geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اینکر قتل کیس: بیوی بچوں کو غائب کرنے کی دھمکی پر سنگین قدم اٹھایا: ملزم عاطف

July 12, 2019 0 1 min read
Atif Zaman
Share this:

Atif Zaman

اسلام آباد (جیوڈیسک) نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس کے قتل کیس کی تحقیقات کرنے والے پولیس افسر ایس ایس پی ساؤتھ طارق دھاریجو کا کہنا ہے کہ ملزم عاطف زمان جب کاروبار میں بری طرح پھنس گیا تو اس نے 5 افراد کے قتل کا منصوبہ بنایا۔

ڈیفنس میں اینکر پرسن مرید عباس اور ان کے دوست خضر حیات کو قتل کرنے والے ملزم عاطف زمان نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ مقتولین نے ان کی بیوی اور بچے کو غائب اور قتل کرنے کی دھمکی دی تھی جس بنا پر انہیں گاؤں بجھوا اس نے منصوبہ بندی کے تحت دونوں دوستوں کو قتل کیا جبکہ تین دیگر کو قتل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن طارق دھاریجو نے بتایا کہ گزشتہ روز ملزم کا لگ بھگ ایک گھنٹے تک ابتدائی بیان ریکارڈ کیا گیا تھا تاہم جمعرات کو ڈاکٹروں کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد اس کا تفصیلی بیان قلمبند کیا گیا ہے۔

طارق دھاریجو نے بتایا کہ ملزم نے انکشاف کیا قتل کے واقعہ سے ایک ہفتہ قبل وہ اپنے دفتر میں موجود تھا کہ اس کی اہلیہ کمسن بچے کے ساتھ دفتر آئیں تو خضر حیات اور مرید عباس بھی وہاں موجود تھے جو اپنی انویسٹمنٹ واپس لینے پر تکرار کر رہے تھے۔

ملزم کے مطابق اس دوران دونوں میں گرما گرمی ہوئی تو دونوں دوستوں نے اس کے بیوی اور بچے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دھمکی دی کے ان کے بہت سے لوگوں سے تعلقات ہیں اور اگر اُن کی رقوم کی ادائیگی فوری طور پر نہیں کی گئی تو تمھارے بیوی بچے ڈھونڈے سے بھی نہیں ملیں گے۔

ملزم کے مطابق اس کی بیوی اور بچہ اس کی کل کائنات ہیں ان کے بارے میں دوستوں کی سنگین دھمکی کا سن کر وہ سکتے میں آگیا، فوری طور پر اپنی اہلیہ اور بچے کو اپنے آبائی شہر بالاکوٹ جانے کے لیے اسلام آباد روانہ کر دیا۔

عاطف زمان نے بتایا کہ اس نے اپنے بھائی عادل زمان سے پستول لیا اور 50 گولیوں کا پورا پیکٹ لے کر مرید عباس، خضر حیات اور دیگر 3 افراد کو فون کرکے بلوایا، دونوں کو قتل کرنے کے بعد دیگر تین کو بھی فائرنگ سے نشانہ بنا کر اس کا خودکشی کرنے کا ارادہ تھا مگر پولیس بروقت پہنچ گئی اور اسے گرفتار کر لیا گیا، ملزم کے مطابق اس نے ڈیڑھ سے دو منٹ کے دوران تمام کارروائی مکمل کی۔

پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد انکشاف کیا ہے کہ ملزم کے پاس 100 سے زائد افراد نے لگ بھگ 300کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے، غیر معمولی منافع دینے کی وجہ سے اس کے ساتھ سرمایہ کاری کرنے والوں کی تعداد بڑھتی جا رہی تھی۔

ملزم عاطف زمان کے مطابق میڈیا سے تعلق رکھنے والے 40 سے زائد افراد نے اسے سرمایہ کاری کے لیے پیسہ دے رکھا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے ایک کمپنی بھی بنا رکھی تھی تاہم اس کا زیادہ تر کاروبار غیر قانونی تھا اور افغانستان سے ٹائر اسمگل کر کے مقامی مارکیٹ میں فروخت کرتا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے بہت ٹیکنیکل طریقے سے لوگوں کا اعتماد حاصل کیا اور اسمگلنگ کی، ایک شخص کے پکڑے جانے کے بعد اسے چھڑانے کے دوران بھاری پیسہ خرچ کرنے اور اسمگل شدہ سامان بھی ہاتھ سے نکل جانے پر وہ مالی بحران کا شکار ہوا، وقت پر منافع نہ دینے پر اس کے پارٹنر کا اعتماد اٹھ گیا۔

ملزم کے مطابق اس نے کراچی میں پراپرٹیز خرید رکھی ہیں، گاڑیاں، فلیٹ اور پراپرٹی بیچ کر وہ سرمایہ کاروں کے پیسے واپس کرنا چاہتا تھا مگر بیوی اور بچے کو غائب کرنے کی دھمکی کی وجہ سے وہ حتمی اقدام کرنے پر مجبور ہوا۔

ایس ایس پی طارق دھاریجو کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ملزم عاطف زمان ٹائر شاپ میں 15 ہزار روپے میں نوکری کرتا تھا، ملزم کا اپنا کوئی کاروبار نہیں تھا، وہ دوسروں کا بزنس دکھا کر پیسے لیتا تھا، ملزم عاطف ایک جگہ سے پیسے لے کر دوسری جگہ دیتا رہا، مزید کلائنٹس آنا بند ہوئے تو ملزم پھنستا چلا گیا۔

تحقیقاتی افسر نے بتایا کہ ملزم مکمل پھنس گیا تو اس نے 5 افراد کے قتل کا منصوبہ بنایا، ملزم کا بتانا ہے کہ قتل کے واقعے کے وقت اس کا بھائی عادل ساتھ نہیں تھا تاہم ملزم کے بھائی کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دیدی ہے، جلد ملزم عاطف کے بھائی کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔

ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ ملزم عاطف میٹرک میں فیل ہوا تب بھی اس نے خودکشی کی کوشش کی تھی۔

ایک سوال کے جواب میں طارق دھاریجو نے بتایا کہ ملزم کے گھر والوں سے پولیس کا باضابطہ کوئی رابطہ نہیں ہوا تاہم ضرورت پڑنے پر ملزم کے گھر والوں سے بھی تفتیش کی جائے گی۔

خیال رہے کہ دو روز قبل کراچی کے پوش ترین علاقے ڈیفنس میں عاطف زمان نامی ملزم نے فائرنگ کر کے نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس اور خضر نامی شخص کو قتل کر دیا تھا جب کہ ایک شخص ریحان جان بچانے میں کامیاب ہو گیا تھا۔

بعدازاں عاطف زمان نے خود کو بھی گولی مار کر زخمی کر لیا تھا جو ایک نجی اسپتال میں زیر علاج اور پولیس کی حراست میں ہے۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اینکر پرسن کے قتل کے تانے بانے اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ سے ملتے ہیں جس میں کئی اینکر پرسنز سمیت 80 افراد نے ایک ارب روپے کی انویسٹمنٹ کی، مرید عباس نے بھی ٹائروں کے کاروبار میں 7 کروڑ روپے لگا رکھے تھے۔

Share this:
Train Crash
Previous Post ٹرین حادثہ: جاں بحق افراد کی تعداد 24 ہو گئی، ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر
Next Post ویڈیو اسکینڈل: احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ارشد ملک کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Arshad Malik

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.