geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 24, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بابر کی سنچری رائیگاں، انگلینڈ نے سیریز میں 0-3 کی ناقابل شکست برتری حاصل کر لی

May 18, 2019 1 1 min read
Babar Azam
Share this:

Babar Azam

نوٹنگھم (جیوڈیسک) انگلینڈ نے چوتھے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 340 رنز بنائے جس میں بابر اعظم کی شاندار سنچری شامل تھی۔

جواب میں انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ تین وکٹوں سے جیت لیا۔ انگلینڈ نے ہدف آخری اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا اور سیریز میں 0-3 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔

سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 19 مئی کو لیڈز میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز امام الحق اور فخر زمان نے کیا تاہم لیفٹ آرم اوپنر امام الحق کہنی پر گیند لگنے کی وجہ سے گراؤنڈ سے باہر چلے گئے، وہ تین رنز پر کھیل رہے تھے۔

امام الحق کہنی پر گیند لگنے کے بعد درد سے کراہ رہے ہیں — فوٹو بشکریہ کرک ان جف
امام الحق کے ریٹائرڈ ہرٹ ہونے کے بعد بابر اعظم کریز پر آئے جنہوں نے فخر زمان کے ساتھ مل کر ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا۔

دونوں نے مل کر ٹیم کا اسکور 116 رنز تک پہنچایا، اس موقع پر فخر زمان 57 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد محمد حفیظ کریز پر آئے اور پراعتماد بیٹنگ کی، حفیظ اور بابر اعظم نے عمدہ پارٹنرشپ قائم کرتے ہوئے اسکور 220 رنز تک پہنچادیا، محمد حفیظ نے نصف سنچری مکمل کی اور 59 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

بعد ازاں بابر اعظم نے بھی اپنی سنچری مکمل کی اور وہ 115 رنز بناکر پویلین لوٹے، اس وقت پاکستان کا مجموعی اسکور 249 رنز تھا۔ یہ بابر اعظم کے ون ڈے کیریئر کی 9 ویں سنچری ہے۔

شعیب ملک 41، آصف علی 17 اور عماد وسیم 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ سابق کرکٹرز کپتان سرفراز سے اوپر کے نمبر پر کھیلنے کا مطالبہ کررہے ہیں تاہم وہ آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کیلئے آئے۔

سرفراز احمد 21 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ ریٹائرڈ ہرٹ ہونے والے امام الحق 48 ویں اوور میں دوبارہ بیٹنگ کیلئے آئے، وہ 6 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے فاسٹ بولر ٹام کرن نے 4، مارک ووڈ نے دو اور آرچر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جیسن رائے نے اپنی سنچری اسکور کی اور 114 رنز بناکر حسنین کا شکار بن گئے— فوٹو: آئی سی سی
انگلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز جیسن رائے اور جیمز ونس نے کیا اور دونوں نے پہلی وکٹ پر 94 رنز کی شراکت قائم کی۔ اس موقع پر ونس 43 رنز بناکر محمد حسنین کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

اس کے بعد جوئے روٹ کریز پر آئے جنہوں نے جیسن رائے کا بھرپور ساتھ دیا اور ٹیم کا اسکور 201 تک پہنچادیا۔ اس دوران جیسن رائے نے اپنی سنچری اسکور کی اور 114 رنز بناکر حسنین کا شکار بن گئے۔

اس کے بعد انگلینڈ کی تین اہم وکٹیں یکے بعد دیگرے گریں، 208 کے مجموعی اسکور پر پہلے جوئے روٹ 36 اور کپتان جوس بٹلر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے جبکہ 216 کے مجموعی اسکور پر معین علی بھی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔

تین اہم وکٹیں گرنے کے بعد انگلینڈ نے محتاط بیٹنگ شروع کی اور پاکستانی اسپنرز نے رنز کو روکے رکھا تاہم بین اسٹوکس اس موقع پر ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے رہے۔

انگلینڈ کو آخری دو اوورز میں 19 رنز درکار تھے، 49 واں اوور جنید خان نے کیا، بین اسٹوکس اور عادل راشد کریز پر موجود تھے، جنید خان نے 16 رنز دے کر میچ انگلینڈ کے حق میں کردیا۔

آخری اوور میں حسن علی کو تین رنز روکنے تھے تاہم وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکے اور میچ انگلینڈ نے جیت لیا۔

بین اسٹوکس نے ناقابل شکست 71 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

جنید خان نے 10 اوورز میں 85 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی، محمد حسنین نے 80 رنز دیکر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سیریز میزبان ٹیم نے 0-3 سے اپنے نام کرلی ہے، سیریز کا پانچواں اور آخری میچ اب رسمی کارروائی ہو گا۔

ٹرینٹ برج اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی تھیں۔ حارث سہیل کی جگہ شعیب ملک، فہیم اشرف کی جگہ محمد حفیظ اور شاہین آفریدی کی جگہ محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔

انگلش ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی تھیں، کپتان این مورگن پر ایک میچ کی پابندی کے باعث جوس بٹلر نے ٹیم کی قیادت کی جب کہ جیمز ونس، جوفرا آرچر، مارک ووڈ اور عادل رشید بھی میچ کھیل رہے تھے۔

Share this:
Dollar
Previous Post روپے کی بے قدری نہ تھم سکی: اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہو کر 150 تک پہنچ گیا
Next Post بھارتی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش کو مہوش حیات نے ٹھکرا دیا
Mehwish Hayat

Related Posts

Pakistan Day: The Dream That Forged a Nation

یومِ پاکستان: وہ دن جب ایک خواب نے قوم کی صورت اختیار کی

March 23, 2026
Sahibzada Farhan Wins ICC Player of the Month After Record Run

ورلڈ کپ کی شاندار کارکردگی پر صاحبزادہ فرحان ‘آئی سی سی پلیئر آف دی مہینہ’ قرار

March 23, 2026
Trump Delays Iran Power Plant Strikes Amid Talks

ٹرمپ نے ایران کے بجلی گھروں پر فوجی حملے پانچ دن کے لیے ملتوی کر دیے

March 23, 2026
Pakistan Emerges as Key Mediator in US-Iran Crisis

پاکستان ایران بحران میں کلیدی ثالث کے طور پر ابھرا، ٹرمپ نے حملے ملتوی کر دیے

March 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.