geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکہ ایران کشیدگی اور ممکنہ نقصانات

June 24, 2019June 24, 2019 2 1 min read
US Iran Tension
Share this:

US Iran Tension

تحریر : ذوالقرنین ہندل

یوں تو امریکہ اور ایران کے درمیان تنازعات برسوں سے چلے آ رہے ہیں۔جس کی دیگر وجوہات میں سے ایک وجہ عرب ممالک بالخصوص سعودی عرب بھی ہے۔سعودی عرب اور ایران کے خراب تعلقات سے کون واقف نہیں۔اسی چیز کو بنیاد بنا کر امریکہ اپنا مفاداتی کھیل،کھیلنے کی تگ و دو میں ہے۔تاہم گزشتہ چند دنوں سے کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ گزشتہ دنوں خلیج اومان میں عربوں کے آئل سے بھرے بہری ٹینکروں پرزیر زمین بارودی سرنگوں سے حملہ کیا گیا۔ امریکہ اور سعودی عرب نے براہ راست ایران پر حملوں کا الزام عائد کیا۔لیکن اس کے برعکس ایران ایسا ماننے سے انکاری ہے۔اسی کشمکش میں،گزشتہ روز ایران کی جانب سے امریکی جاسوس ڈراؤن گرانے کی خبر ملی۔امریکہ نے ایران پر الزام عائد کیا کہ ان کا ڈراؤن بین الاقوامی حدود میں گرایا گیا۔تاہم ایران نے اپنے جواب میں کہا کہ امریکی ڈراؤن ایرانی حدود میں داخل ہوا جو ہماری دفاعی پالیسی کی مخالفت ہے، اور ہم اپنے دفاع کا پورا حق محفوظ رکھتے ہیں۔اس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹویٹ میں کہا گیا کہ، امریکی افواج نے ایران کے مختلف فوجی اڈوں کا نشانہ لیا ہوا تھا، عین حملے کے وقت انسانی جانوں کے ضیاع سے بچنے کے لئے ارادہ ترک کیا گیا۔لیکن امریکی اخباروں کے مطابق جب امریکی صدر نے ایران پر فضائی حملے سے روکا،اس کے بعد جمعرات کے دن امریکہ نے ایران کے ہتھیاروں کے نظام پر سائبر حملہ کیا۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق سائبر حملے سے ایران کے راکٹ لانچر کے نظام کو روکا گیا۔ یوں کشیدگی کا سلسلہ تا حال جاری ہے۔

بعض تجزیہ کاروں کے نزدیک یہ کشیدگی کسی بھی وقت خطے کو جنگ کی طرف دھکیل سکتی ہے۔میرے نزدیک جنگ کے امکانات بہت کم ہیں۔تاہم چھوٹی سی غلطی کچھ بھی کروا سکتی ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ امریکہ ایک بہت بڑی دفاعی طاقت ہے۔اس کی افواج دنیا بھر میں نمبر ون ہے۔لیکن امریکہ پہلے ہی اتنے محاذوں پر الجھا ہوا ہے کہ، نیا محاظ اس کے لئے درد سر بن سکتا ہے۔اس کے علاوہ امریکہ کے پاس سویت یونین کی مثال بھی موجود ہے۔ایران کے ساتھ جنگ کی صورت میں امریکہ کا خطے میں کردار بدل جائے گا۔خدانخواستہ اگر دونوں ملک جنگ کی طرف گئے تو اس سے پورے خطے کا نقصان ہوگا۔

ایران ماضی میں بیان دے چکا ہے کہ، جنگ کی صورت میں آبنائے ہرمز کا راستہ بند کر دیا جائے گا۔آبنائے ہرمزمشرق وسطہ کے تیل پیدا کرنے والے ممالک کو ایشیاء، یورپ اور شمالی امریکہ سے ملاتی ہے۔آبنائے ہرمز خلیج فارس اور خلیج اومان کے درمیان واقع ہے۔جس کے ایک طرف امریکی اتحادی متحدہ عرب امارات، اومان،قطر،سعودی عرب وغیرہ ہیں۔جبکہ دوسری طرف ایران ہے۔اور یہ صرف خلیج فارس کی طرف سے سمندر میں راہداری فراہم کرتا ہے،جو دنیا کا تیل کے لحاظ سے اہم ترین آبی گزرگاہ ہے۔آبنائے ہرمز سے دنیا کا بیس فیصد کے قریب تیل گزرتا ہے۔ماضی میں ایران۔عراق جنگ کے دوران بھی آبنائے ہرمز تصادم کا شکار رہا تھا۔اگر امریکہ نے ایران پر حملہ کیا تو ایران آبنائے ہرمز پر دوبارہ تصادم برپا کرسکتا ہے۔جس سے نہ صرف تیل کی ترسیل بند ہوگی بلکہ تیل کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ معیشت بھی غیر مستحکم ہوگی۔جو خطے میں بے یقینی اور افراتفری کو فروغ دینے کے لئے کافی ہوگا۔

