geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 24, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایسٹرا زینیکا: جرمن ماہرین نے بلڈ کلاٹنگ کی وجہ تلاش کر لی

March 22, 2021 0 1 min read
Corona vaccine
Share this:

Corona vaccine

جرمنی : دنیا کے کئی ممالک میں برٹش سویڈش کمپنی ایسٹرا زینیکا کی تیار کردہ کورونا ویکسین کا استعمال روک دینے کی وجہ چند مریضوں میں بلڈ کلاٹنگ کے جان لیوا واقعات بنے تھے۔ جرمن ماہرین نے اب بلڈ کلاٹنگ کی وجوہات کا پتا چلا لیا ہے۔

کئی یورپی اور غیر یورپی ممالک میں، جہاں عام لوگوں کو کووڈ انیس کی عالمی وبا کے دوران کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ایسٹرا زینیکا کی ویکسین لگائی گئی تھی، چند مریضوں میں ویکسینیشن کے بعد خون کے بہت چھوٹے چھوٹے لوتھڑے بننے کی وجہ سے ان مریضوں کا انتقال ہو گیا تھا۔

ایسے واقعات کے سامنے آنے کے بعد اس ویکسین کے محفوظ اور مؤثر ہونے سے متعلق ایسے وسیع تر خدشات پیدا ہو گئے تھے، جن کی طبی تحقیقی ماہرین نے فوری طور پر تصدیق نہیں کی تھی، مگر عمومی احتیاط کے باعث کئی ممالک میں اس ویکسین کا استعمال عبوری طور پر روک دیا گیا تھا۔

ان اداروں کی طرف سے یہ بھی کہا گیا تھا کہ یہ ویکسین جن مریضوں کو لگائی گئی تھی، ان میں شرح اموات انتہائی معمولی تھی، جس کی بنیاد پر سائنسی حوالے سے ایسٹرا زینیکا ویکسین کا استعمال ترک کر دینے کی کوئی وجہ نہیں تھی۔

کئی ممالک میں ماہرین یہ جاننے کی کوشش میں تھے کہ جن مریضوں کو یہ ویکسین لگائی گئی تھی، ان کے چند ایک کے جسموں میں خون کے بہت چھوٹے چھوٹے لوتھڑے بن جانے یا بلڈ کلاٹنگ کی وجوہات کیا تھیں۔

جرمن شہر گرائفس والڈ کے ایک ٹیچنگ ہسپتال کے محققین کا کہنا ہے کہ انہوں نے ان عوامل کا پتا چلا لیا ہے، جن کی وجہ سے بہت کم شرح سے ہی سہی لیکن ایسٹرا زینیکا ویکسین چند مریضوں مین بلڈ کلاٹنگ کی وجہ بنی۔ ان ماہرین کے مطابق ایسے مریضوں کا ‘ٹارگٹڈ‘ علاج ممکن ہے۔

شمالی جرمنی میں گرائفس والڈ ٹیچنگ ہسپتال کے ماہرین نے جرمن نشریاتی ادارے این ڈی آر کو بتایا کہ بہت ہی کم واقعات میں ایسٹرا زینیکا کے استعمال کے بعد متعلقہ افراد کے خون میں جو کلاٹنگ دیکھنے میں آئی، وہ دراصل ایسے مریضوں کے دماغ میں پیدا ہونے والی ‘تھرومبوسِس‘ یا انجماد خون کی اپنے عوامل کی بنیاد پر بہت ہی نایاب طبی حالت تھی۔

ایمیزون کے بانی جیف بیزوس (اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ) کا الگ ہی انداز ہے۔ ان کی ای- کامرس کمپنی نے وبا کے دوران بزنس کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔ بیزوس کورونا وائرس کی وبا سے پہلے بھی دنیا کے امیر ترین شخص تھے اور اب وہ مزید امیر ہوگئے ہیں۔ فوربس میگزین کے مطابق ان کی دولت کا مجموعی تخمینہ 193 ارب ڈالر بنتا ہے۔

