geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بوسنیا کی تقسیم قطعاﹰ قبول نہیں کریں گے، یورپی یونین

February 21, 2022 1 1 min read
Joseph Borrell
Share this:

Joseph Borrell

میونخ (اصل میڈیا ڈیسک) یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے نگران عہدیدار یوزیپ بوریل نے کہا ہے کہ بلقان کی ریاست بوسنیا میں پائی جانے والی موجودہ کشیدگی بہت تشویش ناک ہے مگر یورپی یونین بوسنیا کی کوئی بھی ممکنہ تقسیم قطعاﹰ تسلیم نہیں کرے گی۔

جنوبی جرمن صوبے باویریا کے دارالحکومت میں جاری تین روزہ میونخ سکیورٹی کانفرنس کے آخری دن یوزیپ بوریل نے آج اتوار کے روز بوسنیا ہیرسے گووینا کے رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ بلقان کی اس ریاست کی مستقبل میں ممکنہ جغرافیائی تقسیم کا راستہ روکیں۔

میونخ سکیورٹی کانفرنس کے شرکاء سے اپنے خطاب میں یورپی یونین کے اس اعلیٰ ترین سفارت کار نے کہا، ”بوسنیا کی موجودہ صورت حال پہلے سے کہیں زیادہ تشویش کا باعث ہے۔ یہ صورت حال کبھی بھی بہت آسان نہیں رہی، لیکن وہاں اس وقت نظر آنے والے رجحانات حقیقی طور پر انتہائی پریشان کن ہیں۔‘‘
بوسنی سرب رہنما پر امریکی پابندیاں

بوسنیا کی جنگ کے اختتام کا سبب بننے والا ڈیٹن امن معاہدہ امریکی کوششوں سے امریکا ہی میں اسی نام کے ایک شہر میں ایک چوتھائی صدی سے بھی زیادہ عرصہ قبل طے پایا تھا۔ بلقان کی اس ریاست کی تازہ صورت حال کے پیش نظر امریکا نے گزشتہ ماہ میلوراد ڈوڈک پر نئی پابندیاں بھی لگا دی تھیں۔

میلوراد ڈوڈک بوسنیا ہیرسے گووینا کی وفاقی ریاست کی جغرافیائی حدود کے اندر اس بوسنی سرب جمہوریہ کے رہنما ہیں، جو جمہوریہ سرپسکا کہلاتی ہے اور جس کا انتظام بھی بوسنی سربوں ہی کے پاس ہے۔

ڈوڈک کا گزشتہ کئی برسوں سے مطالبہ ہے کہ بوسنی سرب جمہوریہ سرپسکا بوسنیا ہیرسے گووینا کی وفاقی ریاست سے علیحدہ ہو جائے اور پھر اسے ہمسایہ ملک سربیا میں شامل کر دیا جائے۔ امریکا نے جنوری میں میلوراد ڈوڈک پر نئی پابندیاں لگاتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ وہ ‘کرپٹ نوعیت کی سرگرمیوں‘ میں ملوث ہیں اور پورے خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔

بوسنیا ہیرسے گووینا میں پائی جانے والی شدید سیاسی بے چینی کے تناظر میں یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ بوریل نے کہا، ”میں واضح طور پر کہہ رہا ہوں کہ ہم امریکا کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔ میری امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن سے اس بارے میں تفصیلی بات چیت ہوئی ہے اور ہم نے کھل کر خبردار بھی کر دیا ہے۔ ہم بوسنیا ہیرسے گووینا کی موجودہ ریاست کی جغرافیائی تقسیم یا اس میں کسی بھی قسم کی ٹوٹ پھوٹ برداشت نہیں کریں گے۔‘‘

یوزیپ بوریل نے مزید کہا کہ وہ بوسنی سرب رہنما میلوراد ڈوڈک کے ساتھ بھی رابطے میں رہے ہیں، جس دوران انہوں نے ڈوڈک پر زور دیا کہ وہ بوسنیا ہیرسے گووینا میں تمام موجودہ ریاستی ڈھانچوں میں اپنی اور بوسنی سرب جمہوریہ کی شرکت کو یقینی بنائیں۔

بوسنی سربوں کی قیادت کی کوشش ہے کہ اب تک کے مشترکہ ریاستی انتظامات کے برعکس، جمہوریہ سرپسکا کا عوامی ٹیکسوں کی وصولی کا اپنا نظام اور اپنی علیحدہ عدلیہ ہونے چاہییں۔ اس کے علاوہ سرپسکا کی مسلح افواج بھی اپنی ہونا چاہییں۔

نوے کی دہائی میں بوسنیا کی جنگ ایسی طویل خونریزی تھی، جو برسوں تک جاری رہی تھی اور جو اس براعظم میں دوسری عالمی جنگ کے بعد کی بدترین جنگ تھی۔ اس جنگ کے دوران ایک لاکھ سے زائد انسان ہلاک ہوئے تھے اور کئی ملین بے گھر بھی ہو گئے تھے۔

ڈیٹن معاہدے کے تحت بوسنیا ہیرسے گووینا میں دو مختلف حکومتی اکائیاں قائم کی گئی ہیں۔ ایک بوسنی سرب جمہوریہ جس کا انتظام بوسنی سربوں کے پاس ہے اور دوسری وہ بوسنی کروآٹ فیڈریشن جس کا انتظام مشترکہ طور پر بوسنی مسلمانوں اور کروآٹوں کے پاس ہے۔

ان دونوں حکومتی اکائیوں کو بوسنیا کے مشترکہ ریاستی اداروں کے ذریعے باہم مربوط کیا گیا ہے اور ریاستی سطح پر تمام اقدامات کے لیے بوسنیا ہیرسے گووینا کے تمام نسلی گروپوں کو جملہ حکومتی فیصلے اتفاق رائے سے کرنا ہوتے ہیں۔

Share this:
Immigrants
Previous Post سات بنگلہ دیشی سمندر میں ٹھٹھر کر مر گئے، مصری اسمگلر گرفتار
Next Post ملکہ برطانیہ کورونا میں مبتلا ہو گئیں
Queen Elizabeth II

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.