geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 23, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بنگلہ دیش میں روہنگیا کا حال بُرا، مستقبل تاریک

March 26, 2021 0 1 min read
Bangladesh Rohingya Refugees
Share this:

Bangladesh Rohingya Refugees

بنگلہ دیش (اصل میڈیا ڈیسک) اقوام متحدہ نے بنگلہ دیش میں روہنگیا مہاجر کیمپ میں آتشزدگی کے حالیہ واقعے میں جھونپڑیوں سے محروم ہو جانے والے ہزاروں مہاجرین کی رہائش گاہوں کی تعمیر نو کے لیے 14 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

پڑوسی ملک میانمار سے سیاسی تعاقب کا شکار ہو کر بنگلہ دیش کا رُخ کرنے پر مجبور روہنگیا مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد نے بنگلہ دیش کے جنوبی علاقے کوکس بازار میں مہاجر کیمپوں میں پناہ لی تھی۔ گزشتہ پیر کو کوکس بازار کے بالو کھالی کے چار کیمپوں میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ دریں اثناء اقوام متحدہ کی مہاجرین کی امور کی ایجنسی یو این ایچ سی آر نے بتایا کہ دو روز قبل بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزین کیمپ میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک جبکہ 560 زخمی ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کی مہاجرین کے امور کی ایجنسی یو این ایچ سی آر نے کوکس بازار کے بالو کھالی میں واقع کیمپوں کی صورتحال کو تباہ کن قرار دیا ہے۔ اس واقعے کے بعد سے تا حال 400 افراد لاپتہ ہیں۔آگ کی زد میں آنے والے مہاجر کیمپ کے 45 ہزار سے زیادہ پناہ گزین اپنی رہائش سے محروم ہو چکے ہیں۔ خبر رساں ادارے روئٹرز نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ کیمپ کے چاروں طرف خاردار تاروں کی رکاوٹوں کی وجہ سے بہت سے لوگ آگ سے بچ نہیں سکے۔

دریں اثناء اقوام متحدہ کے شعبہ انسانی امداد کے سربراہ مارک لوکوک نے ایک ٹویٹ کے ذریعے امداد کا اعلان کرتے ہوئے تحریر کیا،”میں ‘یونائیٹڈ نیشنز سینٹرل ایمرجنسی رسپونس فنڈ‘ یو این ایچ سی ای آر ایف کی طرف سے کوکس بازار کے روہنگیا مہاجر کیمپ میں آگ لگنے سے تٰباہ ہونے والی پناہ گاہوں کی تعمیر نو اور دیگر ضروری اشیاء کی فراہمی میں مدد کے لیے 14 ملین ڈالر رقم مختص کر رہا ہوں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس امدادی رقم سے اس علاقے کے رہائشیوں کو پینے کا صاف پانی، غذا، ذہنی اور نفسیاتی صحت کے لیے ضروری سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔

اقوام متحدہ کی ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیش کی حکومت اور امدادی ایجنسی کے رضاکاروں نے بالو کھالی کے کیمپوں میں آگ لگنے کے واقعے کے متاثرین کی امداد کا کام شروع کر دیا ہے۔ امدادی ایجنسی کے اندازوں کے مطابق 10 ہزار پناہ گاہیں تباہ ہو گئی ہیں اور آگ نے 45 ہزار سے زائد انسانوں کو رہائش سے محروم کر دیا ہے۔

تعمیر نو کا کام شروع ہو گیا ہے۔

بے گھر افراد میں اکثریت روہنگیا مہاجرین کی ہے۔ پیر کو لگنے والی آگ سے اس علاقے کا ایک ہسپتال اور صحت، تعلیم اور غذا سے متعلق چند دیگر اہم مراکز بھی تباہ ہو گئے ہیں۔ آتشزدگی کے متاثرین نے قریبی کیمپوں اور اسکول کی عمارت میں پناہ لی۔

اقوام متحدہ کے انسانی بنیادوں پر امداد کے شعبے کے سربراہ مارک لوکوک نے آئندہ دنوں اور مہینوں میں ان پناہ گزینوں کی صورتحال کے مزید پریشان کن ہونے کی نشاندہی کی ہے۔ لوکوک کا کہنا تھا،” روہنگیا مہاجرین کو اس وقت پہلے سے کہیں زیادہ ہماری مدد کی ضرورت ہے۔ ایک طرف وبائی مرض بڑھتا جا رہا ہے دوسری جانب مون سون کی آمد آمد ہے۔‘‘ جنوب مشرقی ایشیا کی بُدھ مت کے ماننے والوں کی اکثریتی ریاست میانمار سے 10 لاکھ سے زیادہ روہنگیا مسلمان سیاسی تعاقب، جبر و ستم اور نسلی امتیاز کے بڑھتے ہوئے مظالم کے سبب گھر بار چھوڑ کر پناہ کی تلاش میں بنگلہ دیش پہنچے تھے، جہاں وہ انتہائی کسمپرسی کے عالم میں تنگ پناہ گاہوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔

Share this:
Anti-Muslim Riots
Previous Post دہلی: مسلم نوجوان سے زبردستی ‘پاکستان مردہ باد’ کا نغرہ لگوانے کا واقعہ
Next Post پاکستان ٹیلی ویژن کی پہلی خاتون اناؤنسر کنول نصیر انتقال کر گئیں
Kanwal Naseer

Related Posts

US-Israel Attack Iran; Tehran Vows Regional Infrastructure Destruction

امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے علاقائی تباہی کی دھمکی دے دی

March 22, 2026
Zardari Urges India to Restore Indus Water Treaty on World Water Day

صدر زرداری کا عالمی یوم آب پر بھارت سے مطالبہ: سندھ طاس معاہدہ بحال کیا جائے

March 22, 2026
Trump Threatens to Deploy ICE Agents to Airports Amid Shutdown

ٹرمپ کا بجٹ تعطل کے دوران ہوائی اڈوں پر آئی سی ای ایجنٹس تعینات کرنے کا اشارہ

March 22, 2026
Pakistani Celebrities Share Heartwarming Eid Celebrations

نئی شادی شدہ جوڑوں سمیت پاکستانی سٹارز نے عیدالفطر پر پیار بھرے لمحات شیئر کرکے ‘کپل گولز’ دیے

March 22, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.