ان ماہرین کے بقول مریضوں کے دماغ میں اس thrombosis کا بروقت پتا چلا لیا جائے، تو اس کا باقاعدہ ٹارگٹ کر کے علاج ممکن ہے۔ یہ علاج بھی اسی عام طریقے سے کیا جا سکتا ہے، جیسے سالہا سال سے دنیا بھر میں ڈاکٹر دماغ میں انجماد خون کا علاج کرتے آئے ہیں۔

ایسٹرا زینیکا اور چند مریضوں میں بلڈ کلاٹنگ کے واقعات پر جرمنی میں ان ماہرین نے یہ تحقیق صحت عامہ کے شعبے کے ریگولیٹری ادارے پاؤل ایہرلِش انسٹیٹیوٹ اور آسٹریا کے ڈاکٹروں کے ساتھ مل کر مکمل کی، جہاں ایک نرس کا یہی ویکسین لگائے جانے کے چند روز بعد دماغ میں انجماد خون سے انتقال ہو گیا تھا۔

ریسرچرز کے مطابق دماغ میں ایسی بلڈ کلاٹنگ کا علاج کیا تو جا سکتا ہے، مگر صرف اسی وقت جب کسی انسان میں ایسا دماغی انجماد خون پیدا ہو چکا ہو اور اس کی تشخیص بھی ہو گئی ہو۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس طریقہ علاج کو ‘برین تھرومبوسِس‘ پیدا ہونے سے پہلے حفاظتی یا احتیاطی روک تھام کے عمل کے طور پر قبل از وقت استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

شمالی جرمن ماہرین نے آسٹریا کے ڈاکٹروں کے تعاون سے دماغ میں اس بلڈ کلاٹنگ کی وجوہات کے تعین سے متعلق یہ معلومات بہت سے یورپی ہسپتالوں تک پہنچا دی ہیں۔

جرمنی میں امراضِ دوران خون کی ملکی تنظیم کے ماہرین کے مطابق دماغ میں ‘تھرومبوسِس‘ کی عام علامات یہ ہیں کہ مریضوں کو سر درد اور غنودگی کا سامنا رہتا ہے اور بصارت بھی جزوی طور پر متاثر ہوتی ہے۔

اس تنظیم کے مطابق کسی بھی انسان کو اگر ویکسینیشن کے بعد تین دن سے زیادہ عرصے تک ان علامات کا سامنا رہے، تو اسے مزید مشورے اور تفصیلی طبی معائنے کے لیے اپنے ڈاکٹر یا ہسپتال کا رخ کرنا چاہیے۔

جرمنی سمیت کئی یورپی اور غیر یورپی ممالک میں حکومتیں ایسٹرا زینیکا ویکسین کا استعمال معطل کر دینے کے اپنے فیصلے واپس لے چکی ہیں اور یہ ویکسین بھی اب عام شہریوں کو لگائی جا رہی ہے۔

Share this:
Syrian Army, Hospital Bombing
Previous Post حلب میں شامی فوج کی اسپتال پر بمباری سے 7 شہری جاں بحق ہو گئے
Next Post بھارت میں آزادی رائے پر قدغن، احتجاج: ماہرین تعلیم مستعفی
Pratap Bhanu Mehta

Related Posts

Pakistan Day: The Dream That Forged a Nation

یومِ پاکستان: وہ دن جب ایک خواب نے قوم کی صورت اختیار کی

March 23, 2026
Sahibzada Farhan Wins ICC Player of the Month After Record Run

ورلڈ کپ کی شاندار کارکردگی پر صاحبزادہ فرحان ‘آئی سی سی پلیئر آف دی مہینہ’ قرار

March 23, 2026
Trump Delays Iran Power Plant Strikes Amid Talks

ٹرمپ نے ایران کے بجلی گھروں پر فوجی حملے پانچ دن کے لیے ملتوی کر دیے

March 23, 2026
Pakistan Emerges as Key Mediator in US-Iran Crisis

پاکستان ایران بحران میں کلیدی ثالث کے طور پر ابھرا، ٹرمپ نے حملے ملتوی کر دیے

March 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.