geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

آہ حکمران، سیاستدان، جمہوریت کرپشن اور ایمنسٹی اسکیم

July 6, 2019 1 1 min read
Amnesty Scheme
Share this:

Amnesty Scheme

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم

کیا کروں کہ کہتاہوں سچ کہ جھوٹ کی عادت نہیں مجھے ، کوئی کچھ بھی کہے ،میرے سچ سے کوئی متفق ہو کہ نہ ہو ،اِس سے مجھے کیا؟ مگرسچ تو یہ ہے کہ اصل میں مملکیت خداداد پاکستان میں سیاسی پارٹیوں اور جماعتوں میں شخصیت پرستی اور سیاست دانوں کی اداروں اور اشخاص کے خلاف بدزبانی کا بڑھتارجحان ہی مُلک کی تباہی و بربادی کا بڑا سبب بن رہاہے، ضروری نہیں ہے کہ جس پارٹی کا بانی کسی بھی راستے ،ذرائع یا اندر باہر کی کسی خفیہ طاقت کے اشارے سے کبھی حکمران بنے وہ لالچ اور کرپشن سے بھی پاک ہو، ہماری نصف صدی سے زائد عرصے کے دوران باکثرت یہ مشاہدہ شک میں بدل کر یقین میں تبدیل ہوچکا ہے کہ ہمارے حکمرانوں ،سیاستدانوں اور اِن کے اِدھر اُدھر کے چیلے چانٹوں میں کرپشن اور قومی خزانے سے لوٹ مار کا پایا جانے والا عنصر ہی قرضوں کی وجہ بن کر مُلکی معیشت ،اقتصادیات اور استحکام کو غیر مستحکم کرنے کا سبب بنا ہے۔ میرے اِس نقطہ نظر سے بھی کچھ متفق ہوں گے اورلوگوں کی اکثریت یہ ماننے کوکبھی تیار نہیں ہوگی کہ ستر سال سے وطن عزیز پاکستان میں جمہوریت کے نعرے لگا کر وہ لوگ مُلک میں جمہوراور جمہوریت کی پاسداری کی باتیں کرتے ہیں۔ آج تک جنہیں جمہور اورجمہوریت کے سمجھ تو کیا؟ جمہوریت کے معنی تک نہیں آتے ہیں،کیوں کہ اِنہیں اِن کے سات سمندر پاربیٹھے آقاو ¿ں نے سکھادیاہے کہ پاکستان میں سِول حکمران جمہوریت کا نعرہ لگائے بغیر اقتدار میں نہیں آسکتے ہیں۔

تاہم ہمارے یہاں برسوں سے یہ پریکٹس بن چکی ہے کہ اقتدار میں جو بھی سِول آئے گا وہ جمہوراورجمہوریت کا پرچار تو خوب لہک لہک کرے گا باقی کام وہ (اِس کے سات سمندر پار بیٹھے بیرونِ آقا) دیکھ لیں گے ۔ اِس لئے سِول حکمرانوں کے نزدیک بس جمہوریت یہی ہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد جمہوراور جمہوریت کے تمام راستے اور سوراخ عوام کے لئے بند کردیئے جائیں۔ اگر کوئی ایک در، یا سوراخ چھوڑابھی جائے، تواُسے حکمران اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات کے لئے ہی کھلا رکھیں۔ جیسا کہ ماضی میں ہوتارہاہے ۔مگرپھر اِسے بھی عوام کی رسائی سے دور رکھاجائے۔یقینا موجودہ حکومت میں جمہوری ثمرات عوام الناس تک ضرور منتقل کئے جائیں گے۔البتہ، اِس میں ضرور کچھ وقت یعنی کہ دوتین سال تولگ سکتے ہیں۔ مگر قوم اُمید رکھے کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت میں برسوں سے غضب شدہ عوامی حقوق جمہوری ثمرات کی شکل میں اِن کی دہلیز تک لازمی پہنچ پا ئیں گے۔

سچ تو یہ ہے کہ ہمارے یہاں بیس سال کے عرصے میں جتنی بھی حکومتیں گزری ہیں۔آج کوئی بھی صاحبِ عقل ودانش یہ بتادے کہ اِس دوران حکمرانوں،سیاستدانوں نے مُلک میں حقیقی جمہوریت کے لئے کبھی کوئی بھی درست قدم اُٹھایاہو،جو بھی آیا سب نے ہی جمہوریت کے نعرے لگا کرعوامی حقوق پر ڈاکہ تو ضرور ڈالا ہے؛مگر عوام کے لئے کسی نے کچھ نہیں کیا ہے۔سب نے عوام کو مہنگائی، بھوک و افلاس وتنگدستی کی دلدل میں دھکیلا اوربنیادی سہولیات زندگی سے محروم رکھ کر توانائی گیس اور تیل کے بحرانوں میں جکڑے رکھا ،اِسی راستے قرضوں کے بوجھ تلے عوام کو زندہ درگور کیا اور اپنے لئے کرپشن کے دروازے کھولے ۔ہرزمانے کے ہر معاشرے اور ہر تہذیب کے اہلِ علم و دانش کا کہنا ہے کہ کرپشن کی دلدل میں دھنسی قوم کا کوئی مستقبل نہیں۔اِن دِنوں پاکستانی قوم بھی حکمرانوں اور سیاستدانوں کی لوٹ مار اور کرپشن کی دلدل میں دھنس کر اُوپر سے قرضوں کے بوجھ تلے دبی ہوئی ہوئی۔حتی کہ آج ماضی کے کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے قوم ماتھے کے پر نیک نامی کا تمغہ ہونے کے بجائے کرپشن کی کلک کا ٹیکہ لگادکھائی دیتاہے۔
یقیناآج ہمیں ایک بھی کوئی ایسا نہیں ملے گا جو کھلے دل و دماغ سے اِس کی نشاندہی کردے کہ قومی خزانے کو لوٹ کھانے والے حکمرانوں اور سیاستدانوں کی حکومتیں جمہوری ثمرات عوام الناس تک پہنچانے میں کبھی مخلص رہی ہیں،اِس میں کوئی شک نہیں کہ ہمیشہ سچ و حق کی عمرلمبی ہوتی ہے۔ مگر منافقین اور جھوٹوں کا ٹولہ اِسے کم کرنے کے لئے ہٹ دھرمی کی تمام حدیں پار کرجاتا ہے؛ تب ہی یہ منہ کی کھا کر رہ جاتاہے۔آج بدقسمتی سے سرزمینِ پاکستان میں بھی حق وسچ اور سیاسی کرپشن زدہ ٹولوں کے درمیان گھمسان کا رن جاری ہے۔دیکھ لینا جن کا چہر ہ کرپشن سے کالا ہوچکاہے ہار اِن ہی کی ہوگی۔

