geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

تیونس: سرکاری عمارات میں نقاب پر پابندی عائد

July 6, 2019 0 1 min read
Veil Ban
Share this:

Veil Ban

تیونس (جیوڈیسک) مسلمان ملک تیونس نے تمام سرکاری دفاتر میں خواتین کے چہرے کے مکمل پردے یا نقاب پر پابندی عائد کر دی ہے۔ وزیراعظم یوسف شاہد کے مطابق یہ فیصلہ سلامتی کے خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔

شمالی افریقی ملک تیونس کے دارالحکومت میں جون کے آواخر میں ہونے والے دو خودکش حملوں کے بعد وزیراعظم یوسف شاہد ملک بھر کی سرکاری عمارتوں میں خواتین کے نقاب کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ان حملوں میں دو افراد ہلاک جبکہ دیگر سات زخمی ہو گئے تھے۔

وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے، ”حکومت نے عوامی انتظامیہ اور سرکاری اداروں تک ایسی تمام خواتین کی رسائی روک دی ہے، جنہوں نے نقاب کیا ہو گا۔ یہ فیصلہ سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔‘‘

گزشتہ جمعرات کو تیونس میں حملوں کے ماسٹر مائنڈ نے دارالحکومت کے مضافات میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا تاکہ وہ گرفتاری سے بچ سکے۔ عینی شاہدین کے مطابق اس مبینہ ملزم نے خود کو بچانے کے لیے ایک برقعہ پہن رکھا تھا۔

تیونس حکومت نے فروری 2014ء میں پولیس کو ہدایات جاری کی تھیں کہ مکمل نقاب کرنے والوں پر سخت نگاہ رکھی جائے۔ یہ حکم نامہ بھی انسداد دہشت گردی کے لیے جاری کیا گیا تھا تاکہ دہشت گردی میں ملوث افراد بھیس بدل کر فرار ہونے میں کامیاب نہ ہوں۔

تیونس میں نقاب اور اس طرح کے دیگر لباسوں پر سیکولر صدر زین العابدین بن علی کے دور حکومت میں پابندی عائد کر دی گئی تھی لیکن سن 2011 میں بن علی کی حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا تھا اور اس کے بعد سے نقاب کرنے کی دوبارہ اجازت فراہم کر دی گئی تھی۔

اس پابندی کے جواب میں تیونس کے عوام نے ملا جلا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ ایک لڑکی الہم کا دارالحکومت تیونس میں نیوز ایجنسی اے پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا، ”موجودہ صورتحال کے پیش نظر انہیں اس پر پابندی عائد کرنے کا حق پہنچتا ہے۔‘‘

ایک دوسری خاتون لینا کا کہنا تھا، ” سوال یہ ہے کہ جب بھی سکیورٹی خدشات پیدا ہوتے ہیں تو خواتین کو ہی کیوں قربانی کا بکرا بنایا جاتا ہے؟‘‘

تیونس میں ڈیفنس آف ہیومن رائٹس نے مطالبہ کیا ہے کہ یہ فیصلہ عارضی ہونا چاہیے۔ انسانی حقوق کی اس تنظیم کے سربراہ جمیل مصالم کا کہنا تھا، ”ہم لباس کی آزادی کے حق میں ہیں لیکن موجودہ صورتحال اور دہشت گردی کے خطرے کے باعث حکومت کو یہ فیصلہ کرنے کا حق پہنچتا ہے۔‘‘

ان کا کہنا تھا کہ جونہی سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہوتی ہے، اس پابندی کو ختم ہو جانا چاہیے۔ ماضی میں سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر دنیا کے کئی دیگر ممالک میں بھی نقاب پر پابندی عائد کی جا چکی ہے۔

Share this:
FBR
Previous Post ایف بی آر میں اکھاڑ پچھاڑ، بڑے شہروں میں سیکڑوں افسران و اہلکاروں کا تبادلہ
Next Post نواز شریف کیخلاف فیصلہ دینے والے جج کو بلیک میل کیا گیا، مریم نواز ویڈیو سامنے لے آئیں
Maryam Nawaz

Related Posts

Imam Jailed Over Alleged Sexual Assault of Teen

فرانس میں مسجد کے امام کو 15 سالہ لڑکے پر جنسی حملے کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا

September 10, 2026
Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.