geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

تصویر کے دونوں رخ

July 8, 2019 0 1 min read
Maryam Nawaz
Share this:

Maryam Nawaz

تحریر : الیاس محمد حسین

کل محترمہ مریم نواز کی پریس کانفرنس دیکھی منہ سے بے ساختہ نکل گیا

خدوندا تیرے سادا دل بندے کدھرجائیں
درویشی بھی عیاری۔سلطانی بھی عیاری

مریم نواز شریف کی اس پریس کانفرنس نے ایک نیا پنڈورہ بکس کھول دیا ہے بظاہر تو ایسا لگتاہے مسلم لیگ ن نے احتساب عدالت کے فیصلے کو متنازعہ بنادیاہے احتساب عدالت کے جج کی جومبینہ ویڈیو جاری کی گئی ہے اس میں کہاگیاہے کہ نواز شریف کو سزا دبائو پر سنائی گئی شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کو نیب ریفرنس میں سزا بدترین ناانصافی ہے، امید ہے انہیں ضرور انصاف ملے گا۔ مریم نواز نے کہا کہ پاناما سے اقامہ تک ریفرنسز کا سفرآج بھی جاری ہے، انتقام پر مبنی فیصلے سنائے گئے، نوازشریف پر لگنے والے الزامات کے ثبوت نہیں ملے لیکن پھر بھی انہیں سزا ہوئی، مفروضوں اور انتقام پر مبنی فیصلے سنائے گئے، نواز شریف پر مقدمات شروع ہونے سے پہلے ہی فیصلے ہوئے، نواز شریف کی بے گناہی کی غیبی مدد آئی ہے، سزا دینے والا خود بول اٹھا کہ نواز شریف کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔

مسلم لیگ (ن) نے پریس کانفرنس میں نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں سزا سنانے والے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ویڈیو دکھائی، جس میں انہوں نے ن لیگ کے ہمدرد ناصر بٹ کو اپنے گھر پر بلاکر ملاقات کی۔ ارشد ملک نے ویڈیو میں مبینہ طور پر کہا کہ نواز شریف کو سزا سنانے کے بعد میرا ضمیر ملامت کر رہا ہے اور مجھے ڈرائونے خواب آتے ہیں، میں اس کا ازالہ کرنا چاہتا ہوں، نواز شریف پر نہ ہی کوئی الزام ہے نہ ہی کوئی ثبوت ہے، میں نے میاں صاحب سے زیادتی کی۔ جج نے کہا کہ سزا کا فیصلہ قانون سے متصادم ہے اور کیس میں دہرا معیار اپنایا گیا جو غیر قانونی ہے اور معاملات کو مشکوک بناتا ہے، لندن فلیٹس کا پاناما کیس سے کوئی تعلق نہیں بنا، حسین نواز پاکستانی شہری نہیں، حسین نواز کے متعلق کوئی ثبوت نہیں ملا کہ پیسے سعودی عرب بھجوائے گئے۔

مریم نواز نے کہا کہ وعدہ کیا تھا نوازشریف کیلئے آخری حد تک جائوں گی اور انہیں مرسی نہیں بننے دوں گی، تو یہ وہ آخری حد ہے، ذوالفقار علی بھٹو کی سزا کو بھی بعد میں جوڈیشل مرڈر قرار دیا گیا۔ کل سے اس مبینہ آڈیو ویڈیو کے حوالہ سے کئی لوگ جو آپے سے باہرہوگئے تھے وہ آج چپ ہیں اس لئے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں سزا دینے والے احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے مریم نواز کی گزشتہ روز کی پریس کانفرنس پر ردّ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پریس کانفرنس میں دکھائی گئی ویڈیو جعلی، مفروضے پر مبنی اور جھوٹی ہے۔جج ارشد ملک نے مریم نواز کی جانب سے بذریعہ ویڈیو الزامات پر پریس ریلیز کے ذریعے جواب دے دیا ،رجسٹرار احتساب عدالت کے دستخط سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا۔

