geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 22, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بائیڈن یورپی یونین اور نیٹو کانفرنس میں شرکت کے لیے برسلز میں

June 14, 2021 1 1 min read
Joe Biden
Share this:

Joe Biden

برسلز (اصل میڈیا ڈیسک) توقع ہے کہ جو بائیڈن نیٹو سے متعلق امریکی عزم اور یورپ کے ساتھ مضبوط تعلقات کی پالیسی جاری رکھنے کا اعادہ کریں گے۔ جبکہ ٹرمپ اپنے دور اقتدار میں ” پہلے امریکا ” کی پالیسیوں پر عمل پیرا تھے۔

امریکی صدر جو بائیڈن اتوار کی دیر رات یورپی یونین کے مرکزی شہر برسلز پہنچے جہاں اس ہفتے مغربی دفاعی اتحاد نیٹو اور یورپی یونین کے رہنماؤں کے ساتھ چند روز تک کانفرنسز ہوں گی۔ بیلجیئم کے وزیر اعظم الیکزنڈر ڈی کرو نے امریکی صدر کی آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا۔

برسلز پہنچنے کے بعد وہ سیدھے امریکی سفارتخانے پہنچے جہاں وہ اس دورے کے دوران قیام کریں گے۔ برسلز میں رہنماؤں سے ملاقات کے بعد وہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کے لیے جنیوا روانہ ہوں گے۔

امریکی صدر جو بائیڈن پیر 14 جون کو برسلز میں نیٹو میں شامل 29 ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق یہ میٹنگ تین گھنٹے تک چلے گی۔ امکان ہے کہ نیٹو کے رکن ممالک اس ملاقات میں روس پر بات چیت کے ساتھ ہی افغانستان سے فوجی انخلا سمیت کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو کے دفاعی اخراجات میں کم خرچ کرنے اور اپنا حصہ نہ دینے کے حوالے سے رکن ممالک پر شدید نکتہ چینی کرتے رہے تھے تاہم بائیڈن سے توقع ہے کہ وہ نیٹو اتحاد سے امریکی عزم کا اعادہ کریں گے۔

اس اجلاس کے دوران نیٹو کے رکن ممالک جہاں چین کے عروج اور اثرات اور ہانگ کانگ کے بارے میں بیجنگ کی متنازعہ پالیسیوں پر بات چیت کریں گے وہیں صوبہ سنکیانگ میں ایغور مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے سلوک کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

نیٹو کے سکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے اتوار کے روز میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ نیٹو ممالک کے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ چین کے تعلق سے وہ اپنی ایک مضبوط اور مستحکم پالیسی وضع کریں۔

یورپی یونین کے ساتھ تجارتی امور پر بات چیت
منگل پندرہ جون کو امریکی صدر یورپی یونین کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے اور اس ملاقات میں وہ واشنگٹن اور 27 رکنی یورپی یونین بلاک کے مابین تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حکومت کے دور میں فرانس کی بعض اشیا اور یورپی ممالک کی بعض چیزوں پر اضافی ٹیکس نافذ کر دیا تھا۔ وہ یورپی ممالک پر یہ کہہ کر نکتہ چینی کیا کرتے تھے کہ امریکا اور یورپی یونین کے تجارتی تعلقات متوازن نہیں ہیں۔

برسلز آمد سے قبل جو بائیڈن نے برطانیہ میں جی 7 کانفرنس میں شرکت کی۔ کورن ویل میں ہونے جی 7 کانفرنس میں دنیا کے سات امیر ترین ملکوں نے حصہ لیا۔

بدھ کے روز امریکی صدر جنیوا روانہ ہوں گے جہاں روسی صدر ولاد میر پوٹن کے ساتھ ان کی ایک میٹنگ طے ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران روسی صدر پوٹن کو قاتل کہا تھا اور دونوں رہنماؤں کے درمیان تعلقات کافی کشیدہ رہے ہیں۔

Share this:
Prinz Hassan Bin Talal and Prinz Hamzah
Previous Post شاہ اردن کے خلاف بغاوت کے الزام میں دو عہدیداروں کے خلاف مقدمہ
Next Post جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں کمی تاہم جدید بنانے کی رفتار تیز، سپری
Nuclear Weapons

Related Posts

US-Israel Attack Iran; Tehran Vows Regional Infrastructure Destruction

امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے علاقائی تباہی کی دھمکی دے دی

March 22, 2026
Zardari Urges India to Restore Indus Water Treaty on World Water Day

صدر زرداری کا عالمی یوم آب پر بھارت سے مطالبہ: سندھ طاس معاہدہ بحال کیا جائے

March 22, 2026
Trump Threatens to Deploy ICE Agents to Airports Amid Shutdown

ٹرمپ کا بجٹ تعطل کے دوران ہوائی اڈوں پر آئی سی ای ایجنٹس تعینات کرنے کا اشارہ

March 22, 2026
Pakistani Celebrities Share Heartwarming Eid Celebrations

نئی شادی شدہ جوڑوں سمیت پاکستانی سٹارز نے عیدالفطر پر پیار بھرے لمحات شیئر کرکے ‘کپل گولز’ دیے

March 22, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.