موجودہ حکومت ماضی کے کرپٹ حکمرانوں، سیاستدانوں اور چیلے چانٹوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کے لئے تیاریاں کرکے میدانِ عمل میں اُتر چکی ہے، پی ٹی آئی کی حکومت عوام سے کئے ہوئے وعدوں اور دعووں پر تیزی سے عملی جامہ پہنا رہی ہے ۔حکومت کرپشن ، لوٹ مار اور بے نامی جائیدادوں کی صاف و شفاف طریقے کے تحت تحقیقات کے بعداصل مالکان تک رسائی کے بعد قانون کے مطابق کارروائیاں شروع کرچکی ہیں ۔مملکت پاکستان میں بڑھتی ہوئی کرپشن اور کرپٹ عناصر کو لگام دینے اور آئین و قانون کے مطابق قومی خزانہ لوٹ کھانے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں کرنے کا یہی اچھا وقت ہے .اگر یہ وقت کرپٹ عناصر اقامہ ,پانامہ اور جعلی بینک کھاتوں اور بے نام جائیدادیں بنانے والوں کے چیخنے چلانے اور مُلک میں انارکی پھیلا والوں کی وجہ سے گزر گیا.تو پھر کبھی اِس سے اچھا وقت پلٹ کر نہیں آئے گا۔اِس لئے ضروری ہے کہ جب پلٹ پلٹ کر باریاں لگانے والے کرپٹ حکمرانوں اور سیاستدانوں کے گرد احتساب کا شکنجہ سخت ہورہاہے؛ اور کرپٹ عناصر کامُلک سے بھاگنے کا موقع ختم ہوتاجارہاہے۔ تو پھر ایک لوہار کی طرح ایسا ضرب لگایاجائے کہ چوروں کی چیخیں نکلے بغیراِدھر اِن کی جان نکلے اور اُدھراِن کی گرفت سے لوٹی ہوئی ساری قومی دولت نکل کر مُلک میں آجائے۔

اَب پاکستانی قوم حوصلہ رکھے ۔اِس کا یقین کرلے کہ مُلک سے مہنگائی اُسی وقت ختم ہوسکتی ہے جب سرزمینِ پاکستان سے کرپشن اور کرپٹ عناصر کا خاتمہ کردیاجائے؛ تواِس کے لئے پوری پاکستانی قوم کو متحد ہوکر حکومت کے شانہ بشانہ کھڑاہوناہوگا۔ تب تو حکومت مُلک سے مہنگائی اور کرپشن کے ناسُورکو جڑ سے ختم کرسکتی ہے؛ ورنہ ؟اگر ابھی پاکستانی قوم اپنی آنکھوں اور عقل پر سیاسی جماعتوں اور پارٹیوں کے بانیوں اور سربراہاں کی شخصیت پرستی کی پٹی چڑھائے؛ قومی لٹیروں اور پانامہ و اقامہ اور جعلی بینک اکاونٹس اور بے نامی جائیدادوں کا گھناو ¿نا چکررچانے والوں کی چکنی چپڑی باتوں اور قومی لٹیروں کے جادوئی اثر میں ہی پڑی رہے گی۔ تو اِس کا مقدر اِس کا حق مار کر قومی لٹیروں اور قومی خزانہ لوٹ کھانے والوں کے ہاتھوں ہی میں قیامت تک کھلونا بنارہے گا ۔اور یہ ہمیشہ اپنے بنیادی حقوق سے محروم رہے گی اور پاکستانی قوم کی نسلیں بھی صدیوں تک ایڑیاں رگڑ رگڑ، بلک بلک کر اور سسک سسک کر مرتی رہیں گیں،اپنے پرکھوں کو کوستی رہے گی کہ جنہوںنے اپنی زندگیاں توشخصیت پرستی میں گزاری اوراِسے بھی بربادکیا۔(ختم شُد)
Azam Azim Azam

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم
azamazimazam@gmail.com

Share this:
Imran Khan
Previous Post بے نامی جائیداد کی نشاندہی کرنیوالے کو 10 فیصد دیا جائے گا، وزیراعظم
Next Post بدعنوانی (کرپشن) کیا ہے!
Corruption

Related Posts

Imam Jailed Over Alleged Sexual Assault of Teen

فرانس میں مسجد کے امام کو 15 سالہ لڑکے پر جنسی حملے کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا

September 10, 2026
Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.