geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

10 محرم ” اسلامی تاریخ کا خاص دن”

August 30, 2020 1 1 min read
Muharram ul Haram
Share this:

Muharram ul Haram

تحریر : عقیل خان آف جمبر

مسلمانوں کے نئے سال کا آغاز محرم الحرام سے ہوتا ہے۔ دورجہالت میں بھی اس مہینہ کو عزت و احترام سے دیکھا جاتا تھا ۔ حضور اکرم ۖ نویں اور دسویں تاریخ کو روزہ رکھتے تھے۔یہودیوں کے لیے بھی دس محرم کادن بہت معتبرک ہے اس دن یہودی بھی روزہ رکھتے ہیںاور خوشیاں مناتے ہیں۔ جب حضورۖ مدینہ تشریف لائے تو آپ ۖ نے دیکھا کہ یہودی 10 محرم کا روزہ رکھتے ہیں تو آپ ۖ نے مسلمانوں سے فرمایا کہ وہ 9 اور 10 محرم کے روزے رکھا کریں تاکہ ان سے تفریق ہو۔

یومِ عاشور کے ساتھ کئی تاریخی اور عظیم واقعات منسوب ہیں جن میںدنیا بھر کے انسانوں کے باپ حضرت آدم علیہ السلام کی پیدائش عاشورہ کے دن ہوئی تھی۔عاشورہ کے روز ہی حضرت آدم علیہ السلام جنت میں داخل کئے گئے اورحضرت آدم علیہ السلام کی توبہ بھی عاشورہ کے روز ہی قبول ہوئی۔ اللہ تعالیٰ نے عرش،سورج،چاند،ستارے،زمین،آسمان اور جنت کی تخلیق بھی اِسی د ن کی۔حضرت ابراہیم علیہ السلام کی پیدائش اور انہیں نمرود کی آگ سے نجات کے دونوں بڑے واقعات بھی اِسی روز پیش آئے تھے۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام اور بنی اسرائیل کو فرعون سے نجات کا دن بھی عاشورہ تھا۔حضرت عیسیٰ علیہ السلام اسی روز پیدا ہوئے اور اسی روز ہی انہیں آسمان پر اٹھایا گیاتھا۔

عاشورہ کے دن جہاں یہ واقعات ہوئے اسی دن حضرت ادریس علیہ السلام کو آسمان پر اٹھایاگیا۔حضرت یونس علیہ السلام کو مچھلی کے پیٹ سے نجات اس دن ملی۔حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی کنارے اس دن لگی تھی۔حضرت سلیمان علیہ السلام کو سلطنت کا مالک اللہ نے اسی دن بنایا ۔اسی دن حضرت یعقوب علیہ السلام کی بینائی واپس آئی۔اسی دن اللہ نے حضرت ایوب علیہ السلا م کو بیماری سے نجات دی۔حضرت خدیجہ سے حضور ۖ نے نکا ح بھی اسی دن کیا تھا۔اسی دن پہلی بار آسمان سے بارش ہوئی تھی۔ قیامت آنے کی نشانیوں میں سے ایک نشانی یہ بھی ہے قیامت کے دن 10محرم ہوگااورجس وقت واقعہ کربلا ہواا س روز بھی تاریخ 10محرم ہی تھی۔

حضرت امام حسین نے 10محرم الحرام 61ھ کو جو عظیم قربانی دی اس واقع کو کئی صدیاں گزر گئیں مگر یہ آج بھی اپنی تروتازگی برقرار رکھے ہوئے ہے۔ آزادی کے متوالوں ، ظلم سے ٹکرانے والوں ، حق کا پرچم بلند کرنے والوں، امر بالمعروف ونہی ازمنکر کا پرچم تھامنے والوں اور غلامی کی زندگی پر موت کو ترجیح دینے والوں کے لیے کربلا آج بھی مشعل راہ ہے۔ تحریک کربلا میں ہر مذہب ومسلک اور زندگی کے ہرشعبے کے افراد کے لیے یکساں رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ اس تحریک میں چھ ماہ کے بچے سے لیکر اسی سال کے بوڑھے تک اور پاکبازخواتین کے تاریخ ساز کردار سے صفحات بھرے پڑے ہیں۔

غیر مذہب اور جاہل معاشرہ میںجو جانوروں کے پانی پینے پلانے پر طویل جنگوں میں مصروف رہتے تھے وہ بھی اس ماہ میں جنگ نہیں کرتے تھے۔اسلامی دنیا میں محرم کی اہمیت واقعہ کربلا کی وجہ سے زیادہ ہوگئی ۔حضرت امام حسین کو جب کربلا کے میدان میں شہید کیا گیا ، آپ کی شہادت کا واقعہ بہت لمبا اور دل سوز ہے جس کو لکھنے کی مجھ میں طاقت نہیں اور پڑھنے کا حوصلہ آپ میںبھی نہ ہوگا۔ واقعہ کربلا میں 16اہل بیت سمیت 76افراد نے شہادت پائی۔جس دن حضرت امام حسین شہید ہوئے اس دن سورج گرہن ہوگیا ۔حضرت امام حسین کی شہادت پر انسانوں کے ساتھ ساتھ جنات بھی روئے۔

