geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 15, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • Child Sleepovers Under Scrutiny After Lyhanna Caseلیہانا کیس: کیا بچوں کی سلیپ اوور پارٹیوں پر پابندی لگا دینی چاہیے؟ ماہر نے دے دیا واضح جواب
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    دلچسپ اور عجیب
    • VivaTech Takes Over Champs-Élysées for 10th Anniversaryویوا ٹیک کا دسویں سالگرہ کا جشن: شانزے لیزے پر مستقبل کی جھلک، ہیومنائیڈ روبوٹس اور مصنوعی ذہانت کا شو
    • JR’s Torn Pont-Neuf Installation Fully Restored After Days of Repairsپونٹ نیف پر جے آر کی ‘کاورن’ آرٹ کی تنصیب ہوا کے نقصان کے بعد مکمل طور پر بحال
    • Child Sleepovers Under Scrutiny After Lyhanna Caseلیہانا کیس: کیا بچوں کی سلیپ اوور پارٹیوں پر پابندی لگا دینی چاہیے؟ ماہر نے دے دیا واضح جواب
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایرانی جوہری مذاکرات: مشکل آغاز کے بعد اب بہتر فضا میں

January 16, 2022 0 1 min read
Iranian Nuclear Talks
Share this:

Iranian Nuclear Talks

ایران (اصل میڈیا ڈیسک) ایران کے ساتھ عالمی طاقتوں کا مذاکراتی عمل ایک مشکل دور سے نکل کر پرسکون ماحول میں داخل ہو گیا ہے۔ نئے سال میں مذاکرتی عمل کے حوالے سے مثبت اشارے سامنے آئے ہیں اور یورپی یونین کے مطابق ڈیل طے ہونے کا امکان موجود ہے۔

ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کا موجودہ دور کئی ماہ کی تعطلی کے بعد گزشتہ برس نومبر میں شروع ہوا تھا۔ ابتدا میں بات چیت کے اس دور کو مشکل قرار دیا گیا تھا تاہم صبر آزما مراحل کے بعد اب یہ بین الاقوامی مذاکراتی عمل ایک مناسب اور سازگار ماحول میں داخل ہو چکا ہے۔

اس نئی صورت حال کے بارے میں جمعہ چودہ جنوری کو یورپی یونین نے آئندہ کسی ممکنہ ڈیل کے طے ہونے کے اشارے بھی دیے۔

مناسب سمت میں جاری بات چیت
یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ یوزیپ بوریل نے جمعہ چودہ جنوری کو کہا کہ کرسمس کے دنوں سے مذاکراتی عمل ایک مناسب دور میں داخل ہو چکا ہے اور اس سے پہلے تک بات چیت بہت مایوس کن تھی۔ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے کا امکان موجود ہے اور یہ اگلے چند ہفتوں میں ممکن ہو سکتا ہے۔

بوریل نے ایرانی جوہری مذاکرات کے حوالے سے اظہارِ خیال فرانس کے جنوب مغربی شہر بریسٹ میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کی دو روزہ میٹنگ کے بعد کیا۔ بریسٹ میں یوزیپ بوریل کی میڈیا گفتگو کے دوران فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں ایو لدریاں بھی موجود تھے۔ انہوں نے اس موقع پر یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ کے موقف کی تائید کی۔ لدریاں نے یہ ضرور کہا کہ بات چیت کا عمل سست ہے مگر مثبت نتیجے کا امکان موجود ہے۔

یورپی یونین کی ششماہی صدارت کا حامل ملک اس وقت فرانس ہی ہے۔

ایرانی موقف
ویانا میں جاری بین الاقوامی جوہری مذاکرات کے حوالے سے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بھی رواں ہفتے کے اوائل میں کہہ چکے ہیں کہ تمام فریق سن 2015 کی جوہری ڈیل کی بحالی کے حق میں ہیں اور اس مناسبت سے بہتر پیش رفت سامنے آئی ہے۔ موجودہ جوہری بات چیت انتیس نومبر سے آسٹریا کے شہر ویانا میں ہو رہی ہے۔

اس مناسبت سے روسی نائب وزیر خارجہ سیرگئی ریابکوف بھی واضح کر چکے ہیں کہ مذاکرتی عمل میں روانی آئی ہے اور مسائل کے حل کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔

متنازعہ معاملات اور ریلیف
انٹرنیشنل کرائسس گروپ سے وابستہ ایرانی امور کے ماہر علی واعظ کا کہنا ہے کہ بات چیت کے متنازعہ امور میں پابندیوں کے خاتمے کے بعد ریلیف اور دوبارہ امریکی پابندیوں کے نفاذ کے حوالے سے ضمانتوں کی یقین دہانی نمایاں ہیں۔ علی واعظ کے مطابق ان کے علاوہ تاحال حل طلب مسائل میں سے ایک اہم معاملہ یہ بھی ہے کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کا رخ واپسی کی طرف کس حد تک موڑے گا۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ پابندیوں کے خاتمے کی صورت میں ایران کو دو حوالوں سے رعایت مل سکتی ہے اور اس میں ایک تیل کی برآمد اور دوسرے منجمد اثاثوں کی بحالی بشمول تیل کی مصنوعات سے حاصل ہونے والی آمدن کی واپسی ہے۔

ایرانی امور کے اس ماہر کا یہ بھی کہنا ہے کہ کوئی بھی امریکی حکومت ضمانت دینے سے قاصر ہے کہ بعد میں آنے والے دور کی کوئی امریکی انتظامیہ کیا فیصلہ کرے گی۔ ان کا یہ ضرور کہنا ہے کہ موجودہ بائیڈن انتظامیہ ایسا فیصلہ کر سکتی ہے جس کے تحت ایران کے ساتھ کاروبار کرنے والی کمپنیوں اور کاروباری اداروں کو امریکی جرمانوں یا تادیبی اقدامات سے چھوٹ دی جا سکے۔

Share this:
Anti-Ship Missile System
Previous Post فلپائن بھارت سے اینٹی شپ میزائل سسٹم خریدے گا، معاہدہ ہو گیا
Next Post امریکا: یہودی عبادت گاہ میں گھس کر لوگوں کو یرغمال بنانے والا شخص ہلاک، تمام افراد بازیاب
Police

Related Posts

واشنگٹن میں صدارتی رہائش گاہ کے قریب گھاس پر پراسرار “86 47” کی تحریر، تحقیقات کا آغاز

June 15, 2026

واشنگٹن میں معمہ: نیشنل مال کی گھاس پر “86 47” کندہ، تحقیقات کا آغاز

June 15, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار نمبر “86 47”: تفتیش شروع، ٹرمپ کو خطرہ یا آزادیٔ اظہار؟

June 15, 2026
VivaTech Takes Over Champs-Élysées for 10th Anniversary

ویوا ٹیک کا دسویں سالگرہ کا جشن: شانزے لیزے پر مستقبل کی جھلک، ہیومنائیڈ روبوٹس اور مصنوعی ذہانت کا شو

June 15, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.