بھاگ جاتے ہیں، یہ کیسا نیا پاکستان ہے کہ جہاں غریب کا گھر حرام اور بنی گالہ کی تجاوزات حلال ہیں؟

بلاول بھٹو نے استفسار کیا کہ یہ کیسی حکومت ہے کہ لاڈلی کی آف شور حلال اور نواز کی آف شورحرام ہے؟ یہ کیسی حکومت ہے کہ لاڈلے کے دوست کے بے نامی اکاؤنٹس حلال اور زرداری کے دوست کے بے نامی اکاؤنٹس حرام ہیں؟

انہوں نے کہا کہ نندی پور پاور پراجیکٹ میں ہمارے سابق وزیر بے قصور اور راجہ پرویز اشرف گناہ گار قرار پائے، یہ کس قسم کا انصاف ہے یا جیل جاؤ یا تحریک انصاف میں جاؤ۔

بلاول نے کہا کہ تین بار کا وزیر اعظم اور سابق صدر مملکت جیل میں ہیں جبکہ دہشت گردوں کے سہولت کار آرام سے ہیں، اس عمر میں بھی زرداری صاحب ہنستے ہوئے جیل گئے، ملک کے پہلے منتخب وزیراعظم کے قتل کا انصاف نہیں ملا تو عام آدمی کو کیا انصاف ملتا ہوگا؟ ہم پر جھوٹے مقدمہ بنا کر یہ ہمیں ڈرا لیں گے یہ ان لوگوں کی بھول ہے۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ جب بینظیر ہم سے چھینی گئیں ہم تب بھی نہیں بھاگے، مجھے میرے بیمار والد پر فخر ہے، وہ بیمار ہیں لیکن ڈرے نہیں، جھکے نہیں، فریال تالپور کو بھی اصولوں پرسمجھوتہ نہ کرنے پر قید کیا گیا، گھر کی عورتوں پر بھی مقدمہ بنایا گیا لیکن ہم ڈرے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے سب سے زیادہ نقصان پنجاب کا کیا، پنجاب کو 240 ارب روپے بجٹ کم دیا گیا ہے، سندھ کا وزیراعلیٰ تو ہر جگہ عوام کیلئے بولتا ہے، پنجاب کا کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ کچھ بولتا ہی نہیں، بجٹ کے بعد مزید 40 لاکھ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے جائیں گے۔

بلاول نے مزید کہا کہ یہ حکومت غربت کو نہیں بلکہ غریب کو مٹا رہی ہے، 50 لاکھ گھر دینے کے بجائے غریبوں کے گھر توڑ رہے ہیں، پہلے پارلیمان کے باہر سے اور اب اندر بیٹھ کر اس پر حملہ کر رہے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ‘ یہ کہتے ہیں مجھے سلیکٹڈ مت بولو، یہ تو اب ڈکشنری میں آگیا ہے، جس وزیراعظم کو وزیر نکالنے اور بجٹ بنانے کا اختیار نہ ہو تو اسے سلیکٹڈ نہیں تو اور کیا بولوں؟

بلاول نے کہا کہ انصاف کے پہرے دار غریب کے گھر کو گراتے ہیں، یہ کیسی آزادی ہے دہشت گردی کے واقعات ہوتے ہیں لیکن دہشت گرد نہیں ملتے۔

انہوں نے کہا کہ یہ نیا پاکستان مہنگا پاکستان ہے اس میں انسانی حقوق محفوظ نہیں، ہم آخری سانس تک 73 کے آئین کا دفاع کریں گے، اٹھارہویں ترمیم پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

خطاب کے آخر میں انہوں ںے نعرہ لگایا کہ ‘عمران خان کا پاکستان نا منظور،، جناح کا پاکستان واپس دو’۔

Share this:
Taliban, America Negotiations
Previous Post طالبان اور امریکا کے درمیان امن مذاکرات کا تازہ دور شروع
Next Post پانچ سال سے روزانہ ایک مہاجر بچہ ہلاک ہو رہا ہے، اقوام متحدہ
Immigrant Child

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.