geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اپوزیشن نے تصادم کیا تو ایک کی بجائے 10 سال انتظار کرنا پڑے گا، وزیر داخلہ

March 15, 2022 1 1 min read
Sheikh Rashid
Share this:

Sheikh Rashid

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد میں اگر کسی کو ووٹ ڈالنے سے روکا گیا تو میں ذمہ دار ہوں اور اگر اپوزیشن نے تصادم کیا تو ایک کی بجائے 10 سال انتظار کرنا پڑے گا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جوڈو کراٹے کا ہفتہ شروع ہونے والاہے، 23سے30مارچ تک زوردار ہفتہ ہوگا اور سیاست میں بڑے اہم دن ہیں، اوآئی سی کانفرنس ہورہی ہے ،چینی وزیرداخلہ بھی آرہے ہیں، اپوزیشن نے 4سال کنفیوژن پھیلانے کےسواکچھ نہیں کیا، 4ماہ سے فضل الرحمان لانگ مارچ کی باتیں کررہےہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ فضل الرحمان کہہ رہے ہیں کہ ہم نے لاٹھیاں بھگو کے رکھی ہیں، انہیں سمجھناچاہئے مولاجٹ کی سیاست نہیں چلے گی، اس کے نتائج بہت خوفناک و خطرناک بھی ہوسکتے ہیں، عدم اعتمادکی بجائےکچھ اوربھی نکل سکتاہے، میری گزارش ہے ملک کو انارکی اور بدامنی کی طرف نہ لے کر جانا، الیکشن سے صرف ایک سال پہلے پھڈا کررہے ہیں، تصادم کا نتیجہ بہت الٹا نکلے گا، پھر 10 سال انتظار کرنا پڑے گا، تصادم نہیں ہونا چاہیے ورنہ عدم اعتماد رستے میں ہی رہ جائے گی۔

شیخ رشید نے ق لیگ کو عمران خان کےساتھ کھڑےہونےکا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کل صبح تک عمران خان کےحق میں اچھافیصلہ آئےگا، میں نے عمران خان کو کہا ہے آپ نے جلسے کرنے میں دیر کی ،آپ جلسے پہلے کر لیتے تو ہو سکتا ہے عدم اعتماد کی نوبت ہی نہ آتی، مارکیٹ میں بولیاں لگ رہی ہیں، بکنےاوربکنےوالےکبھی عزت نہیں پاسکتے، اتحادی ہمارے ساتھ ہیں اور عمرا ن خان کی طرف ہی آئیں گے، جو غیرت مند ہیں وہ عمران خان کے ساتھ ہوں گے، جو باضمیر ، نسلی اور اصلی ہوتا برے وقت میں دوستوں اور اپنے لوگوں کےساتھ کھڑاہوتاہے، بکنےاور بکنےوالوں کی انارکی سےدس سال گزارنا پڑینگے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے172بندے پورےنہیں ہیں، آپ 23مارچ کو آئیں پورا تحفظ فراہم کریں گے، اگر کسی کو ووٹ ڈالنے سے روکا گیا تو میں ذمہ دار ہوں، ایک ہزار رینجر اور 1000ایف سی طلب کر لی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے مزید کہا کہ بلورانی سے میری کبھی لڑائی نہیں رہی، اس عمرمیں بھی میری کوئی چیز نہیں کانپ رہی۔ اپوزیشن کی بے وقوفی سے عمران خان زیادہ مقبول ہوگیا، عوام مہنگائی اور بے روزگاری کو چھوڑ کر چوروں کے پیچھے پڑگئے، امپائر پاکستان کے ساتھ ہیں اور ملک کا تقاضا ہے کہ انارکی نہ پھیلے۔

Share this:
Arif Alvi
Previous Post پارلیمنٹ حملہ کیس کا فیصلہ؛ عارف علوی سمیت تمام پی ٹی آئی رہنما بری
Next Post کس کی ہمت ہے جو عمران خان کے خلاف ووٹ دے، فواد چوہدری
Fawad Chaudhry

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.