geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یوم عاشور اور ہمارے ذمہ داریاں

August 30, 2020 0 1 min read
Ashura Day
Share this:

Ashura Day

تحریر : سید عارف سعید بخاری

‘ ‘یوم عاشور ”کی فضیلت سے انکار ممکن نہیں۔نواسہ رسول حضرت امام حسین نے اُس روز اپنے 72 جانثاروں کے ہمراہ میدان کربلا کی تپتی زمین پر اسلام کی سربلندی کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے اسلامی تاریخ میں ایک ایسی مثال قائم کی کہ جو رہتی دنیا تک راہ ِحق میں قربان ہونے والوں کیلئے مشعل ِ راہ بن گئی ۔ امام عالی مقام حضرت امام حسین امن کے داعی تھے،آپ کا اہل خانہ کے ہمراہ کوفہ میں قدم رکھنا اس امر کی دلیل ہے کہ آپ وہاں جنگ و جدل کی نیت سے نہیں آئے تھے بلکہ بعض لوگوں کی طرف سے بیعت کی درخواست پر تشریف لائے تھے لیکن یزید کے بدنیت ساتھیوں نے امام عالی مقام حضرت امام حسین ،آپ کے ساتھ اہل خانہ اور جانثاروں کو شہید کر ڈالا ۔ یزید یوں نے اہلبیت اطہار کے معصوم بچوں کو بھی معاف نہیں کیا ،جو اسلامی تاریخ کا المناک و دل خراش سانحہ ہے ۔

ماہ محرم الحرام مسلم اُمہ کے لئے بلا تفریق عقیدہ و مسلک غم وآ ندوہ کا مہینہ ہے ،اس ماہ مسلم اُمہ امام عالی مقام اور ان کے خانوادوں کی قربانیوں کو یاد کرتی ہے، حضرت امام حسین کے چاہنے والے ان ماب و آلام پرگریہ و زاری کرتے ہیں ، مجالس عزا ء اور ماتمی جلوسوں کا انعقاد کرتے ہیں ،اپنے پیاروں کو یاد کرکے آنسو بہاتے ہیں تو ان کے ساتھ دیگر مکاتب فکر کے لوگ بھی اپنے اپنے عقائدکے مطابق آپ کو سلام پیش کرتے ہیں ۔

14صدیاں قبل واقعہ کربلا پیش آیا،مظلومین کربلا پر ڈھائے جانے والے مظالم کو کھلی آنکھوں سے دیکھنے کا یارا کس کو تھا۔۔؟ ،کس میں اتنی ہمت و طاقت تھی کہ وہ ان مظالم کو اپنی آنکھوں سے دیکھے اور پھر اسے بیان بھی کر پاتا ،لیکن روایت کے ذریعے پہنچے والے واقعات یقینا روح فرسا اور دل ہلا دینے والے ضرور ہیں ۔فی زمانہ مسلکی اختلافات قومی المیہ بن چکے ہیں،ہرطبقہ اپنی سوچ و فکر کے مطابق واقعہ کربلا پیش کرکے اپنے دل کو اطمینان دلا رہا ہے اور یہ سمجھتا ہے کہ اس نے اپنا حق ادا کر دیا ہے ۔ قیام پاکستان کے بعد سے لے کرایوبی دور حکومت تک ملک بھر میں تمام مکاتب فکر میں اتفاق و اتحاد ، اخوت و بھائی چارے کا ماحول میسر تھا اور ماہ محرم کے دوران اس پراور زیادہ عمل کیا جاتا تھا، ماہ محرم میں مجالس عزاء اور ماتمی جلوسوں کیلئے انتظامیہ سے اجازت نامہ (لائسنس)لینا لازم تھا ،مجالس عزاء برپا ہوتیں یا جلوس نکلتے تو ان میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ پیدا نہ کی جاتی ، حقیقت تو یہ ہے کہ جلوس کے راستوں کے ساتھ ساتھ اور بالکونیوں پرہر مکتب فکر کی خواتین و حضرات ،بچے بوڑھے او ر جوان موجود رہتے ، انتشار و نفاق کی بجائے محبتوں بھرا ماحول ہوتا ، اہلسنت و الجماعت سے تعلق رکھنے والے احباب جلوسوں کے راستوں میں سبیلیں لگاتے اور لنگر تقسیم کرتے نظر آتے ۔ لیکن ہماری بدقسمتی کہ مذہبی اور لسانی تعصبات کو ہوادی گئی ۔ملک میں امن و آشتی کے پھول کھلانے کی بجائے بعض علمائے کرام نے ”فتویٰ بازی” کو اپنا شعار بنا لیا ۔

