geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 11, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ضلعی انتظامیہ، مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداران اور شٹر ڈائون ہڑتال

July 14, 2019 0 1 min read
Traders Protest
Share this:

Traders Protest

تحریر : محمد مظہر رشید چودھری

مالی بجٹ سال 2019-20میں حکومت کی جانب سے عائد کئے گئے ٹیکسوں، سیلز ٹیکس ،انکم ٹیکس اور ایف بی آر کی جانب سے جاری کی گئی ہدا یات اور پرائس مجسٹریٹ کی جانب سے گزشتہ دنوں کئے گئے اقدامات پر ضلع اوکاڑہ میں انجمن تاجران کی جانب سے ہڑتال کے بدلتے فیصلے گزشتہ دو روز سے چھوٹے دوکانداروں اور شہریوں کے لئے حیرت وتعجب کا باعث بنتے رہے ، تاہم اکثریتی فیصلہ میں انجمن تاجران ضلع اوکاڑہ کی جانب سے کی گئی ہڑتال ضلع بھر میں کامیاب رہی ،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 12 جولائی کو مرکزی انجمن تاجران سے مسلسل مذاکرات ہوتے رہے کہ کسی طرح ضلع بھر میں ہڑتال کامیاب نہ ہوسکے تمام مذاکرات اور بعد ازاں رات گئے انجمن تاجران کے متفقہ فیصلے نے ضلع بھر میں ہڑتال کو کامیاب کر دیا اس دوروزہ سرگرمیوں کو سانچ کے قارئین کرام کے لئے پیش کر رہا ہوں۔

ضلعی انتظامیہ سے انجمن تاجران کے نمائندوں کی جانب سے کئے گئے مذاکرات اور ہڑتال نہ کرنے کا سرکاری ہینڈآئوٹ بھی ضلع بھرکے تاجروں کو مہنگائی اور بے جا ٹیکسوں کے خلاف مکمل شٹر ڈاؤن کرنے سے نہ روک سکا گزشتہ رات گئے انجمن تاجران کی ہنگامی میٹنگ کے فیصلہ میں کہا گیا کہ حکومتی نمائندوں سے ہونے مذاکرات میں 13 نکاتی مطالبات کا وعدہ پورا نہیں کیا گیا اس لئے تاجران اپنے مطالبات کے منوانے کے لئے 13 جولائی کو ضلع بھر میں میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کریں گے جبکہ اِس میٹنگ سے چند گھنٹے پہلے سرکاری ہینڈ آئوٹ میں کہا گیا تھا کہ صدر مرکزی انجمن تاجران اوکاڑہ چوہدری سلیم صادق اور جنرل سیکریٹری شیخ ریاض انور نے ڈپٹی کمشنر مریم خاں کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد ضلع بھرمیں 13 جولائی بروز ہفتہ کو ہونیوالی ہڑتال سے اعلان لا تعلقی کرتے ہوئے شہروں اور قصبات میں کاروبای سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں مرکزی انجمن تاجران کے صدر چوہدری سلیم صادق ،جنرل سیکریٹری مرکزی انجمن تاجراں شیخ ریاض انور ،صدر انجمن تاجراںرینالہ خورد چوہدری محمد شکیل اور تحصیل دیپالپور کے نمائندے شریک ہوئے تھے جسکی تصویر بھی میڈیا کے زریعے شیئر کی گئی جبکہ رات گئے انجمن تاجران کے فیصلے کی روشنی میں ضلع بھر کے بڑے تمام تجارتی مراکز مکمل طور پر بند رہے جبکہ چھوٹی مارکیٹوں اور قصبات کے بعض دوکانداروں نے انجمن تاجران کی ہڑتال کا کوئی نوٹس نہیں لیا ، بازار بند ہونے کے باعث شہری پریشان نظر آئے۔

شہر بھر میں مکمل شٹر ڈاون ہڑتال گول چوک ،وینس چوک، ایم اے جناح روڑ ،ہارنیاں والا چوک، ڈاک خانہ مارکیٹ ،فیصل آباد روڈ ،زرعی انڈسٹری مارکیٹ، جی ٹی روڈ، دیپال چوک ،کباڑ مارکیٹ، عالم مارکیٹ چونگی نمبر 6، لاری اڈا روڈمکمل بندرہے جبکہ چند ایک کھانے پینے اور چھوٹے کریانہ سٹور کھلے رہے ،انجمن تاجران کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں مکمل ہڑتال اس بات کا ثبوت ہے کہ بجٹ میں لگائے گئے ظالمانہ ٹیکسوں کو اوکاڑہ کی عوام اور تاجر برادری مکمل مسترد کر چکی ہے۔

اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ بجٹ میں لگائے گئے ظالمانہ ٹیکس اگر حکومت نے واپس نہ لیے تو ہڑتالوں کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا،یاد رہے کہ انجمن تاجران اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شٹر ڈائون ہڑتال کے بارے میں گزشتہ روز پیدا ہوئی گوں مگوں کی صورتحال کا سبب شہری یہ بتاتے ہیں کہ موجودہ مرکزی انجمن تاجران کے صدر چوہدری سلیم صادق پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم رہنما اور جنرل الیکشنوں میں صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈر بھی رہے ہیں جس کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ اور انجمن تاجران باربار مذاکرات کرتے رہے لیکن پھربھی ضلع بھر میں ہڑتال کامیاب رہی۔
MUHAMMAD MAZHAR RASHEED

تحریر : محمد مظہر رشید چودھری
03336963372

Share this:
Pakistan SSB Cup Basketball Tournament
Previous Post شہداء پاکستان SSB کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 3 میچوں کے فیصلے ہو گئے
Next Post محبتوں کی سفیر ۔۔۔رقیہ غزل
Writer

Related Posts

Imam Jailed Over Alleged Sexual Assault of Teen

فرانس میں مسجد کے امام کو 15 سالہ لڑکے پر جنسی حملے کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا

September 10, 2026
Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.