امریکہ نے ایران پر مزید سخت پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ایران کئی برسوں سے امریکی پابندیوں کا شکار رہاہے۔تاہم 2015ء میں امریکہ اور سامتی کونسل کے رکن ممالک نے ایران سے ایٹمی معاہدہ کیا۔جس کے تحت ایران نے اپنی ایٹمی سرگرمیاں ترک کیں۔اس کے بدلے ایران پر عائد تجارتی پابندیوں کو نرم کیا گیا۔اور ایران نے تیل کی آزادانہ فروخت شروع کی،جو ایران کی معیشت کے لئے بڑی اہمیت رکھتی ہے۔امریکہ نے گزشتہ برس خود کو اس معاہدے سے یہ کہہ کر علیحدہ کر لیا کہ، ایران پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔جس کے جواب میں ایران نے بھی خود کو معاہدے سے بالاتر سمجھ کر اپنی ایٹمی سرگرمیوں کو بڑھانے کا عندیہ دیا۔جس کے بعد سے کشیدگی بڑھتی چلی گئی۔

امریکہ ایران پر سخت پابندیاں عائد کرنا چاہتا ہے، جس کے ضمن میں امریکہ نے بھارت پر ایرانی تیل کی خرید ترک کرنے کا دباؤ ڈالا ہے۔چائنہ کے بعد بھارت ایران کے تیل کا دوسرا بڑا خریدار ہے۔اور بھارت کے لئے یہ تیل سستا ترین ہے۔ بھارت کے ایران کے ساتھ مراسم کافی اچھے ہیں۔اس کے علاوہ بھارت چاہ بہار بندرگاہ بھی چلانا چاہتا ہے۔بھارت کے امریکہ کو ٹال مٹول کی بدولت صدر ٹرمپ نے بھارت کا جی ایس پی کا درجہ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بھارت امریکہ تجارتی تعلقات سرد مہری کا شکار ہیں۔

پاکستان کو ایسے حالات میں غیر جانبدارانہ رویہ اختیار کرنا ہوگا۔پاکستان سے لاکھوں شعیہ زیارتوں کے لئے ہر سال ایران جاتے ہیں۔ہماری طرف سے کسی بھی قسم کی کوتاہی اندرونی و بیرونی انتشار کا باعث بن سکتی ہے۔ایران امریکہ جنگ میں افغان طالبان کا کیا کردار ہوگا؟ پاکستان کا جنگ کی صورت میں کیا مؤقف ہونا چاہئے؟ کیا افغان مہاجرین کی طرح ایران کے پناہ گزین بھی پاکستان کا رخ کریں گے؟ ایسے مزید سوالات کے حل بھی پاکستان انتظامیہ کے زہنوں میں ہونے چاہئیں۔جنگ کا خطرہ بظاہر تو نظر نہیں آرہا۔ دونوں فریقین امن چاہتے ہیں۔تاہم اس کا ہرگز مطلب یہ نہیں کہ جنگ کا خطرہ ٹل گیا۔جنگ کی تلوار پورے خطے کے سر پر لٹک رہی ہے۔بڑی ریاستوں کو حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے امن کی خاطر معاملات کو حل کرنا ہو گا۔
Zulqarnain Hundal

تحریر : ذوالقرنین ہندل

Share this:
Maulana Fazlur Rahman
Previous Post مولانا فضل الرحمان کا اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کو فون، اے پی سی میں شرکت کی دعوت
Next Post دھیلے کی کرپشن
Corruption

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.