geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 11, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سوشل میڈیا کے بھکاری

July 16, 2019 1 1 min read
Social Media
Share this:

Social Media

تحریر : محمد پرویز بونیری

گذشتہ دنوں فیس بک پر ایک وجیح وشبیہہ نوجوان کا پیغام دوستی موصول ہوا اور کچھ لمحوں بعد میسنجر میں گویا ہوئے کہ میں انکے پروفائل پر ایک نظر ڈالوں۔سو میں نے تفصیل کے ساتھ انکا پروفائل چیک کیا۔موصوف پروفائل کے اعتبار سے بڑے پائے کے شاعر اور ادیب معلوم ہوتے تھے۔ ایک دوجگہ انکی غزلیں ڈیزائن شدہ لگی ہوئیں تھیں،جن پر اردوکے ایک معروف ویب سائٹ کالوگوبھی لگاہواتھا، انکے دوستوں کے حلقے میں ایسے ایسے نام تھے، جوواقعی ادبی دنیاکی معروف شخصیات معلوم ہوتی تھیں، جیسے جون ایلیا، میرثانی، غالب کے طرفدار، شمائلہ رامپوری،راشدکاشمیری وغیرہ وغیرہ۔ سوہمارے نزدیک انکی ادبی حیثیت اوربھی مضبوط ہوگئی۔موصوف نے اپنے پیغام میں کہاتھاکہ پروفائل دیکھنے کے بعدوہ مجھ سے کچھ خاص بات کرناچاہتے ہیں ،اسلئے ہمارے ذہن میں مختلف قسم کے خیالات آگئے۔ شاید موصوف ہم سے اردوادب سے متعلق استفسارفرمائیں گے اورہم اپنے محدودعلم کے مطابق انکے ذوق کی آبیاری کریں گے۔ممکن ہے موصوف اپنی غزلو ں کی اصلاح کے لئے ہماری خدمات حاصل کرناچاہتاہے جوکہ ہرگزہمارے بس کاکام نہیں ہے۔یہ بھی ہوسکتاہے کہ میرے دوست مجھ سے اپنی تخلیقات کی شین قاف درست کرواناچاہتا ہے، جوکہ کسی حد تک ہماری طبیعت کاکام ہے۔

بہرحال میں نے پروفائل چیک کرنے کے بعدموصوف سے کہا، ”جناب فرمائیں! کیاحکم ہے ہمارے لائق”۔توانہوںنے کہاکہ وہ ان دنوں شدیدبیمارہیں اوربسترپرپڑے ہوئے ہیں۔شعروشاعری کاکاروبار بندہے اوردوسراکوئی کام کربھی نہیں سکتا، اس لئے انہیں چندہزارروپے قرض حسنہ چاہئے۔میں ایک عجیب قسم کی کیفیت سے دوچارہواکیونکہ ایسے موقعوں پر انکارکرنااپنے مزاج کے خلاف ہے ۔پھرمجھے میراورغالب جیسے نابغہ روزگارکی یادآئی، جو معاشی تنگدستی کے باعث دردرکی ٹھوکریں کھانے پر مجبورہوئے تھے،لیکن فوراً مجھے چندہفتوں پہلے کاایک واقعہ یادآیا، جب ایک خاتون نے اسی طرح کاپیغام بھیجاتھا۔ محترمہ خودکواسلام آبادکی رہائشی بتارہی تھی ۔بڑے سلیقے سے میرے کام اورآمدنی کے بارے میں پوچھا۔پھرمیری ذاتی زندگی کے بارے میں سوالات شروع کئے کہ میں شادی شدہ ہوں یاغیرشادی شدہ ، جس کامیں نے جواب دیاکہ الحمدللہ شادی شدہ بھی ہوں اورصاحب اولادبھی۔پھرمحترمہ کہنے لگی کہ اسکی عمر25سال ہے اوروہ بیوہ ہوکراپنے بھائی کے گھررہائش پذیرہے۔بھائی کسی ادارے میں سرکاری ملازم ہے۔محترمہ نے فوراًدوتین عددتصاویرمسنجرکے راستے ہمیں ارسال کردیں،جن میں ایک خوبروخاتون اورچھوٹی سی بچی تھی۔کہنے لگی کہ یہ اسکی بیٹی ہے اوراسکے بھائی کی تنخواہ میں ابھی کچھ دن باقی ہے جبکہ بیٹی کے لئے دودھ لانے والا رقم کاتقاضاکرتاہے اورمزیددودھ لانابندکردیاہے۔اسلئے میں اسے فوراً دوہزارروپے بذریعہ ایزی پیسہ ارسال کردوں۔