المیہ یہ ہے کہ ہمارے ہاں ہر دوسرا عالم فاضل شخص اپنے تئیں خود کو فلاسفر سمجھ کر مخالفین کو ”گالی ” دینے لگا، تکفیر کے فتوے عام ہونے لگے ۔منبر رسولۖ کو اصلاح ملت کی بجائے تفرقہ بازی کے لئے استعمال کیا جانے لگا ۔گویا ان عاقبت نا اندیش لوگوں نے ملک کو مذہبی تفرقہ بازی کی آگ میں جھونک دیا ۔ہم مسلمان ہوتے ہوئے بھی ایک دوسرے کے دشمن بن گئے ۔مجالس کے انعقاد اور جلوسوں کے روٹس پر اعتراض معمول بنا گیا۔کسی کی مذہبی آزادی سلب کرنے کاکوئی جواز نہیں بنتا ۔پاکستان میں انتشار و نفاق کا سبب محض” مسلکی اختلاف ”ہے جبکہ ہمارے پڑوسی ملک بھارت میںتعصب کی بنیادپر صرف مسلمانوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ پاکستان میں اپنے اپنے نظریات ہیں ، ہر فرقہ اپنی جگہ مسلمان کہلانے کا دعویدار ہے ۔مگر المیہ یہ ہے کہ ہم اپنے سوا کسی دوسرے کو مسلمان سمجھنے کو تیار نہیں، پاکستان میںاکثریت مسلمانوں کی ہے ، آئین پاکستان میں اقلیتوں کو بھی ہر ممکن حقوق حاصل ہیں ۔لیکن ہم تو اقلیتوں کو بھی ان کے حقوق دینے پر تیار نہیں، یہی وجہ ہے کہ انتشار و نفاق نے ملک کا امن تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی سلامتی کو بھی خطرات سے دوچار کر رکھا ہے اورہماری اس سوچ و فکر کا فائدہ ہمارا ازلی دشمن بھارت اٹھا رہا ہے ۔ اتحاد بین المسلیمین کا پیغام عام کرناوقت کی اہم ضرورت بن چکا ۔کسی کو اپنے دین کی فکرہے اور نہ ہی اپنے نظریات میں بہتری لانے پر دھیان ۔ ایک خدا اور رسول ۖکے ماننے والوں کے اعمال اسلامی تعلیمات سے مطابقت ہی نہیں رکھتے ۔

بیشک ! ہم امام عالی مقام حضرت امام حسین سے محبت کا دم بھرتے ہیں مگرہم میں کردار حسینی نظر نہیں آتا ، امام عالی مقام نے حق کیلئے ڈٹ جانے کا درس دیا لیکن ہم یزیدی قوتوں کے آلہ کار بن کر دین اسلام کے ابدی پیغام تک کو بھلا چکے ہیں ۔محرم الحرام کا یہ مقدس مہینہ ہمیں باہمی اخوت، رواداری اور اتحاد و یگانگت کا درس دیتا ہے ۔آج کا دن اس امر کا متقاضی ہے کہ ہم اپنے مسلک پر ثابت قدم رہیں اور دوسروں کے عقائدپر تنقید سے گریز کریں کیونکہ مذاہب عالم میں دیگر اقوام کے مذہبی عقائد پر تنقید کا درس نہیں دیا جاتا ۔ مذہبی آزادی ہر انسان کا پیدائشی حق ہے ،کسی کوکسی کی مذہبی آزادی سلب کرنے کا حق حاصل نہیں،”’یوم عاشور ” حقیقی معنوں میں مظلومین ِکربلا سے منسوب ایسا دن ہے کہ جب اُمہ آپ کی یاد مناتے ہوئے آپ کے مشن کو جاری و ساری رکھنے کا عہد کرتی ے ۔

”یوم عاشور ” پر ہمیں غور کرنا ہوگا کہ ہم کس سمت جا رہے ہیں ۔آج ہمیں عبادات کیلئے بھی سخت سیکورٹی حصار کی ضرورت پیش آ نے لگی ہے ۔؟اس میں کوئی شک نہیں کہ مذہب کے نام پرکشیدگی کی فضا ہماری اپنی ہی پیدا کردہ ہے ۔المیہ یہ ہے کہ اسلام دشمن قوتیں دنیا بھر میں مسلمانوں کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنا رہی جبکہ ہم ایک دوسرے کے دست و گریباں ہورہے ہیں۔عدم برداشت کی وجہ سے اختلافات میں شدت اور ماحول میں گرمی پیدا ہورہی ہے ۔ اس لئے ہماری تمام اہل اسلام سے درخواست ہے کہ وہ مسلکی اختلافات کوبھلاکر اخوت و محبت کی فضا پیدا کرنے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں تاکہ وطن عزیز امن کا گہوارا بنے اور ہمارا کردار دیگر اقوام کے لئے باعث تقلید ہو۔دُعا ہے کہ امسال بھی یوم عاشور اور سارا ماہ محرم امن و سلامتی کے ساتھ گذرے اور ملک بھر میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے ۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔
Syed Arif Saeed  Bukhari

تحریر : سید عارف سعید بخاری
Email:arifsaeedbukhari@gmail.com

Share this:
Karachi Rain Water
Previous Post کراچی: 4 روز بعد بھی کلفٹن اور ڈیفنس کے علاقوں سے بارش کا پانی نہ نکالا جا سکا
Next Post 10 محرم ” اسلامی تاریخ کا خاص دن”
Muharram ul Haram

Related Posts

US-Israel Strikes Escalate as Iran Retaliates, Oil Prices Fluctuate

امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں جنگ چوتھے ہفتے میں داخل

March 20, 2026
Pakistan Accuses India of Water Weaponization at UN Forum

اقوام متحدہ میں پاکستان نے بے بنیاد دہشت گردی کے الزامات پر بھارت کی آبی وسائل کو ہتھیار بنانے کی پالیسی کی سخت مذمت کی

March 20, 2026
Oil Prices Retreat as Hawkish Central Banks Rattle Markets

ایران جنگ کے تناؤ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں، بانڈ مارکیٹ میں ہلچل

March 20, 2026
Pakistan's Economy at High Risk from Hormuz Strait Disruption

ہرمز کے آبنائے میں خلل پاکستان کی معیشت کے لیے تباہ کن ہو سکتا ہے، مطالعہ انتباہ

March 20, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.