geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اسرائیل سعودی عرب، انڈونیشیا سے تعلقات کے لیے پُرامید، مگر جلد کوئی معاہدہ نہیں: وزیرخارجہ

January 26, 2022 0 1 min read
Israeli Foreign Minister
Share this:

Israeli Foreign Minister

اسرائیل (اصل میڈیا ڈیسک) اسرائیل کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ وہ چارمسلم ممالک کے ساتھ 2020 ءمیں امریکا کی ثالثی میں ہونے والے امن معاہدوں کی بنیاد پرسعودی عرب اور انڈونیشیا سے بھی سفارتی تعلقات کے قیام کی امید کرتے ہیں لیکن ان دونوں ممالک سے اس طرح کے معاہدوں میں ابھی وقت لگے گا۔

اسلام کے مقدس ترین دو مقامات کے گھرسعودی عرب اور دنیا کی سب سے بڑی مسلم آبادی کے حامل انڈونیشیا نے 1967ء کی مشرق اوسط کی جنگ میں اسرائیل کے زیرقبضہ آنے والے علاقوں میں فلسطینیوں کی ریاست کا قیام چاہتے ہیں اور وہ اس شرط کے پورا ہونے کی صورت ہی میں صہیونی ریاست سے معمول کے تعلقات استوار کرنا چاہتے ہیں۔

وزیرخارجہ یائرلاپیڈ نے آرمی ریڈیوسے منگل کے روزنشر ہونے والی گفتگو میں کہا کہ اسرائیل ابراہیم معاہدوں کو متحدہ عرب امارات، بحرین، سوڈان اور مراکش سے آگے مزید ممالک تک وسعت دینے پرغورکررہا ہے۔

انھوں نے کہا:’’اگر آپ مجھ سے پوچھ رہے ہیں کہ ہم جن اہم ممالک کو دیکھ رہے ہیں،وہ کون سے ہوسکتے ہیں تو انڈونیشیا ان میں سے ایک ہے، یقیناً سعودی عرب ہے لیکن اس طرح کے معاملات کو طے کرنے میں وقت لگتا ہے‘‘۔

لاپیڈ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بعض ’’چھوٹے ممالک‘‘آیندہ دو سال میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لا سکتے ہیں لیکن انھوں نے ان ممالک کا نام نہیں لیا ہے۔

دریں اثناء اسرائیلی صدراسحاق ہرتصوغ نے کہا ہے کہ وہ معاہدۂ ابراہیم کے حصے کے طورپراسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے والے پہلے ملک متحدہ عرب امارات کا 30 اور31 جنوری کو دورہ کریں گے اور اس کے رہ نماؤں سے ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ سرکاری سطح پر تعلقات کی عدم موجودگی کے باوجود2020ء میں اسرائیل اور یواے ای کے طیاروں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے اتفاق کیا تھا۔اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کے ایل آل اسرائیل ایئرلائنز کے طیارے نے گذشتہ ماہ ابوظبی جانے کے لیے سعودی عرب کی فضائی حدودہی سے پرواز کی تھی۔

سعودی عرب اورانڈونیشیا دونوں نے مئی 2021ء میں غزہ میں گیارہ روزہ جنگ کے دوران میں اسرائیل کے فضائی حملوں کی مذمت کی تھی۔اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں غزہ میں ڈھائی سو سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے تھے اور ہزاروں مکانات تباہ ہوگئے تھے۔ حماس اوردیگرعسکریت پسند گروہوں کی جانب سے داغے گئے راکٹوں سے اسرائیل میں 13 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Share this:
Dmitry Peskov
Previous Post روس: ہمیں تشویش ہے، امریکہ، روس۔ یوکرائن کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے
Next Post ابوظبی حملے کے بعد سعودی عرب کی متحدہ عرب امارات کی حمایت کی تجدید
Meeting

Related Posts

Imam Jailed Over Alleged Sexual Assault of Teen

فرانس میں مسجد کے امام کو 15 سالہ لڑکے پر جنسی حملے کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا

September 10, 2026
Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.