geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سات بنگلہ دیشی سمندر میں ٹھٹھر کر مر گئے، مصری اسمگلر گرفتار

February 21, 2022 3 1 min read
Immigrants
Share this:

Immigrants

اٹلی (اصل میڈیا ڈیسک) اٹلی میں انسانوں کی اسمگلنگ کرنے والے ایک مصری ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جس کی بحیرہ روم کے راستے لیبیا سے تقریباﹰ تین سو تارکین وطن کو یورپ پہنچانے کی کوشش میں سات بنگلہ دیشی باشندے سمندر میں ٹھٹھر کر ہلاک ہو گئے۔

اطالوی دارالحکومت روم سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق ملکی پولیس کی طرف سے بتایا گیا کہ جس مصری باشندے کو گرفتار کیا گیا ہے، اس پر شبہ ہے کہ اس نے شمالی افریقہ میں لیبیا کے ساحلوں سے سینکڑوں افراد کو غیر قانونی طور پربحیرہ روم کے راستے انتہائی پرخطر حالات میں یورپ پہنچانے کا اہتمام کیا اور اس دوران متعدد تارکین وطن کھلے سمندر میں سردی سے ٹھٹھر کر ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق اس ملزم نے ایک خستہ حال کشتی میں پناہ کے متلاشی 287 تارکین وطن کو یورپ کی طرف سمندری سفر پر روانہ کیا۔ اطالوی کوسٹ گورڈز نے جب گزشتہ ماہ کی 25 تاریخ کو بحیرہ روم کے پانیوں میں اس کشتی میں سوار مہاجرین کو ریسکیو کیا، تو تمام زندہ افراد انتہائی برے حالات میں تھے جبکہ سات بنگلہ دیشی تارکین وطن سردی کی وجہ سے ہلاک ہو چکے تھے۔

اس تصویر میں ایک مہاجر خاتون اور ایک بچے کی لاشیں ڈوبنے والی کشتی کے شکستہ ڈھانچے کے درمیان تیر رہی ہیں۔ انٹرنیشنل آرگنائزیشن برائے مہاجرت کے اطالوی دفتر کے ترجمان فلاویو ڈی جیاکومو نے اسے ’ڈرامائی واقعہ‘ قرار دیا۔

مصری مل‍زم کو، جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا مگر جس کی عمر 38 برس ہے، اب گرفتار کیا گیا ہے۔ اٹلی کے جزیرے سسلی کے شہر آگری گینٹو میں پولیس نے بتایا، ”ملزم نے ایک 16 میٹر لمبی خستہ حال کشتی پر 287 تارکین وطن کو سوار کرا کے غیر انسانی حد تک برے حالات میں یورپ اسمگل کرنے کی کوشش کی۔‘‘

پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق، ”ملزم کو کشتی کے زندہ بچا لیے جانے والے مسافروں کے بیانات کی روشنی میں گرفتار کیا گیا اور اس کی شناخت کی گئی۔ جس وقت پولیس نے ان تارکین وطن کو کھلے سمندر سے ریسکیو کیا، ان کی کشتی کھچا کھچ بھری ہوئی تھی۔‘‘

سسلی کی پولیس نے مزید بتایا کہ مشتبہ مصری ملزم پہلے سے سزا یافتہ ہے۔ اسے اٹلی کے اسی جزیرے کی ایک عدالت نے 2011ء میں انسانوں کی اسمگلنگ کے جرم میں سزا سنائی تھی۔

یو این ایچ سی آر کے اعداد و شمار کے مطابق اس برس اکتوبر کے آخر تک بحیرہ روم کے ذریعے اٹلی، یونان اور اسپین پہنچنے والے ڈیڑھ لاکھ تارکین وطن میں سے بارہ فیصد (یعنی قریب سترہ ہزار) پناہ گزینوں کا تعلق افریقی ملک نائجیریا سے تھا۔

بحیرہ روم کو غیر قانونی طور پر پار کرنے کے لیے سردیوں میں زیادہ تر بہت خراب موسمی حالات اور منجمد کر دینے والا درجہ حرارت ایسے عوامل ثابت ہوتے ہیں، جن کی وجہ سے پناہ کے متلاشی افراد یورپ پہنچنے کی کوشش سردیوں کے مقابلے میں گرمیوں میں زیادہ کرتے ہیں۔ تاہم سردیوں میں اس سمندری راستے سے انسانوں کی اسمگلنگ بالکل ہی رک نہیں جاتی۔

بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرت آئی او ایم کے اعداد و شمار کے مطابق اس سال کے دوران اب تک جو 11 ہزار 986 تارکین وطن پناہ کی تلاش میں یورپ پہنچنے میں کامیاب ہوئے، ان میں سے 10 ہزار 570 سمندری راستوں سے یورپی یونین میں داخل ہوئے۔

اس کے علاوہ گزشتہ تقریباﹰ 50 دنوں کے عرصے میں انتہائی پرخطر سمندری سفر کے دوران مجموعی طور پر ایسے 229 تارکین وطن یا تو سمندر میں ٹھٹھر کر یا ڈوب کر ہلاک ہو گئے، یا پھر اپنی کشتیوں کو پیش آنے والے حادثات کے نتیجے میں لاپتہ ہو چکے ہیں۔

Share this:
Abdul Razzaq Dawood
Previous Post روس کے ساتھ تجارت کا راستہ کھل رہا ہے، مشیر تجارت
Next Post بوسنیا کی تقسیم قطعاﹰ قبول نہیں کریں گے، یورپی یونین
Joseph Borrell

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.