geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

### قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کا انکشاف: اپوزیشن کو معمول کے مطابق کام نہیں چلنے دینے کا حکم

January 22, 2025 0 1 min read
### قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کا انکشاف: اپوزیشن…
Share this:

قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے انکشاف کیا ہے کہ مذاکرات کاروں سے ان کی قیادت نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو معمول کے مطابق کام نہیں چلنے دینا۔ جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ ہم نے اپوزیشن سے طے کیا تھا کہ وہ احتجاج کریں، مگر ہر چیز کا وقت ہونا چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع کے مطابق، مذاکرات کاروں سے ان کی قیادت نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو معمول کے مطابق کام نہیں چلنے دینا۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن پارلیمنٹ کو چلنے نہیں دینا چاہتی۔ جس دن ارکان نے اپنے حلقے کے مسائل پر بات کرنی ہوتی ہے، اس روز بھی وہ کورم کی نشاندہی کر دیتے ہیں۔ گزشتہ پیر سے اپوزیشن کے ساتھی صرف احتجاج کر رہے ہیں۔ انہوں نے کئی دفعہ اپیل کی کہ عوام کے ایشوز پر بھی بات کر لیں، لیکن وہ احتجاج کرتے ہیں، آدھا گھنٹہ یا 20 منٹ کے بعد چلے جاتے ہیں۔

ایاز صادق نے 2014 میں پارلیمنٹ پر حملے کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت وہ بے بسی سے دیکھ رہے تھے۔ انہیں کہا گیا کہ فوری طور پر اسمبلی اجلاس ملتوی کریں کیونکہ ممبران کو خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان بدقسمت لوگوں میں شامل ہیں جنہوں نے 2014 میں پارلیمنٹ پر حملہ ہوتے دیکھا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے جسم سے پسینے چھوٹ گئے تھے اور وہ شدید تناؤ میں تھے۔

اسپیکر نے کہا کہ جمہوریت تب محفوظ ہوگی جب ہم سب مل کر جمہوریت کو سنجیدگی سے لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں ہمارے ممبران کو ایوان میں پیش نہیں کیا جاتا تھا، لیکن میری قیادت مجھے پروڈکشن آرڈر سے نہیں روکتی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اسحاق ڈار کوشش کر رہے ہیں کہ پی ٹی آئی کمیٹی کی اپنے لیڈر سے ملاقات ہو جائے۔

اختر مینگل کے حوالے سے ایاز صادق کا کہنا تھا کہ وہ کوشش کریں گے کہ اختر مینگل واپس اسمبلی میں آجائیں۔ انہوں نے کہا کہ اختر مینگل میرے پاس آئیں گے، ہاتھ سے لکھا استعفیٰ اور دو گواہ ہوں گے۔ میری کوشش ہوگی کہ اختر مینگل کو استعفیٰ نہ دینے پر منا لوں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں آج مسلسل دوسرے دن شدید ہنگامہ آرائی ہوئی۔ اپوزیشن نے نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کا موقع نہ ملنے پر شدید احتجاج کیا۔ انہوں نے ‘اووو’ کی آوازیں نکالیں، ڈیسک بجائے، نعرے لگائے اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔ اپوزیشن کے واک آؤٹ کے باوجود حکومت نے کارروائی جاری رکھتے ہوئے اہم بل پیش کیے۔

اسپیکر نے تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ایم این اے اور سینیٹرز کی تنخواہ بڑھے تو طوفان آجاتا ہے، لیکن دیگر کی تنخواہ بڑھے تو کچھ نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ ارکان قومی اسمبلی نے تنخواہیں بڑھانے پر بات کی ہے۔ انہوں نے اپوزیشن سمیت ارکان قومی اسمبلی سے کہا کہ سب دستخط کریں تو تنخواہوں کا معاملہ اٹھاؤں گا۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کے باوجود حکومت نے اپنے اہم بل پیش کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔

Share this:
**سوشل میڈیا کے مالکان کو اپنے پلیٹ فارمز کے مواد…
Previous Post سوشل میڈیا کے مالکان کو اپنے پلیٹ فارمز کے مواد کی قانونی ذمہ داری ہونی چاہیے
Next Post ٹرمپ نے یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے اپنے نمائندے کو 100 دن کا وقت دیا
ٹرمپ نے یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے اپنے نمائندے…

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.