geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

حوا کی بیٹی

March 15, 2022 0 1 min read
Woman
Share this:

Woman

تحریر: روبینہ شاہین

”وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ“

علامہ اقبال نے عورت کی خوبصورتی کو کائنات کی خوبصورتی سے تشبیہ دی ہے۔ کائنات کا سارا حسن عورت کے وجود سے ہی جڑا ہوا ہے لیکن کیا یہ عورت معاشرے میں وہ مقام رکھتی ہے جس کی وہ حق دار ہے یا صرف اس سے جنسی تقاضے ہی پورے کیے جاتے ہیں۔ کوڑے کے ڈھیروں پر پڑی ہوئی سڑتی لاشیں جب بدبو چھوڑتی ہیں تو اس لمحے کیا بچیوں کی لاشوں کو دیکھ کر دل میں افسوس اور دکھ نہیں ہو تا۔ جنسی زیادتیوں کا نشانہ بننے والی بچیاں کیا معاشرے کو کوئی آئینہ نہیں دکھاتی۔ کیا ہمارا آج کا معاشرہ بالکل بے حس اور جاہل بن چکا ہے۔ کیا عورت صرف جنسی خواہشات پوری کرنے کیلئے ہی ضروری ہے یا اس کا معاشرے میں کوئی مقام بھی ہے۔

قابل غور ہے یہ سوال اور قابل غور ہے یہ وقت جب یہ جرم عام ہوتا جا رہا ہے اور اس سوال کا کوئی جواب دینے والا نہیں روزانہ کہیں نہ کہیں یہ حالات اور واقعات پیش آتے ہیں لیکن کوئی پرسان حال نہیں کسی جرم کی سزا نہیں۔ صرف وقتی طور پر ہم یہ سوال اٹھاتے ہیں یہ بحث کرتے ہیں اور دوسرے دن بھول جاتے ہیں۔ ایک عورت کا ماں بیٹی، بہن یا بیوی کی حیثیت سے اس معاشرے میں کیا مقام ہونا چاہیے، کبھی یہ سوچا بھی ہے ہم نے یا صرف ”عورتوں کا عالمی دن“ منا کر اور لانگ مارچ کرکے ہی عورتوں کو تسلی دے دی جاتی ہے۔

اسلام سے پہلے کا دور تھا۔ بیٹی کو پیدا ہوتے ہی مار دیا جاتا تھا۔ بیٹی کی پیدائش پر ندامت محسوس کی جاتی تھی۔ اسلام نے عورتوں کو حقوق دیئے، زندہ رہنے کا حق دیا، عزت کے ساتھ احترام کے ساتھ اور پھر وقت نے اس اصول کو واضح بھی کیا اور ثابت بھی کیا۔ قرآن پاک میں عورتوں کے حقوق پر بہت سی آیات نازل ہوئیں۔سورة المائدہ، سورة النساءعورتوں کے حقوق کو واضح کرتی ہیں۔ حضرت بی بی فاطمہ رضی اللہ عنہا کو جنت کی عورتوں کا سردار مقرر کیا گیا۔ حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کو عورتوں میں ایک نمایاں مقام بخشا گیا۔ بیوہ مطلقہ عورتوں کے حقوق مقرر کیے گئے۔ وراثت میں عورت کو اس کے حقوق کی نشاندہی کی گئی۔ اسلام نے عورت کی حیثیت ہی بدل دی لیکن کیا آج ہمارے معاشرے میں عورت کو وہ سب دیا جاتا ہے جس کے بارے میں نبی کریم ﷺ نے فرمایا:”جس نے دنیا میں دو بیٹیوں کی اچھے طریقے سے پرورش کی وہ قیامت کے دن میرے ساتھ جنت میں اس طرح ہو گا جس طرح میرے ہاتھ کی یہ دو انگلیاں۔“

کیا ہم آج بھی بیٹی کی پیدائش پر یہ سمجھتے ہیں کہ اللہ پاک رحمتوں کا حساب نہیں لے گا مگر نعمتوں یعنی ”بیٹے“ کے بارے میں حساب لیا جائے گا۔