اس وقت بھی میں ایسی ہی کیفیت سے دوچارہواتھااورپھراگلے لمحے انہیں صاف صاف الفاظ میں انکارکیاتھا۔ چنانچہ مجھے اپنے شاعربھائی بھی اسی طرح مکروفریب کے ذریعے نرم دل لوگوں سے پیسہ بٹورنے والامعلوم ہوااورمیں نے دوٹوک الفاظ میں انہیں کہہ دیاکہ ”جناب اس بات کی کیاضمانت ہے کہ جس نام کی یہ آئی ڈی ہے، یہ تم ہی ہو اورواقعی تم اتنے بڑے شاعرہوکر، غالب کے نقش قدم پرچل پڑے ہوکہ کسی دن تمہاری فاقہ مستی رنگ لائے گی اورپھرتم ہماری رقم واپس کردوگے”۔ شاعر، ادیب اوربیوہ خواتین کے علاوہ ایک اورطبقہ نوجوان کم عمرلڑکوں کاہے۔

بہت سے بھکاری جعلی فیس اکاونٹ بناکر،اس پر کسی کم عمر خوبرولڑکے کی تصویرلگاتے ہیں، چنانچہ اس قبیل کے ایک نوجوان نے ہمیں بھی پیغام بھیجا۔خودکوکالج کے سال اول کاطالب علم ظاہرکیا ۔ اس نے اپنی آئی ڈی پر ایسی تصاویرلگائی تھیں، جن سے مردانہ پن سے زیادہ زنانہ پن ظاہرہورہاتھا۔موصوف نے شاید ہمارے بارے میں پڑھاتھاکہ ہماراتعلق پشاورسے ہے لیکن انہیں شاید یہ علم نہ تھاکہ ہم کسی عطارکے لونڈے سے دوالینے والے نہیں ہیں۔نوجوان ہمیںسر کے لقب سے پکارتاتھااورکافی احترام کے ساتھ علمی گفتگوکرتاتھالیکن پھراچانک کسی دن اسکی بھی نیت خراب ہوگئی۔ مسنجرمیں دعاسلام کے بعد کہنے لگے کہ وہ لمبے سفرپرنکلے ہیں اورراستے میں ہی اسکی موٹرکارخراب ہوگئی ہے،جسکے لئے اسے فوراً پانچ ہزارروپے چاہئے اورجونہی وہ گھرواپس ہوں گے، وہ مجھے پیسے واپس کردیں گے۔

میری طرف سے کوئی مثبت جوا ب نہ ملاتوخاموش ہوگئے اوراسکے بعدکبھی ہم کلام نہیں ہوئے۔پاکستان میں بھیک مانگنے کے مختلف طریقے ہیں اوریہ لوگ بہت پیشہ ورانہ مہارت سے لوگو ں کی جیبوں سے پیسہ نکالتے ہیں، لیکن سوشل میڈیاکے بھکاری بہت تیزہوگئے ہیں اوربڑی چالاکی کے ساتھ سادہ لوح لوگوں کو لوٹ لیتے ہیں۔سوشل میڈیااگرایک طرف ہمارے لئے فائدہ کاذریعہ ہے اوراسکے ذریعے ہم دنیاکے حالات سے آگاہی کے ساتھ ساتھ اچھے اچھے دوستوں سے ملتے ہیں اورہم قسم کے علوم سے استفادہ کرتے ہیں تودوسری طرف اسکے مضراثرات سے ہماری نئی نسل بربادی کی جانب بھی گامزن ہے۔اس وجہ سے نئی نسل میں اس بارے میں شعور پیداکرنے کی بہت زیادہ ضرورت ہے تاکہ وہ سوشل میڈیاکے ذریعے ایسے بھکاریوں کے بہکاوے میں نہ آئے۔
MP Khan

تحریر : محمد پرویز بونیری

Share this:
Judge Arshad Malik
Previous Post جج ویڈیو کیس: کوئی شک نہیں اس معاملے میں غیر معمولی باتیں بھی ہیں، چیف جسٹس
Next Post ٹیکس ہمارا موجیں تاجروں کی
Tax

Related Posts

Imam Jailed Over Alleged Sexual Assault of Teen

فرانس میں مسجد کے امام کو 15 سالہ لڑکے پر جنسی حملے کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا

September 10, 2026
Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.