geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

آصف زرداری سمیت کسی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کیے جائیں: وزیراعظم کی ہدایت

June 18, 2019 1 1 min read
Meeting
Share this:

Meeting

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے سابق صدر آصف علی زرداری سمیت کسی بھی رکن قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف اور دیگر اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور عوامی مسلم لیگ کے ارکان بھی شریک تھے۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن والے چور ڈاکو ہیں، دنیا میں کہیں مجرم پروڈکشن آرڈر پر ایوان میں آکر حکومت اور وزیراعظم کے خلاف تقریریں نہیں کرتے، آصف زرداری سمیت کسی کے بھی پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوں گے۔

انہوں نے حکومتی ارکان کو ہدایات دیں کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی تقریر کے دوران مداخلت کی جائے اور انہیں خطاب نہ کرنے دیا جائے، یہ نہ ہو آپ لوگ اپوزیشن ارکان کے ساتھ کیفے ٹیریا میں بیٹھ کر گپیں لگاؤ اور چائے پیو۔

ذرائع کا بتانا ہے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قوم کو قرضوں میں جکڑ کر ذاتی تجوریاں بھرنے والے قومی مجرم ہیں لہٰذا ان کے ساتھ مجرموں والا سلوک کیا جانا چاہیے۔

اس دوران حکومتی رکن ثناء اللہ مستی خیل نے کہا کہ وزیر اعظم صاحب ہاتھ جوڑتا ہوں ہمیں بجٹ منظور کرانا ہے احتجاج نہ کریں جس پر عمران خان نے کہا کہ ثناء اللہ تمہیں نہیں پتہ یہ مجرم ہیں، ان کے خلاف یہ سب کرنا ضروری ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا عمران خان نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن سے ضمانت لو، وہ خاموش رہ کر مجھے تقریر کرنے دیں، جس پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید بولے کہ نہیں جناب وہ مُکر جائیں گے۔

اجلاس کے دوران اتحادی جماعت کے رکن خالد مگسی نے وزیرا عظم سے استفسار کیا کہ وزیر اعظم صاحب کیا اتحادی آپ کے ساتھ رہیں گے؟ وزیرا عظم نے جواب دیا کہ میں اکیلا آیا تھا، کوئی رہے نہ رہے میں ان کے خلاف لڑوں گا۔

ذرائع کے مطابق حکومتی رکن نصراللہ دریشک نے وزیرا عظم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے آپ کو ملک بچانے کے لیے بھیجا ہے جس پر ایم کیو ایم ایم کے رکن اسامہ قادری نے کہا ہم نے بھی ایک شخص کو بہت تعریفیں کر کے چڑھایا ہوا تھا، آج وہ شخص باہر بیٹھا ہوا ہے، اس پر عمران خان نے کہا کہ کیا میں بھی ملک چھوڑ جاؤں گا؟

اجلاس میں رکن اسمبلی شکور شاد نے وزیر اعظم کو شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کے خلاف پوسٹر بھی دکھایا، جس پر وزیر اعظم مسکرائے اور انہیں سراہا۔

اجلاس میں حکومتی اتحادی بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے ارکان شریک نہیں ہوئے۔

Share this:
China Earthquake
Previous Post چین کے صوبہ سیچوان میں زلزلہ: 12 افراد ہلاک, 100 سے زائد زخمی
Next Post ایران میں خامنہ ای کے جانشین کے تقرر کے طریقہ کار پر اختلافات شدت اختیار کر گئے
Ayatollah Ali Khamenei

Related Posts

Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026
Zelensky's Plane Not Hit by Russian Drone, Ukraine Says

زیلنسکی کے طیارے اور روسی ڈرون: مالدووا کے واقعے کی حقیقت کیا ہے؟

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.