پریس ریلیز میں ان کا کہنا ہے کہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ مجھ پر بالواسطہ یا بلا واسطہ کوئی دباؤ نہیں تھا۔ میں نے مریم صفدر کی پریس کانفرنس اور مجھ سے منسوب ویڈیو دیکھی ہے، اس پریس کانفرنس میں مجھ پر سنگین الزامات لگائے گئے۔میری ذات اور میرے خاندان کی ساکھ کو متاثر کرنے کی سازش کی گئی۔ ردّعمل میںجج ارشد ملک کا کہنا ہے کہ کیس کی سماعت کے دوران مجھے بارہا رشوت کی پیشکش کی گئی۔تعاون نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ میں نے دھمکیوں کو سختی سے رد کرتے ہوئے سچ پر قائم رہنے کا عزم کیا ، میں نے اپنی جان اور مال کو اللہ کے سپرد کیا ہے۔جج ارشد ملک نے اعتراف کیا کہ میری ناصر بٹ سے پرانی شناسائی ہے، ناصر بٹ اور اس کا بھائی عبداللہ بٹ عرصہ دراز سے مجھ سے بے شمار بار ملتے رہے ہیں۔احتساب عدالت کے جج نے کہا کہ مریم نواز کی جانب سے دکھائی جانے والی ویڈیو میں گفتگو کو توڑ مروڑ کر سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنے کی مذموم کوشش کی گئی ہے۔انہوں نے ویڈیو میں ملوث افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنمائوں نے مطالبہ کیاہے کہ احتساب عدالت کے جج کی مبینہ آڈیو ویڈیو منظرِعام پر آنے کے بعد اصولی طورپرجج کو مستعفی اورمیاںنوازشریف کی سزا کالعدم قرار دیکرانہیں رہاکردیناچاہیے کیونکہ نواز شریف کیخلاف احتساب نہیں بلکہ انتقام لیا جا رہا ہے ،احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے مبینہ ویڈیو میں اعتراف کیا ہے کہ کہ جج نے خود اعتراف کیا کہ میرا فیصلہ جھوٹ تھا۔ جج نے لیگی کارکن سے آڈیو گفتگو میں کہا کہ آپ ایسا کریںکہ میرے گھر آئیں، رات کو نیند نہیں آتی، کہیں کسی بے گناہ سے زیادتی تو نہیں ہورہی ، میں آپ کوپوائنٹس دینا چاہتا ہوں جونوازشریف کے وکلاء تک پہنچ جائے۔

وہ صاحب آدھے راستے میں پہنچے تو جج نے فون کیا کہ آپ گھر آجائیں، آپ کو اپنی گاڑی بھیجتا ہوں، وہ آپ کو لے آئے گی ، ناصر صاحب وہیں رک گئے ، اگرآپ مجھے اجازت دیں تو سٹینو کوساتھ لے آئوں،جج صاحب نے کہاکہ بھروسے کا بند ہ ہے تو لے آئیں، پھرجج کی گاڑی آئی اور گھر پر لے گئی، اس ملاقات میں جج صاحب فیصلے کی غلطیاں بتارہے ہیں اور پنجابی میں کہا نہ اے الزام ہے ، نہ اے ثبوت ہے ، فیملی کے اثاثوں اور ذرائع آمدن کو دیکھا ہی نہیں گیا، فیملی بزنس تک گئے ہی نہیں، نہ ہی اس طرف دھیان دیا گیا۔ ایسے اعتراف کے بعدمیاںنوازشریف کی سزا کالعدم قرار دیکرانہیں رہاکردیناچاہیے۔ تحریک ِ انصاف کے ایک رہنما کا کہناہے کہ مریم صفدر کا کھڑا کیا گیا ہوا اور ڈرامہ واپس انکے منہ پر آن پڑا… پریس کانفرنس میں لگائے جھوٹے الزامات محترمہ پر بہت بھاری پڑنے والے ہیں
اب قانونی کاروائی بھی ہو گی۔
Ilyas Mohammad Hussain

تحریر : الیاس محمد حسین

Share this:
Faryal Talpur
Previous Post جعلی اکاؤنٹس کیس: فریال تالپور کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع
Next Post فاٹا میں صوبائی الیکشن کو حکومت اور ریاستی ادارے منصفانہ اور غیر جانبدارانہ کو یقینی بنائے۔ مولانا حامد الحق
Maulana Hamid ul Haq

Related Posts

Imam Jailed Over Alleged Sexual Assault of Teen

فرانس میں مسجد کے امام کو 15 سالہ لڑکے پر جنسی حملے کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا

September 10, 2026
Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.