geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ہم کس طرف جا ر ہے ہیں؟

March 15, 2022 0 1 min read
Imran Khan
Share this:

 Imran Khan

تحریر: مزمل حسین انقلابی

حیران ہوں کہ جب سے پاکستان بنا ہے اس میں ہر دوسرے کے منہ سے جمہوریت کا راگ سننے کو ملتا ہے۔ اور ہر پہلا بیچ میں کچھ عرصے کے بعد ٹھیک اس طرح ہی آتا ہے جیسے ٹی وی پر فلم دیکھتے وقت بیچ بیچ میں کمرشل آ جایا کرتی ہے ۔ ن لیگ کو جمعہ جمعہ چار دن ہوئے ہیں “ووٹ کو عزت دو ” کا نعرہ لگائے ہوئے لیکن بھول گئے ۔ اقتدار کی ہوس میں سیاستدان اکثر اپنی کہی باتیں بڑی آسانی سے بھول جاتے ہیں۔ ن لیگ کی کیا کررہی ہے ن لیگ ووٹ کی عزت کا تماشا لگا کر منتخب وزیر اعظم کو گرانے کی سعی میں ہے ٹھیک اسی طرح جیسے پچھلے دورانیے میں عمران خان نواز شریف کو گرانے کی سعی میں تھا۔کل نواز شریف اس سٹیج پر تھا آج عمران خان ہے اورکل نیا کوئی منتخب وزیر اعظم اسی سٹیج پر ہوگا۔

سیاستدانوں کو یہ کھیل پچھلے ستر سالوں سے کھلتے دیکھا جاسکتاہے لیکن آج تک کسی سیاستدان نے پورے پانچ سال حکومت کر کے اس کھیل کو انجام تک نہیںپہنچایا کوئی بھی اس کے اہل ابھی تک دیکھنے میںنہیںآیا وہ شخص آئین کا دیا ہوا مقرر وقت بھی آج تک نہیں لے سکے وہ ملک و قوم کی خاک خدمت کرئے گا۔ پاکستان میںوزیر اعظم کی حیثیت اتنی سی رہ گئی ہے ۔وزیر اعظم جو ملک کا سربراہ ہوتاہے ، سردار ہوتا ہے وہ اتنا مضبوط ہونا چاہیے کہ ریاست کی بہتری کے لیے مشکل فیصلے بڑی آسانی سے لے سکے۔ ہمارے ملک میںوزیر اعظم کی کرسی سے نہ صرف عشق کیا جاتا ہے بلکہ کسی دوسرے کو رقیب سمجھ کر اس کرسی پر تسلی سے بیٹھنے بھی نہیںدیا جاتا۔

بھئی کرپشن کے لیے چار سال بہت ہوتے ہیںاگر کسی نے ملک کو سنوارنا ہے تو اسے کم از کم پانچ سال ضرور ملنے چاہیے ۔ میرے خیال میں تو وزیر اعظم کا دورانیہ کم از کم دس سال ہونا چاہیے اور اسے کسی بھی اوچھے ہتکنڈے مثلاتحریک عدم اعتماد یا پھر مارشل لا کے ذریعے ڈسٹرب نہیں کرناچاہیے ۔ستر سالوںسے ہمارے سیاستدان کرسی کرسی کھیل رہے ہیں کسی کو کوئی فکر نہیںکہ عوام کس حال میںجی رہی ہے جی بھی رہی ہے یا مر چکی ہے کوئی خبر نہیںہے۔ پاکستان ایک ایسی ریاست بن چکی ہے جس میںٹیکنالوجی کی بھرپور ترقی کے باوجود آج تک صحیح آبادی کی تعداد معلوم نہیںکی جاسکی۔ ریاستی معاملات کو بہتر طریقے سے سرانجام دینے کی طرف ہم نے ایک قدم بھی نہیںبڑھایا۔ غریب اپنی نگاہیں وزیر اعظم کی کرسی پرپچھلے ستر سالوںسے ٹکائے غریب تر ہوتا گیا۔

حجام میں بال بنانے والا بھی وزیر اعظم کے آنے اور جانے کی خوش گپیوں میں مصروف ملتا ہے ۔ وزیراعظم، وزیر اعظم ریاست کا سردار اور گلیوں، کوچوں اور بازاروں میں بس ایک انٹر ٹینمنٹ رہ گیا ہے۔ اس تباہی کی وجہ صرف اور صرف یہ ہے کہ ہماری ریاست سیاسی طور پر مستحکم نہیںہے اور اس وقت تک مستحکم ہو بھی نہیںسکتی جب تک کوئی عوامی لیڈر ریاست کی باگ دوڑ نہ سنبھالے اور تسلی سے سنبھالے ۔کرپشن زدہ بدنما چہرے کے ہاتھوں کبھی بھی ریاست میں بہتری نہیں آسکتی ۔ ریاست کو ایماندار ، باہمت، باکرداراور ایک بہادر ہی ترقی کی راہوں پر ڈال سکتا ہے۔