یہ واقعہ ہجرت ہمیں یاد دلاتا ہے کہ وہ مظلوم ، بے کس بے بس اور لاچار مسلمان کس طرح اپنے مشن میں کامیاب ہوئے اور کس طرح بیابان اور جنگل میں گئے اپنے آبلوں سے کانٹوں سے تواضع کی ، لو اور دھوپ کو دیکھا ، تپتی ریت اور دہکتے کوئلوں کو ٹھنڈا کیا، جسم پر چرکے کھائے ، سینے پر زخم سجائے ، آخرمنزل مقصود پر پہنچ کر دم لیا ، کامرانی وشادمانی کازریں تاج اپنے سر پر رکھااور پستی وگمنامی سے نکل کر شہرت ، عزت اور عظمت کے عروج پر پہنچ گئے۔لیکن سوائے ناکامی آج ہم نے ہجرت کے حقیقی درس کو فراموش کر دیا ۔

محرم الحرم کے ان واقعات میں دیکھا کہ اسلام کے لیے کتنی قربانیاں دی گئیں مگرافسوس آج کے مسلمان اس ماہ میں افسوس کے لیے کالے کپڑے پہننا، شادی بیاہ نہ کرناجیسے کام تو کرتے ہیں مگر ان دودن میں روزہ رکھنے کی جو سنت ہے اس کو پورا نہیں کرتے ۔ اگر قربانی کا درس لینا ہے تو یہ محرم الحرام کا مہینہ کافی نہیں؟ آج ہم صرف نام کے مسلمان ہیں کیونکہ دشمن اسلام تو کسی طرح بھی مسلمان پر وارکرنے نے باز نہیں آرہا۔آج جبکہ عالم اسلام پر مصیبتوں کے بادل چھائے ہیں۔ کشمیر میں کربلا کا سین پیش کیا جارہا ہے ۔ ایک سال سے زائد ہوگیا ہے کشمیر ی عوام کو بھارت نے قید کیا ہوا ہے۔ ان کا کھانا پینا بند کیا ہوا ہے اور ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھائے جارہے ہیںمگر افسوس کوئی مسلم ممالک ان کے لیے محمد بن قاسم یا ٹیپو سلطان بننے کو تیار نہیں۔ فلسطین پر صیہونی قبضہ اور اہل فلسطین پر ظلم و ستم اپنی انتہا کو چھو رہا ہے۔خود ہمارے مسلم ممالک اسرائیل کا وجود تسلیم کرنے پر تُلے ہوئے ہیں۔ مسجد اقصٰی کی تاریخ کو بھول کر ، فلسطینی عوام کی جدوجہد کو پس پشت ڈال کر کفار سے دوستی کی پینگیں بڑھانے جارہے ہیں اور پھر یہی اسلام ممالک حضرت امام حسن اور امام حسین کی قربانیوں کی مثالیں دیتے ہیں۔

کلمہ پڑھ لینا ہی مسلمان ہونے کے لیے ضروری نہیں اس پر عمل پیرا ہونا بھی اتنا ہی ضروری ہے۔ اگر اسلام کا جھنڈا بلند کرنا ہے تو ہم اپنے اندر حضرت عمر اور حضرت امام حسین کی سی دلیری اور جذبہ شہادت پیدا کرنا ہوگا مگر افسوس کہ مسلمان ممالک بڑی خاموشی سے ان غیر مسلموں کی بدمعاشی کو قبول کررہے ہیں ۔ ہے کوئی ایسا حاکم اسلام جو امام حسین کی سنت کو پورا کرتے ہوئے اپنے مسلمان بھائیوں کو اس قرب سے باہر نکالے؟ نہیں ایسا کوئی مسلمان حکمران نہیں کیونکہ یہ جذبہ تو ہم میں نہیں ہمارے بڑوں میں تھا۔ ہم تو مفت کا مال کھا کر ہڈحرام ہوگئے ہیں۔ ہم کو دنیا عزیز ہے آخرت سے کوئی پیار نہیں۔کیونکہ ہمارے اندر موت کا کوئی ڈر نہیں۔ ہمیں خدا کے قہر کا کوئی خوف نہیں۔ ہمیں اگر محبت ہے تو بس دنیاداری سے۔

آؤ آج عاشورہ کے دن یہ عہد کریں کہ ہم امام حسن اور حسین کی تقلید کرتے ہوئے ہمیشہ اسلام کے لیے لڑیں گے۔مسلمانوں پر جہاں ظلم ہوگا تمام اسلامی ریاستیں اکٹھی ہوکر کفار کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے ۔فرقہ واریت کے بجائے صرف ایک اللہ اور اس کے رسول کے بتائے ہوئے احکامات پر عمل کریں گے ۔مجھے معلوم ہے کہ سب باتیں صرف لکھنے پڑھنے تک محدود ہیں مگر اندر سے ہم سب کھوکھلے ہیں اور کچھ کرنے کی سکت نہیں رکھتے۔ آخر میں اللہ سے دعا ہی کرسکتے ہیں اے اللہ توہی اپنے کرم وفضل سے مسلمانوں کی حفاظت فرما۔ آمین
Aqeel Khan

تحریر : عقیل خان آف جمبر
aqeelkhancolumnist@gmail.com

Share this:
Ashura Day
Previous Post یوم عاشور اور ہمارے ذمہ داریاں
Next Post دوسرا ٹی ٹوئنٹی: انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی
England vs Pakistan

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.