میانوالی میں ہونے والے واقعے نے دلوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ سات دن کی بچی کو اس کے سگے باپ نے پانچ گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ کیا آج بھی باپ اتنے سنگدل ہوتے ہیں۔ میانوالی میں محلہ نور پورہ میں ہونے والے اس واقعے نے دلوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ یہ باپ اس تنگ سوچ سے تعلق رکھتا تھا جس میں بیٹی کی پیدائش کو اپنے لیے ذلت تصور کرتا تھا۔ یہ شخص چاہتا تھا کہ اس کے ہاں بیٹا پیدا ہو لیکن جب اس کی بیوی نے ایک بیٹی کو پیدا کیا وہ بہت خوبصورت بچی جس کا نام ”جنت“ رکھا گیا۔ اس کے باپ نے سات دن اس بچی کو برداشت کیا۔ ساتویں دن پستول لہراتا ہوا رات کے 9بجے گھر میں داخل ہوا اور پوچھتا ہے کہ کہاں ہے وہ بچی۔ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ وہ یہ حرکت کرے گا۔ بچی ماں کی گود میں سو رہی تھی۔ اس نے بچی کو ماں کی گود سے چھین لیا اور پانچ گولیاں بچی کو ماریں۔ بچی تکلیف برداشت نہ کرتے ہوئے وہیں دم توڑ گئی۔ ماں بیہوش ہو گئی یہ دیکھ کر۔

ایسا واقعہ تاریخ میں نہیں دیکھا گیا کہ کوئی باپ اپنی بیٹی کو ہی قتل کرے گا۔ غیر آدمی یا چچا، ماموں تو اس قسم کی حرکت کر سکتے ہیں مگر سگا باپ صرف کلنک کی وجہ سے مارے گا۔ یہ تو صریحاً زمانہ جاہلیت ہی ہو گیا۔ آج کے زمانے میں جب عورت زندگی کے ہر میدان میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔ اس وقت بھی کوئی باپ بیٹی کو اپنے لیے احساس شرمندگی سمجھتا ہے۔ تحقیق سے یہ بات ثابت ہو رہی ہے کہ اس خاندان میں اور بھی بہت سے واقعات ہیں جو بیٹی کی پیدائش کو اپنے لیے احساس شرمندگی سمجھتے ہیں۔کیا ایسے واقعات ہمارے معاشرے کیلئے خدا کے قہر کو آواز نہیں دیتے۔ اس بچی کا کیا قصور جس کو خدا نے اس دنیا میں بھیجا لیکن سگے باپ نے اسے قبول نہیں کیا اور واپس خالق کائنات کے پاس بھیج دیا۔
Woman

کیا مردوں کو پیدا کرنے والی عورت نہیں؟ کیا ماں ایک عورت نہیں؟ ساری دنیا کی تخلیق عورت کے وجود سے ہی ہوتی ہے تو پھر عورت کی پیدائش قابل شرم کیوں؟ اپنے دلوں میں وسعت پیدا کیجیے۔ عورت کو صرف تقریروں اور سوشل میڈیا میں ہی نہیں بلکہ زندگی میں بھی صحیح مقام دیجیے۔ بیٹی قابل شرم نہیں بلکہ قابل فخر بھی ہوتی ہے۔ اس کی تعلیم و تربیت پر غور کیجیے اور اس کا تحفظ کریں۔ ”ایک مرد تو صرف ایک خاندان سنبھالتا ہے مگر ایک عورت سات نسلوں کی تربیت کرتی ہے۔“اس لیے عورت کو معاشرے میں صحیح مقام دلوایئے۔

تحریر: روبینہ شاہین

Share this:
National Assembly
Previous Post تحریک عدم اعتماد اور سیاسی بصیرت کا فقدان
Next Post ہم کس طرف جا ر ہے ہیں؟
Imran Khan

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.