geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

دہلی: مسلم نوجوان سے زبردستی ‘پاکستان مردہ باد’ کا نغرہ لگوانے کا واقعہ

March 26, 2021 0 1 min read
Anti-Muslim Riots
Share this:

Anti-Muslim Riots

دہلی (اصل میڈیا ڈیسک) دہلی پولیس نے ایک نوجوان کے ساتھ مار پیٹ کرنے اور اس سے زبردستی پاکستان مخالف نعرہ لگوانے کے سلسلے میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔

بھارت میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک نوجوان دوسرے نوجوان کو بے رحمی سے مار رہا ہے اور اس سے زبردستی ’’پاکستان مردہ باد‘‘ اور’’ہندوستان زندہ باد‘‘ کا نعرہ لگانے کو کہہ رہا ہے۔

اس ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا اور سنا جا سکتا ہے کہ متاثرہ شخص مجبوری میں یہ نعرے لگا رہا ہے جبکہ اسی دوران حملہ آور اسے زمین پر گرا دیتا ہے اور پھر ویڈیو میں نظر نہ آنے والا ایک شخص اس سے یہ نعرہ بآواز بلند داہرنے کو کہتا ہے۔

دارالحکومت دہلی میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ شمال مشرقی دہلی کے علاقے کھجوری خاص کا ہے اور اس سلسلے میں ایک شخص اجے گوسوامی گرفتار کر لیا گيا ہے۔ اجے گواسوامی گذشتہ برس دہلی میں ہونے والے مسلم کش فسادات کے سلسلے میں بھی جیل میں تھے اور کچھ روز قبل ہی وہ ضمانت پر رہا ہو کر باہر آئے تھے۔

ویڈیو میں متاثرہ شخص کو مسٹر گوسوامی کے پیر پکڑ تے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس پر گوسوامی کہتے ہیں، ’’میرے پیر چھوڑو‘‘۔اس شخض کی پٹائی کے دوران ہی پیچھے سے ایک اور شخض، ’’اویسی مردہ باد‘‘ کا نعرہ لگانے کو کہتا ہے۔ اسد الدین اویسی آل انڈیا مجلس اتحاد مسلمین کے صدر اور شہر حیدرآباد سے رکن پارلیمان ہیں۔

شمال مشرقی دہلی کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس سنجے کمار سین نے اپنی ایک ٹویٹ میں اس واقعے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا، “کھجوری خاص کے واقعے سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ پولیس نے اس کا نوٹس لے کر ایک کیس درج کر لیا ہے۔ ملزم کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے اور معاملے کی تفتیش جاری ہے۔”

پولیس نے متاثرہ لڑکے کا نام اور شناخت ظاہر نہیں کی ہے تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق جس لڑکے سے مار پیٹ کر کے زبردستی پاکستان مخالف نغرہ لگوا یا گيا، اس کا تعلق اسی علاقے کے ایک مسلم گھرانے سے ہے۔

بھارت کے دارالحکومت دہلی کے شمالی مشرقی علاقے میں گذشتہ برس فروری میں ہونے والے مسلم کش فسادات میں 50 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ان فسادات کے دوران بھی یہی کھجوری خاص کا علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا تھا۔ حالانکہ پولیس کا کہنا ہے کہ اس تازہ واقعے کا فسادات سے کچھ بھی لینا دینا نہیں ہے۔

پولیس نے اس بات کی تصدیق ضرور کی ہے کہ جس شخص کو اس سلسلے میں گرفتار کیا گيا ہے ان کا گزشتہ برس کے فسادات میں بھی نام آیا تھا اور وہ اسی سلسلے میں جیل میں بھی تھے جو حال ہی میں ضمانت کے بعد سے آزاد ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اجے گو سوامی نے متاثرہ شخض کے ساتھ مار پیٹ کی جبکہ ان کے ایک دیگر ساتھی دیپک نے یہ ویڈیو بنائی تھی جن کی ابھی گرفتاری باقی ہے۔ یہ ویڈیو گذشتہ منگل کو بنائی گئی تھی۔

بھارت میں نریندر مودی کی قیادت میں سخت گیر ہندو نظریات کی حامل جماعت بے جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ہی ملک بھر میں اس طرح کے فرقہ وارانہ فسادات، گائے کے ذبیحہ کے سبب لنچنگ اور مذہبی بنیادوں میں تفریق میں شدید اضافہ دیکھا گيا ہے۔

چند روز قبل کی ہی بات ہے کہ دلی کے مضافات میں ایک مسلم لڑکے کو اس لیے بری طرح سے مارا پیٹا گیا تھا کیونکہ پانی پینے کی غرض سے وہ مندر کے اندر چلا گيا تھا۔ مندر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس مندر کے باہر ہی مسلمانوں کے مندر میں داخلے پر پابندی کے حوالے ایک بڑا بورڈ آویزاں ہے۔

تاہم لڑکے کے والدین کا کہنا تھا کہ وہ بچہ پڑھا لکھا نہیں ہے اور چونکہ اسے زور کی پیاس لگی تھی اس لیے وہ مندر کے اندر لگے نل سے پانی پینے وہاں داخل ہوا تھا۔

Share this:
Saudi Arabia Attack
Previous Post سعودی عرب: تیل تنصیبات پر ڈرون حملہ
Next Post بنگلہ دیش میں روہنگیا کا حال بُرا، مستقبل تاریک
Bangladesh Rohingya Refugees

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.