موجودہ وزیر اعظم جناب عمران خان ماشااللہ سے باہمت ہیاللہ تعالی عمران خان کو روایتی چار سالہ سیاسی موت سے محفوظ رکھے۔ یہ دعا صرف عمران خان کے لیے نہیں آگے آنے والے نئے لوگوں کے لیے ہے یہ دعا شہباز شریف کے لیے بھی ہوسکتی ہے مریم کے لیے بھی اور بلاول کے لیے بھی ۔ یہ دعا اصل میںپاکستان کے لیے ہے یہ دعا اصل میںہماری ریاست کے لیے ہے تاکہ ہماری ریاست مستحکم ہو سکے۔ امید ہے آپ میری بات سمجھ گئے ہوںکہ کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے پہلی ضرورت ہر حال میںایگزیٹو کو اپنی مقرر ہ مدت پوری کرنی چاہیے ۔اور اگر موجودہ ایگزیٹو کی بات کریںتو ہر لحاظ سے عمران خان کو اپنی مقررہ مدت پوری کرنی چاہیے ۔ یہ کہیں درجے زیادہ بہتر ہو گا کہ وزیر اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتمار کا اختیار پارلیمنٹ میںبیٹھے ہوئوں کی بجائے عوام کو ریفرینڈم کے ذریعے دیا جائے۔

پارلیمنٹ مکو ریفرینڈم کرانے تک فیصلے کا اختیار ہو۔اور ریاست ہارس ٹریڈنگ جیسی لت سے پاک وہ سکے۔ جب بھی حکومت اپنا دورانیہ شروع کرتی ہے تو تقریبا ساٹھ فیصد دورانیہ معاملات کو سمجھنے اپنی مرضی کے مطابق ڈھالنے اور پچھلی حکومتوں کوکوسنے میںگزارتی ہے ۔ جب معاملات سمجھ میںآجائیںاور ٹھیک سمت جانے لگیںتو پچھلی حکومتیں آڑے آ جاتی ہے تو کبھی فوج لہر میںآجاتی ہے تو کبھی عدالتیں بیدار ہوجاتی ہیںمعاملات ٹھیک نہیںہوپاتے جب بھی کوئی معاملات کو سمجھنے کے قریب پہنچتا ہے دوسرا آگے آکر نئے سرے سے معاملات کو سمجھنے میںلگ جاتا ہے۔ اگر ہم کہیںکہ ہم کس طرف جارہے ہیں؟ تو بقول ڈاکٹر اسد اللہ ہم کھائی میں جارہے ہیں۔

نواز شریف کا نعرہ “ووٹ کو عزت دو” ہر سیاستدان کا نعرہ ہونا چاہیے یہ نعرہ کسی اسٹیبلشمنٹ یا عدلیہ کے خلاف ہر گز نہیں ہو سکتا ہے اور نہ ہی ووٹ کا تعلق اسٹیبلشمنٹ یا عدلیہ سے کسی صورت بنتا ہے۔ یہ تم ہی ہو جوووٹ ووٹ کا کھیل کھیلتے ہو اور جیتتے ہو یا ہارتے ۔ عملی طور پر ووٹ کی عزت اپنے گھر پارلیمنٹ سے شروع کرو اور پانچ سال کے لیے عمران خان کو دیے ہوئے ووٹ کی عزت کرو اور اپنے گھر بیٹھواور ایک شریف انسان کو ملک و قوم اور ریاست کے لیے وہ کرنے دو جو تمہاری دو دو، تین تین اور چار چارنسلوں نے بھی نہیںکرنا۔ فضل الرحمن کے متعلق کہنے کو بہت کچھ ہے لیکن کہنا نہیںچاہیے کیوں کہ اقتدار سے پہلا پہلا ہجر ہے اور تکلیف دے ہے ہم مولانا کی تکلیف سمجھ سکتے ہیں۔غلام محمد قاصر کی روح سے معذرت کے ساتھ ان کا شعر ترمیم کے ساتھ فضل الرحمن کے لیے۔کروں گا کیا جوسیاست میں ہو گیا ناکام مجھے تو اور کوئی کام بھی نہیں آتانوٹ:چوہدریوںاور سندھ والوں کو نصیحتیں اگلی تاریخ پر دی جائیں گی۔بشکریہ سی سی پی۔
Muzzamal Hussain

تحریر: مزمل حسین انقلابی

Share this:
Woman
Previous Post حوا کی بیٹی
Next Post حکومت اور اپوزیشن اپنے جلسے منسوخ کریں، چوہدری شجاعت
Chaudhry Shujaat

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.