geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

برا ہوا تو میرے ساتھ اور بھی لوگ گھر جائیں گے : سرفراز ٹیم پر پھٹ پڑے

June 18, 2019 2 1 min read
Sarfraz Ahmed
Share this:

 Sarfraz Ahmed

مانچسٹر (جیوڈیسک) قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد انگلینڈ میں جاری کرکٹ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی مسلسل شکستوں کے بعد اپنی خاموشی توڑتے ہوئے ٹیم کے کھلاڑیوں پر برس پڑے۔

ذرائع کے مطابق اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں بھارت کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد پاکستانی ڈریسنگ روم کا ماحول قبرستان کا منظر پیش کررہا تھا، تماشائیوں کی جانب سے گراؤنڈ میں مغلظات سننے کے بعد جب شکست خوردہ کرکٹرز ڈریسنگ روم پہنچے تو ہرطرف خاموشی تھی ایسے میں کپتان سرفراز احمد نے خاموشی توڑی اور پھٹ پڑے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد جو عام طور پر کم گو اور بڑوں کے سامنے بات کرنے سے کتراتے ہیں، انہوں نے کھلاڑیوں کو آڑے ہاتھوں لیا اور واضح کر دیا کہ اس ٹیم میں حیران کن طور پر وہ چیزیں ہورہی ہیں جو اس سے پہلے نہیں ہوتی تھیں۔

انگلینڈ کی سیریز میں ہم نے 300 سے زائد رنز بنائے لیکن میچ ہار گئے، ورلڈکپ میں خراب کھیلے، لیکن ورلڈکپ میں جو کارکردگی ہوئی وہ کسی بھی طرح قابل قبول نہیں ہے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کھلاڑیوں پر واضح کیا ہے کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ میں گھر چلا جاؤں گا تو یہ اس کی حماقت ہے، اگر خدانخواستہ ٹیم کے ساتھ کچھ برا ہوا تو سب کچھ بہہ جائے گا، میرے ساتھ اور بھی لوگوں کو گھر جانا پڑے گا، اگر کوئی سمجھتا ہے کہ صرف میں ہی جاؤں گا تو یہ اس کی حماقت ہے۔

سرفراز احمد کی جانب سے یہ بات سنتے ہی کچھ کھلاڑیوں کی سِٹی گم ہو گئی۔سرفراز احمد نے براہ راست کسی پر الزام لگانے سے گریز کیا لیکن انہوں نے کہا کہ اس ٹور میں غیر معمولی چیز یہ ہورہی ہے کہ ہم بڑا اسکور کرکے اور اچھا کھیل کر بھی ہار رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد شکست کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بجائے چیخ چیخ کر بول رہے تھے، اس دوران کچھ لڑکے ندامت سے سر جھکائے ہوئے تھے اور بعض نے بولنے سے گریز کیا، لیکن عام طور پر کم گو سرفراز احمد سخت غصے میں بہت کچھ کہہ گئے۔

انہوں نے ان ڈائریکٹ بعض کھلاڑیوں کے گروپوں پر بھی سوال اٹھا دیا اور اشاروں میں بہت کچھ کہہ دیا، سرفراز احمد نے واضح کردیا کہ اب جو ہو گیا اسے بھول جائیں اور آگے بڑھیں۔ خراب کارکردگی کو بھول کر اگلے چار میچوں میں ٹیم کو اٹھائیں۔

اس دوران سنیئرز نے بات نہیں کی جب کہ مکی آرتھر بھی خاموش تھے البتہ ذرائع کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر نے نرم لہجے میں کہا کہ آگے بڑھیں اور اگلے چار میچوں میں کارکردگی دکھا کر اپنی ٹیم کو اٹھائیں، ابھی پاکستان کیلئے ورلڈکپ ختم نہیں ہوا ہے اس لیے اچھی کارکردگی ٹیم کو اوپر لے جاسکتی ہے اور بری کارکردگی میں سب کو جانا پڑے گا۔

خیال رہے کہ ورلڈکپ اور اس سے قبل ہونے والی سیریز میں خود کپتان سرفراز احمد کی اپنی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان ہے۔

Share this:
Hamza Shahbaz - Shahbaz Sharif
Previous Post شہباز شریف فیملی کے خلاف وعدہ معاف گواہ مشتاق چینی نے بیان ریکارڈ کرا دیا
Next Post محمد مُرسی عدالت میں انتقال کر گئے
Mohammed Mursi

Related Posts

Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026
Zelensky's Plane Not Hit by Russian Drone, Ukraine Says

زیلنسکی کے طیارے اور روسی ڈرون: مالدووا کے واقعے کی حقیقت کیا ہے؟

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.